رب کی رضا

کبھی کبھار نصیحت گر انتہائی دانش مند انسان بھی تھک ہار جاتا ہیان جعل ساز،دغا باز سازشی لوگوں سے ایسے لگتا ہے دماغ کی نسیں پھٹ جائیں گی دل دھڑکنا بند کردے گا۔کبھی کبھار دل کرتا ہے خود کو بہت سنگ دلی سے مار دیں لیکن خود کو مارنے کا اختیار بھی تو اﷲ رب العزت نے نہیں دیاایک رائٹر جتنا مرضی اپنے درد کو لفظوں میں پروئے،ایک ماہر نفسیات جیتنے مرضی لوگوں کے دکھ، درد کے فسانے سن لے لیکن کبھی کبھار وہ بھی پست ہمت ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ بھی تو انسان ہوتے ہیں لیکن جب کبھی میں بہت زیادہ تھک ہار جاتی ہوں تب میں سورہ یوسف پڑھتی ہوں بہت غور سے سورہ یوسف پڑھنے کے بعد بہت زیادہ ہمت آتی ہے۔ اکیلے لڑنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ان جعل ساز،دغا باز،سازشی لوگوں کی پرواہ نہ کر کے منزل کی جانب اکیلے قدم بڑھانے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔معلوم ہے؟حضرت یوسف علیہ السلام کی کردار کشی کی گئی،ان کو جان سے مارنا چاہا کنوئیں میں ڈال دیا۔ اﷲ رب العزت نے بادشاہ بنا دیا۔باپ کی محبت سے دور کرنا چاہا باپ کی محبت بے انتہا بڑھ گئی ایک بات تو تہہ ہے لوگ جیتنی مرضی سازشیں کرلیں۔پیٹھ پیچھے وار کرلیں۔آپ کی کردارکشی کرلیں۔آپ پر بہتان لگا لیں کوئی آپ کا بال بھی باکا نہیں کرسکتاکیونکہ اﷲ ربّ العزت ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں وہ تو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں معلوم ہے؟ اﷲ ربّ العزت نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے ۔

ترجمہ: جب آپ سے میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں تو (کہہ دو کہ) میں تو تمہارے پاس ہی ہوں(سورہ بقرہ؛ 186)

اﷲ تعالیٰ کبھی بھی اپنے بندوں کو ان کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ ہم کہتے ہیں اللّٰہ ربّ العزت نے ہمیں آزمائش میں ڈال دیا ہے ہم تو اس کی آزمائش کے قابل نہیں ہیں وہ تو اتنا رحمان ہے ایک راستہ بند کرتا ہے تو دس راستے کھول دیتا ہے۔باقی رہی بات انسان کی انسان تو انتہائی مطلبی ہے۔ وہ تو اپنے رب کو بھی صرف رنج و غم میں پکارتا ہے۔ شب و روز دعائیں مانگتا ہے۔ جب اس کی پکار سن لی جاتی ہے۔ وہ خوشی میں تو اپنے رب کو بھی بھول جاتا ہے۔ جو انسان اپنے رب کو بھول سکتا ہے آپ تو پھر کچھ بھی نہیں ہیں؟
 

Shafaq Kazmi
About the Author: Shafaq Kazmi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.