|
|
ہماری ویب کا قیام سال 2007 میں اس مقصد کے تحت عمل میں آیا کہ
پاکستانی آن لائن صارفین کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جو
بیک وقت معلوماتی بھی ہو اور تفریحی بھی- مقصدیت اور اخلاقی و معاشرتی
اقدار کی پاسداری ان 13 سالوں میں ہماری ویب کی اولین ترجیح رہی ہے- |
|
ان رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کی وجہ سے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں
موجود ہم وطنوں کی جانب سے ملنے والی بےپناہ پذیرائی کی بدولت ہماری ویب ہر
عمر کے افراد کے درمیان مقبول رہی اور ترقی کی منازل طے کرتی گئی- |
|
|
|
|
ہماری ویب نے بتدریج ترقی کی جو کہ آغاز میں صرف ایک خواب کی مانند دکھائی
دیتی تھا لیکن اس خواب کو ہماری ویب کی ٹیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کے
ساتھ ساتھ ہمارے انٹرنیٹ یوزرز (صارفین) کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی
نے حقیقت میں تبدیل کردیا- اور انہی کاوشوں نے اس ویب سائٹ کو نہ صرف
پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کے درجے پر پہنچا دیا
ہے- |
|

ہماری ویب کے بانی جناب ابرار احمد |
|
ہماری ویب نے گزشتہ 13 سالوں کے دوران اردو زبان کی ترقی کے لیے بھی بے
پناہ خدمات سرانجام دی ہیں- اس کے علاوہ اس سفر میں ہماری ویب اپنے صارفین
کے لیے بےشمار معلوماتی، تفریحی، کھیل، تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق
متعدد پروگرام پیش کرچکی ہے اور یہ تمام پروگرام اپنے صارفین کی پسندیدگی،
آراﺀ اور مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیے گئے- |
|
انہی خدمات کے اعتراف میں ہماری ویب کو سال 2012 میں پاکستان اور ترکی سمیت
عرب دنیا کے 500 بہترین اداروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہونے کے سمیت
بے شمار ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا- |
|
ایک طویل سفر اور بےپناہ کامیابیوں کے باوجود آج بھی ہماری ویب اپنے
انٹرنیٹ صارفین کی مسلسل خدمت کا جذبہ لیے ہوئے ہے- اور ہماری ویب اپنے اس
جذبے کا اظہار آئے روز اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے کرتی بھی رہتی ہے- |
|
|
|
کرونا وبا کے پیشِ نظر رواں سال ہماری ویب نے اپنی سالگرہ کی تقریب ملتوی
کردی ہے جبکہ ہر سال یومِ آزآدی کے موقع پر ہماری ویب کی سالگرہ کے انعقاد
کا سلسلہ گزشتہ 12 سالوں سے تسلسل کے ساتھ چلا آرہا تھا- لیکن ہماری ویب
پُرامید ہے کہ اگلے سال اس سالگرہ کا انعقاد پہلے کی طرح دوبارہ ضرور ہوگا
اور ہماری ویب ان یادگاری لمحات کو ایک مرتبہ پھر اپنے صارفین کے ساتھ شئیر
کرنے میں کامیاب ہوگی- |
|
ہماری ویب اپنے آن لائن صارفین کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جن کی پذیزائی کی
بدولت آج بھی وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے- |