تو تھوڑی دیر اور ٹہر جا۔۔۔شوبز کے فنکار اپنی بہنوں کی رخصتی پر جذباتی

image
 
بہن بھائیوں کے پیار کی مثال نہیں ملتی۔۔۔یہ وہ رشتے ہیں جو ﷲ کی طرف سے تحفہ میں ملتے ہیں اور ان کا درد اور ان کی خوشی ہمیشہ دل میں محسوس ہوتی ہے۔۔۔
 
صنم جنگ
حال ہی میں صنم جنگ کی ایک اور چھوٹی بہن یونی کہ سب سے چھوٹی بہن سونیا جنگ اپنے نئے گھر کو چلیں۔۔۔شادی کے ہنگاموں میں یہ تو بھول ہی گئے کہ یہ ننھی سی گڑیا کچھ دنوں میں اس گھر کے آنگن کو سونا کرکے جانے والی ہے۔۔۔صنم جنگ اپنی بہنوں سے شدت سے محبت کرتی ہیں اور اکثر وہ اپنی فیملی کے بارے میں جذباتی پوسٹس شئیر کرتی ہیں۔۔اس سے پہلے بھی انہوں نے اپنی ایک اور بہن کی شادی کے موقع پر اپنے والدین کو لکھا تھا کہ دو گئیں دو باقی ہیں۔۔۔تو اب صرف ایک ہی باقی ہیں۔۔۔صنم نے رخصتی سے پہلے کی ایک ویڈیو شیئر کی اپنے فینز کے ساتھ اور لکھا پچھلے ہفتے بہت کچھ ایک ساتھ ہوا اور بہت کام رہا تو میں مصروف رہی۔۔۔لیکن میں اپنی خوشی میں آپ سب کو شریک کرنا چاہتی ہوں۔۔۔اپنی پیاری سے چھوٹی بہن کی شادی کے کچھ لمحات جو اس مہینے رخصت ہوئی۔۔۔میں نے اسے اپنے سامنے بڑا ہوتے دیکھا اور وہ ہم سب میں سب سے زیادہ پیار ی ہے۔۔۔ایک ایسا بچہ جس کا دل بہت خالص اور صاف ہے۔۔۔ﷲ سے دعا ہے کہ ﷲ اسے اور اس کی فیملی کو حفظ و امان میں رکھے۔۔۔یہ کیسا عجیب احساس ہے ۔۔میں اسے اچانک بہت یاد کر رہی ہوں۔۔۔لو یو سونیا
 
سجل علی
اداکارہ سجل علی والدہ کے انتقال کے بعد اپنے چھوٹے بہن اور بھائی کے لئے جیسے ماں بن گئی تھیں۔۔۔سب سے بڑی ہونے کے ناطے انہوں نے اپنے چھوٹوں کا نا صرف بچپن دیکھا بلکہ ان کے دکھ درد اور چھوٹی سے چھوٹی خوشی کا بھی خیال رکھا۔۔۔جب سجل علی رخصت ہورہی تھیں تو ان کے بھائی علی سید کے ساتھ ان کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں دونوں اپنی آنکھیں پونچھ رہے تھے۔۔۔علی سید نے پوسٹ لگائی ’’چلی سسرال آنکھوں میں پانی دے کے۔۔۔بھائی بہن کے اس پیار کو رخصتی کے جذباتی موقع پر سب نے ہی محسوس کیا۔۔۔
image
 
فواد خان
کچھ عرصہ قبل اداکار فواد خان کی چھوٹی بہن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں۔۔۔فواد خان نے اپنی بہن سے محبت کا اظہار بخوبی اس خاص دن کے موقع پر دکھایا اور قدم با قدم ان کے ساتھ نظر آئے۔۔ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ان کی لاڈوں سے پلی بہن رخصت ہورہی تھی اور وہ قرآن کو ہاتھوں میں اٹھائے اپنی بہن پر رحمتوں کا سایہ کئے اس کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔۔۔ان کی بہن اپنے آنسؤں کو چھپاتی چہرے پر مسکراہٹ رکھ کر چل رہی ہے اور فواد خان کے چہرے پر بہن کو رخصت کرنے کا درد اور خوشی دونوں واضع دکھائی دے رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: