شاید کہنے کو 5 سیکنڈ ہمارے لیے کچھ بھی معنی نہ رکھتے ہوں لیکن حقیقت یہ
ہے کہ انہی 5 سیکنڈ کے دوران دنیا یکسر تبدیل ہوجاتی ہے- 5 سیکنڈ کے مختصر
سے عرصے میں ایسا بہت کچھ رونما ہوچکا ہوتا ہے جس کا ہم لوگ تصور بھی نہیں
کرسکتے- کیا کچھ ہوتا ہے صرف 5 سیکنڈ میں آئیے جانتے ہیں- |
|
|
صرف 5 سیکنڈ کے دوران دنیا بھر میں 70 چائے کے کپ اور 254 کافی کے کپ پی
لیے جائیں گے- |
|
|
ان 5 سیکنڈ کے دوران مختلف افراد 13 کیلے کھا چکے ہوں گے- |
|
|
5 سیکنڈ کے مختصر سے عرصے میں فیس بک پر 2 لاکھ سے زائد نئی پوسٹ اپنی جگہ
بنا لیتی ہیں جبکہ اس دوران ٹوئیٹر پر 23 ہزار نئی ٹوئیٹ کر دی جاتی ہیں- |
|
|
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ہر 5 سیکنڈ کے دوران 12 نئی گاڑیاں فروخت کر دی
جاتی ہیں- |
|
|
انہی 5 سیکنڈ میں دنیا 4645 بیرل آئل بھی خرچ کردیتی ہے- |
|
|
ایک خطرناک بات یہ بھی ہے کہ 5 سیکنڈ میں 500 بار آسمانی بجلی زمین سے
ٹکراتی ہے- |
|
|
ہر 5 سیکنڈ میں دنیا بھر میں ایک ہوائی جہاز ضرور زمین پر اترتا ہے- |
|
|
انسان کا دل 5 سیکنڈ میں 20 اونس خون پمپ کرتا ہے- |
|
|
5 سیکنڈ کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 21 بچے پیدا ہوتے ہیں- |
|
|
5 سیکنڈ کے مختصر سے عرصے میں دنیا کے سمندروں میں 9.98 ٹن کچرا پھینک دیا جاتا
ہے- |