میں بیوی ہوں، مجھے پتہ ہے۔۔۔شوبز کے شوہر جن کا غصہ گھر میں تیز ہے

image
 
ہیں کواکب نظر آتے ہیں کچھ، دیتے ہیں دھوکہ یہ بازیگر کھلا۔۔۔یہ مثال ان شوہروں پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے جو ویسے تو بہت نرم مزاج لگتے ہیں لیکن گھر پر ان کے آتے ہی تھوڑا غصے کی گھنٹی بجنے کا خطرہ لگا رہتا ہے۔۔۔ویسے تو وہ بہت بہترین شوہر ہوتے ہیں لیکن غصہ ناک پر بیٹھا رہتا ہے۔۔۔
 
شبیر جان
اداکار شبیر جان ایک بہت ہنس مکھ انسان ہیں اور ان سے مل کر محفل میں جان آجاتی ہے۔۔۔بیگم اور بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن گھر میں انہیں کسی بات پر بھی بہت غصہ آسکتا ہے۔۔۔اگر مرضی کے خلاف کوئی بات ہوجائے تو وہ غصہ نکالنے میں ایک لمحہ بھی نہیں نکالتے۔۔۔خاص طور پر اگر سامنے بیگم ہوں۔۔۔اپنی بیٹی کو لے کر وہ بہت حساس ہیں اور وہ انہیں قابو کرنا بھی جانتی ہے۔۔۔لیکن باقی لوگ ان کے غصے سے کافی گھبراتے ہیں۔۔۔
image
 
کنور ارسلان
ایک انٹرویو کے دوران فاطمہ کنور نے ہنستے ہنستے یہ راز کھولا تھا کہ کنور کی ناراضگی بھی آسان نہیں ہے۔۔۔یعنی وہ لوگ جو کنور ارسلان کو دیکھ کر یہ سوچتے ہیں کہ یہ تو جورو کا غلام ہے۔۔۔اپنی سوچ کو بھول جائیں۔۔۔کنور ارسلان کی ناراضگی سے فاطمہ تھوڑا ڈرتی ہیں اور ان کی بات بھی مانتی ہیں۔۔۔حالانکہ شادی کے بعد کنور کا کہنا ہے کہ فاطمہ کافی عقلمند ہوگئی ہیں لیکن یہ بات انہوں نے مذاق میں کہی۔۔۔اس بات کو لے کر بھی گھر میں بحث چھڑ ہی جاتی ہے ۔۔۔فاطمہ اپنے شوہر کا کافی احترام کرتی ہیں اس لئے بہت سارے معاملات میں خاموش ہوجانے کو ہی بہتری سمجھتی ہیں-
image
 
فائق خان
اداکار فائق خان ایک بہت سلجھے ہوئے اداکار ہیں اور اپنی فیملی کو لے کر کافی حساس ہیں ۔۔۔اکثر اپنی بیوی اور بچوں کی ذمہ داریاں اٹھاتے ہی نظر آئے۔۔۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب فائق کو غصہ آتا ہے تو بیگم تھوڑا ڈر ہی جاتی ہیں۔۔۔
image
 
دانش تیمور
بظاہر تو لگتا ہے کہ دانش تیمور اور آئزہ خان جیسی جوڑی تو کوئی بھی نہیں اور یہ حقیقت بھی ہے لیکن یہ بھی ایک سچائی ہے کہ آئزہ دانش کی ناراضگی سے ڈرتی بھی ہیں۔۔۔ایک تو عمر کا فرق بھی ہے اور پھر آئزہ کو لگتا ہے کہ اگر دانش ناراض ہوجائے گا تو انہیں منانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔دانش کو ایک زمانے میں تھوڑا غصہ کا تیز ہی مانا جاتا تھا ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: