اگر آپ کو بھی مچھر بہت زیادہ کاٹتے ہیں تو ان 5 طریقوں پر عمل کر کے آپ خود کو مچھروں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

image
 
گرم موسم میں ہم یا تو بہت زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں یا پھر رات کے وقت اپنے کمرے کی کھڑکی ضرور کھول کر سوتے ہیں تاکہ ٹھنڈی ہوا اندر آسکے- لیکن اس کے نتیجے میں ٹھنڈی ہوا آئے نہ آئے مچھر ضرور کمرے میں داخل ہوجاتے ہیں اور یہ ان کے لیے سنہری موقع ہوتا ہے- ہمارا خون مچھروں کی مرغوب ترین غذا ہوتا ہے اور یوں ہم ان کا شکار بنتے ہیں- لیکن ان کی اس دعوت کا مطلب ہمارے لیے کجھلی اور تکلیف کا سامنا کرنا ہوتا ہے- ہم یہاں آپ کو 5 ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ خود کو ان مہمانوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں-
 
پنکھا:
تیز ہوا میں مچھر بہتر انداز میں نہیں اڑ سکتے- یہاں تک کہ ہلکی ہوا بھی ان کی اڑان پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے- آپ مچھروں کی اس کمزوری کی ان کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں- بس پنکھا چلائیں وہ بھی مکمل رفتار کے ساتھ اور اگر پیڈسٹل فین ہو تو اسے تھوڑا نیچے کی جانب رکھیں کیونکہ مچھر ہوا سے بچنے کے لیے نیچے کی جانب اڑنا کی کوشش کریں گے-
image
 
ہلکے رنگ کے کپڑے:
مچھر زیادہ تر اس وقت حملہ آور ہوتے ہیں جب سورج طلوع یا غروب ہورہا ہوتا ہے- وہ ایسے رنگوں کی تلاش کریں گے جو افق کے برعکس ہوں جیسے سیاہ اور دوسرے گہرے رنگ۔ اگر آپ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں تو آپ مچھروں کو باآسانی نظر نہیں آئیں گے اور یوں یہ آپ کو اپنا شکار نہیں بنا سکیں گے-
image
 
لیوینڈر:
کیڑے لیوینڈر کی بو سے نفرت کرتے ہیں، لہٰذا اگر آپ اپنے باغ یا گھر میں کچھ لیوینڈر کے پودے لگاتے ہیں تو ان سے کیڑے اور مچھر وغیرہ کثرت سے کم ہوجائیں گے۔ اگر آپ مچھروں کو فاصلے پر رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کچھ ضروری تیل استعمال کر کے براہ راست لیوینڈر کو اپنی جلد پر بھی رگڑ سکتے ہیں۔ یہ اس وقت اور بھی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جب آپ سونے جا رہے ہوں کیونکہ لیوینڈر کی بو لوگوں کو راحت اور اطمینان بخشتی ہے۔
image
 
لہسن:
یہ طریقہ آپ کو لوگوں کے ساتھ ساتھ مچھروں سے بھی بچا سکتا ہے- لہسن کے زیادہ استعمال سے آپ کے جسم سے لہسن کی بو خارج ہونے لگتی ہے- اور اس بو کی وجہ سے بھی مچھر انسان کے قریب پھٹکنے سے باز رہتے ہیں- لیکن واضح رہے کہ لہسن کا اضافی استعمال آپ کو دیگر طبی مسائل کا شکار بھی بنا سکتا ہے-
image
 
لونگ:
لیونڈر کے علاوہ مچھر لوگ کی بو سے بھی نفرت کرتے ہیں- ایک پیالے میں پانی بھر کر اس میں چند لونگ کے دانے ڈال کر کسی میز کے اوپر رکھ دیں- لونگ کی بو پیدا ہونے سے مچھر اس جگہ اور آپ سے دور رہیں گے-
image
 
بچاؤ:
اگر آپ چاہتے ہیں کہ مچھر آپ کے گھر کے نزدیک بھی نظر نہ آئیں تو اپنے گھر کے اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ ایسے پانی میں ہی مچھروں کی افزائش ہوتی ہے- اس کے علاوہ پالتو جانوروں کے پانی کے پیالوں کو بھی روزانہ ضرور صاف کریں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: