گھر میں رہ رہ کر اکتا گئے۔۔۔لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ستاروں نے منائی خوشیاں

image
 
مستقل سفر میں رہنے والے ستارے جب لاک ڈاؤن کی گرفت میں آئے تو جیسے انہیں زندگی کا مزہ بھی پھیکا لگنے لگا۔۔۔سب نے بارہا یہ اظہار کیا کہ کب وہ سفر پر جائیں گے۔۔۔تو جیسے ہی لاک ڈاؤن میں آئی نرمی تو پلانز بننا شروع ہوگئے۔۔دیکھئے شوبز ستارے کس طرح اپنے ذہن کو کرونا کے خوف سے آزاد کر رہے ہیں
 
ایمن اور منال
ایک وقت تھا جب ایمن اور منال اپنی فیملی کے ساتھ اکثر گھومنے جایا کرتی تھیں۔۔لیکن پھر ایمن کی شادی ہوئی اور یہ وقت منال کے پاس ہی رہ گیا۔۔۔اور پھر لاک ڈاؤن اور کرونا نے چاروں طرف سے گھیر لیا۔۔۔لیکن اب جبکہ نرمی آئی اور رستوں کی آسانیاں پیدا ہوئیں تو ایمن منال نے اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ ناردرن علاقوں میں گھومنے کا اور تفریح کرنے کا پلان بنالیا۔۔۔اس وقت وہ سفر میں ہی ہیں اور جگہ جگہ رک کر اپنی خوشیوں بھری تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔۔۔اس سفر کی خاص بات ہے کہ ایک ننھے ساتھی بھی شامل ہیں یعنی ایمن کی بیٹی امل۔۔۔تو امل کے ساتھ سفر اور بھی خوشگوار ہوگیا ہے
image
 
سمیع خان
اداکار سمیع خان بھی کا یوں تو لاہور سے کراچی مستقل ہی آنا جانا لگا رہتا تھا لیکن اتنے عرصے میں وہ بہت ہی کم کراچی آئے اور خاص طور پر اپنی فیملی کو ساتھ لانا بہت مشکل تھا کیونکہ ان کی بیٹی بھی کافی چھوٹی ہے اور وہ اسے کرونا کے خوف کی وجہ سے کہیں بھی نہیں لے کر جاتے تھے۔۔۔اب جبکہ انہوں نے فیملی کے ساتھ کراچی کے سفر کا ارادہ کیا تو بیٹی کی بے پناہ خوشی کو دکھانا ضروری سمجھا۔۔۔کس طرح ان کی بیٹی نے سفر کا انتظار کیا اور اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ کراچی آئے ہیں-
image
 
فریال محمود
فریال محمود نے لاک ڈاؤن میں شادی تو کرلی لیکن اپنے شوہر دانیال راحیل کے ساتھ کہیں جانا محال تھا۔۔۔ہنی مون کا پروگرام بنانا ایسا ہی تھا جیسے کوئی مذاق۔۔۔یعنی شادی تو سادگی سے ہی ہوئی اور ہنی مون کے لئے کرنا پڑتا ایک لمبا انتظار۔۔۔لیکن جیسے ہی لاک ڈاؤن میں آئی نرمی تو فریال محمود اور دانیال راحیل بھی ناردرن علاقوں میں اپنے پیار بھرے دن گزارنے پہنچ گئے۔۔۔ان کی شادی کے بعد یہ پہلا سفر ہے جو دونوں نے ساتھ کیا اور اب وہ وہاں اپنی شادی کی خوشی منا رہے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: