میں مہندی کی تقریب میں ہاتھی پر بیٹھ کر آؤں گی --- شادی کے موقع پر تقریبات کے انتظامات کرنے والوں سے دولہا دلہن کے ایسے مطالبات جو سر پیٹنے پر مجبور کر ڈالیں

image
 
پاکستان کے اندر شادی بیاہ کی تقریبات رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان کی تیاری کے لیے دو گھر نہیں بلکہ دو خاندان مصروف ہوتے ہیں- ان تقریبات کو یادگار ترین بنانے کے لیے انوکھے انداز میں پلاننگ کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مستحکم خاندان ایونٹ پلانر کی خدمات بھی مستعار کرنے لگے ہیں جو کہ شادی کے تمام تر انتظامات کرتے ہیں اور تقریبات کو دولہا دلہن کے خاندان والوں کی ہدایات کی روشنی میں پلان کرتے ہیں- اس دوران ان کو دونوں خاندانوں کی جانب سے ایسے مطالبات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو کہ کسی حد تک نا ممکن ہوتے ہیں اور ان کے لیے یادگار ثابت ہوتے ہیں- ایسے ہی کچھ واقعات کو پاکستان کے کچھ ایونٹ پلانر نے عرب نیوز کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے خاص طور پر بتائے ان واقعات میں سے کچھ آچ ہم آپ کو بتائيں گے-
 
1: جب پیسے لڑکے والوں نے دیے تو تصویر دلہن کی کیوں لی؟
معروف کیمرہ مین قمر انور نے اپنے تجربات کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستانی دولہا اور دلہن کے خاندان فوٹو گرافی کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں- ایک تقریب کے لیے ان کو دولہا والوں کی جانب سے ہائیر کیا گیا اور اس پوری تقریب کو انہوں نے بہترین انداز میں کور کیا- مگر جب شادی کی تصاویر انہوں نے لڑکے والوں کو دکھائیں تو تصاویر دیکھ کر دولہے کی بہن نے ان کے ساتھ بہت جھگڑا کیا کہ جب تصاویر کے پیسے لڑکے والوں نے دیے تھے تو انہوں نے تقریب کی تصاویر کو کھینچتے ہوئے لڑکی یعنی دولہن کی تصاویر کیوں لیں ۔ قمر انور کا کہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے بہت مشکلوں سے انہیں اس بات پر قائل کیا کہ شادی کی تصاویر دلہن کی تصاویر کے بغیر ادھوری ہوتی ہیں اس وجہ سے انہیں دولہن کی تصاویر لینی پڑیں-
image
 
2: میری انٹری چلتی ٹرین سے ہونی چاہیے
طحہ میمن جو کراچی میں ایونٹ پلانر کے طور پر کام کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک بار ایک دولہے کے مطالبے نے انہیں بڑی مشکل میں گرفتار کر دیا جب دولہے نے ان سے یہ ڈیمانڈ کر دی کہ ان کی انٹری شادی ہال میں چلتی ٹرین میں اس انداز میں کروائی جائے- جیسے کہ شاہ رخ خان چل چھیا چھیا والے گانے میں ٹرین پر رقص کرتے ہوئے کرتے ہیں اسی انداز میں چلتی ٹرین میں انہیں بھی ہال میں داخل کروایا جائے- طحہ میمن کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے جب دولہے کو اس سب کو ارینج کرنے کے بھاری بھرکم اخراجات بتائے تو ان کو سن کر دولہا خاموش ہو گیا-
image
 
3: مہندی کے موقع پر ہاتھی پر بیٹھ کر آؤں گی
لاہور کے ایک ایونٹ پلانر شازرے خالد کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ ایک تقریب کے انتظام میں ایک دلہن اس بات پر بضد ہو گئیں کہ وہ اپنی مہندی کی تقریب میں ہاتھی کے اوپر بیٹھ کر آئیں گی- اس حوالے سے دلہن کی ضد کو دیکھتے ہوئے انہوں نے لاہور کے چڑیا گھر والوں سے بھی رابطہ کیا کہ وہ ان کو ہاتھی کرائے پر دے دیں مگر لاہور چڑيا گھر کی انتظامیہ نے ان کے اس مطالبے کو پورا کرنے سے انکار کر دیا اور اس دلہن کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: