کھانے پینے کی ایسی اشیاﺀ جو کہ طویل عرصے تک بھی خراب نہیں ہوتیں

image
 
ایک عام تاثر یہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیاﺀ کو اگر ریفریجریٹر میں رکھا جائے تو ان کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے- مگر اس کے باوجود ان تمام اشیا کو ہمیشہ کے لیے خراب ہونے سے نہیں بچایا جا سکتا ہے ۔ لیکن دنیا میں کچھ کھانے پینے کی اشیا ایسی بھی ہیں جو کہ کبھی بھی خراب نہیں ہوتی ہیں آچ ہم اپ کو ایسی ہی کچھ اشیاﺀ کے بارے میں بتا رہے ہیں -
 
1: خشک دودھ
خشک دودھ کی تیاری کے دوران اس میں سے ساری نمی کو جھب کر لیا جاتا ہے اور اگر اس کو نمی اور گرمی سے بچا کر رکھا جالے تو ایک طویل عرصے تک اس کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے- کسی بھی ائیر ٹائٹ برتن میں خشک دودھ کو رکھ کر اس کو دس سال تک کے طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے-
image
 
2: چینی
چینی کی تیاری گنے سے ہوتی ہے مگر اس کی تیاری میں اس میں ایسے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جو کہ اسے ایک طویل عرصے تک خراب ہونے سے بچاتے ہیں -ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ وائٹ شوگر یا براؤن شوگر دونوں کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ اگر موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ان کی شکل اور رنگ اگر تبدیل بھی ہو جائے تب بھی یہ اپنا ذائقہ برقرار رکھتی ہیں-
image
 
3: خشک دالیں
خشک دالوں کو بھی اگر ائير ٹائٹ ڈبے میں بند کر کے رکھ دیا جائے اور اس کو نمی سے بچا کر رکھا جا سکے تو اس ان کو ایک طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے-
image
 
4: نمک
عام طور پر ہم لوگ جس نمک کو تازہ سمجھ کر گھر میں استعمال کررہے ہیں وہ بھی درحقیقت ہزاروں سال پرانا نمک ہے نمک کے اندر قدرت نے یہ صلاحیت رکھی ہے کہ وہ نہ تو خود خراب ہوتا ہے اور نہ ہی کسی اور چیز کو خراب ہونے دیتا ہے- یہاں تک کہ اس کا استعمال جن چیزوں پر کیا جائے تو ان اشیاﺀ میں سے بھی پانی خشک ہو جاتا ہے اور وہ طویل عرصے تک محفوظ ہو جاتا ہے-
image
 
5: شہد
شہد کو اللہ تعالیٰ نے اس اعزاز سے نوازہ ہے کہ اس میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کو اللہ نے ایک اور اعزاز سے بھی نوازہ ہے کہ یہ کبھی بھی خراب نہیں ہوتا ہے- سائنسدانوں نے شہر کی اس خصوصیت پر بہت تحقیق کی ہے مگر آج تک وہ بات کے حوالے سے واقف نہیں ہو پائے کہ وہ کیا وجہ ہے جو کہ شہد کو اتنے طویل عرصے تک خراب ہونے سے بچاتا ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: