روزانہ استعمال ہونے والی عام اشیاﺀ کے حیرت انگیز کمالات، کئی مسائل کا حل

ہم روزانہ ہی گھر میں چھوٹے چھوٹے مسائل کا شکار ہوتے ہیں جن کا ہمیں اس وقت حل بھی سمجھ نہیں آرہا ہوتا- لیکن حقیقت میں ان مسائل کا حل ہمارے اپنے گھر میں ہی استعمال ہونے والی روزمرہ کی چند عام چیزوں میں موجود ہوتا ہے جس سے ہم لاعلم ہوتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی چند گھریلو مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے-
 
کی بورڈ کی صفائی
اگر آپ کے پاس کمپیوٹر ڈسٹر نہیں ہے تو کوئی مسئلہ نہیں- کان صاف کرنے والی کاٹن بڈ آپ کا یہ مسئلہ حل کرسکتی ہے- اس کے ذریعے آپ کی بورڈ کی کیز کے درمیان سے کچرا نکال سکتے ہیں- کاٹن بڈ معمولی مقدار میں ایک خاص الکوحل سے نم ہوتا ہے اور بہترین صفائی کرتا ہے-
image
 
جوتوں کے نیچے چیونگم
جوتوں کے نیچے چیونگم کا چپکنا الجھن کا باعث بنتا ہے- لیکن آپ چیونگم پر ڈبلیو ڈی 40 کا اسپرے کر کے باآسانی اس الجھن سے چھٹکارا پا سکتے ہیں-
image
 
ڈھیلا چشمہ
اگر آپ کو اپنے چشمے کے پیچ اکثر و بیشتر سخت کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو ان پر برش سے نیل پالش لگا دیں- یہ انہیں اس وقت تک سخت رکھے گی جب تک آپ چشمے کی باقاعدہ مرت نہیں کروا لیتے-
image
 
پانی کی بوتل کا چھڑکاؤ کے لیے استعمال
منرل واٹر کی بوتل استعمال کے بعد پھینکیے مت بلکہ اسے دوبارہ قابلِ استعمال بنائیں- اس بوتل کو آپ اپنے پودوں پر پانی کے چھڑکاؤ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں- چھری کی مدد سے بوتل میں باریک باریک سوراخ کردیں اور پھر بوتل کو پانی کے پائپ یا نل کے آگے لگا کر استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں-
image
 
پرانی آئس کیوب ٹرے
پرانی آئس کیوب ٹرے کو پھینکیے مت یہ بھی کام آسکتی ہے- آپ اس میں گھر پر تیار کردہ مکھن کے کیوب بنا سکتے ہیں- یہ مکھن کے کیوب ذخیرہ کرلیں اور جب بھی کھانا تیار کرنے لگیں انہیں پہلے سے موجود مکھن کے کیوب کو کھانے میں شامل کرلیں-
image
 
جھمکے کا اسٹاپر
اکثر خواتین اس پریشانی کا شکار دکھائی دیتی ہیں کہ ان کے جھمکوں کے پیچھے لگنے والے اسٹاپر گم جاتے ہیں جن کے بغیر جھمکوں یا کانٹوں کا پہننا ناممکن ہوجاتا ہے- لیکن آپ ان کی جگہ مٹانے کے لیے استعمال ہونے والے ربڑ کے چھوٹے ٹکڑوں کا بھی استعمال کرسکتی ہیں-
image
 
کپڑوں میں مہک
صابن کی مدد سے آپ اپنے کپڑوں کو 24 گھنٹے مہکتا ہوا رکھ سکتے ہیں- الماری میں اپنے کپڑوں کے درمیان ایک صابن رکھ دیجیے اس کی خوشبو کپڑوں میں بھی برقرار رہے گی-
image
 
زپ کا پھنسنا
اکثر جب ہم جلدی میں ہوتے ہیں تو عین اس وقت ہماری کسی نہ کسی چیز کی زپ پھنس جاتی ہے جس کا حل بھی ہمیں سمجھ نہیں آرہا ہوتا- ایسی صورتحال میں اگر آپ زپ جہاں پھنسی ہے اس مقام پر موم لگائیں تو باآسانی اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: