کسی بھی انسان کو زندہ رہنے کیلئے کھانا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے ، یہی وجہ
ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں نے اپنے اپنے محل وقوع اور علاقے میں
پائے جانے والے اجزا کو استعمال کرتے ہوئے نت نئے انداز کے کھانے پکانے
شروع کئے- ان کھانوں میں کوئی ایک ڈش جو اس ملک میں سب سے زیادہ مشہور ہوئی
اسے اس ملک کی ’’قومی ڈش(پکوان)‘‘ قرار پائی ۔ ہمارے یہاں کی قومی ڈش پر اب
تک لوگ متفق نہیں ہوسکے ہیں ، کچھ لوگ پاکستان کی قومی ڈش ’’آلو گوشت‘‘
قرار دیتے ہیں ،کچھ لوگ ’’بریانی‘‘ کو قومی ڈش مانتے ہیں ۔ 2015 میں ایک
سروے کیا گیا تھا، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ’’نہاری ‘‘ پاکستان کی قومی ڈش
ہے ، تاہم پاکستانی 2020میں بھی قومی ڈش کے حوالے سے متفق نہیں ہوسکے ہیں -
تاہم دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں کی قومی ڈش کے بارے میں لوگوں کا
خیال اور پسند ایک جیسی ہے- یہی وجہ ہے کہ لوگ ایک ہی پکوان کو قومی ڈش
مانتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں۔ |
|
|
قومی ڈش کیا ہوتی ہے؟ |
کسی بھی ملک کی قومی ڈش دراصل اس ملک کی ثقافت اور کھانے پکانے کے ہنر
(Culinary art & culture) کی آئینہ دار ہوتی ہے- اس ڈش کو پکانے کیلئے
درکار اجزا اُس ملک میں آسانی سے پائے جاتے ہیں، ساتھ ہی کئی ممالک میں
مختلف آرگنائزیشنز ’’ووٹنگ‘‘ کے ذریعے اس بات کا فیصلہ کرتی ہیں کہ اس ملک
کی ’’قومی ڈش‘‘ کونسی ہے۔ کئی ممالک میں جہاں ادارے ووٹ کے ذریعے قومی ڈش
کا اندازہ نہیں لگا پاتے، ان کی قومی ڈش وہ قرار پاتی ہے جو سب سے زیادہ اس
ملک کے لوگوں میں پسند کی جاتی ہے یا جو ہر ہفتے چھٹی کے دن یا کسی اہم
موقع پر ان کے گھر میں پکائی جاتی ہے۔ |
|
اس مضمون میں ہم دنیا کے مختلف ممالک کی قومی ڈش کے بارے میں بتارہے ہیں جن
کے بارے میں جاننا آپ کیلئے یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگا۔ |
|
برطانیہ: |
برطانیہ کی قومی ڈش ’’روسٹڈ بیف اینڈ یارک شائر پڈنگ‘‘ کے نام سے مشہور ہے
، یہ ڈش چھٹی کے دن وہاں کے اکثر گھروں میں پکائی جاتی ہے- اس ڈش کو تیار
کرنے کیلئے گائے کے گوشت کو مختلف مصالحے لگاکر میرینیٹ کیا جاتا ہے اور
پھر اسے پکایا جاتا ہے- اس کے ساتھ روسٹ کئے ہوئے آلو یا دیگر سبزیاں اپنی
پسند کے مطابق شامل کی جاتی ہیں ۔ برطانیہ کے بڑے ہوٹلز اکثر غیر ملکی
سیاحوں کو ناشتے کے وقت وہاں کی قومی ڈش سرو کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ |
|
|
فرانس: |
فرانس کی قومی ڈش کا نام ’’پو ٹو فو‘‘ (Pot-au-Feu')ہے، جس میں گوشت کو
ہلکی آنچ میں اسٹو گوشت کی طرح پکایا جاتا ہے اس میں گوشت اور سبزیوں کی
یخنی بھی موجود ہوتی ہے ، سبزیوں کو بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر سوپ میں شامل کیا
جاتا ہے تاکہ اس کا ذائقہ ان سبزیوں میں رچ بس جائے۔ سادہ انداز کی یہ ڈش
فرنچ لوگوں کی پسندیدہ ہے جسے وہاں کے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ |
|
|
افغانستان: |
افغان کوگوں کا پسندیدہ پکوان’’کابلی پلاؤ‘‘ ہے جسے وہاں کی قومی ڈش کا
درجہ بھی دیا گیا ہے۔ اس ڈش کی تیاری کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے باسمتی چاول ،
دنبے کا گوشت، گاجر ، کشمش اور مختلف مصالحوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔ افغانستان
کی یہ قومی ڈش پاکستان میں بھی شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے ۔ |
|
|
امریکا: |
امریکا کے لوگ سب سے زیادہ جس پکوان کو کھانا پسند کرتے ہیں ، وہ ’’ہیم
برگر(Hamburger)‘‘ ہے ۔ فاسٹ فوڈ کی طرف امریکن لوگوں کی کشش کے بارے میں
سب ہی جانتے ہیں اکثر امریکا میں لنچ ٹائم یا ڈنر کے اوقات میں لوگ آپ کو
ایک ہاتھ میں ہیم برگر تھامے اور دوسرے ہاتھ میں سوفٹ ڈرنک تھامے نظر آئیں
گے- یہی وجہ ہے کہ اس برگر کو وہاں کی نیشنل ڈش تصور کیا جاتا ہے ۔ ہیم
برگر بنانے کے تازہ بن کی ضرورت ہوتی ہے ، بن کو دو حصوں میں کاٹ کر انہیں
سیکا جاتا ہے- پھر گوشت سے تیار کردہ کباب کو گرل کیا جاتا ہے، سلائس میں
کاٹے گئے ٹماٹر وغیرہ کو بن کے اندر رکھ کر اس پر چیز سلائس رکھا جاتا ہے،
مایونیز، کیچپ وغیرہ ڈالا جاتا ہے اور پھر بن کا دوسرا حصہ اس پر رکھ دیا
جاتا ہے ۔ امریکا کا قومی پکوان تیار ہوجاتا ہے۔ |
|
|
آسٹریلیا: |
اس ملک کی عوام کی قومی ڈش دراصل ایک طرح کا اسنیک ہے ، جو کہ ’’میٹ پائی
(meat pie)‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ میٹ پائی کو تیار کرنے کیلئے میدے سے
گوندھے گئے آٹے کی ضرورت پڑتی ہے، ساتھ ہی اس میں مختلف مصالحے ڈال کر قیمہ
تیار کیا جاتا ہے- اس قیمے کو میدے سے تیار کردہ پائی کے اندر بھرا جاتا ہے
اور پھر اسے بیک کیا جاتا ہے ۔ |
|
|
کینیڈا: |
کینیڈین عوام کو ’’پوٹین (poutine)‘‘ کھانا اتنا پسند ہے کہ انہوں نے اسے
ووٹنگ کے ذریعے کینیڈا کی قومی ڈش قرار دے دیا ہے۔ پوٹین کو تیار کرنے کے
فرنچ فرائز، چیز کی وافر مقدار اور براؤن رنگ کی ایک گریوی کی ضرورت پڑتی ہے
جو کہ وہاں کے خاص مصالحوں سے تیار کی جاتی ہے ، فرنچ فرائز پر پہلے چیز
ڈالی جاتی ہے ، پھر اس پر وہ گریوی ڈالی جاتی ہے- چند منٹ بیک کرکے پوٹین
کو ایک خاص چیز ڈپ (dip)کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔ پوٹین کو اگر گرما گرم
کھایا جائے تو اس کا اصل ذائقہ محسوس کیا جاسکتا ہے- اگر اس کو کھانے میں
دیر کردی جائے تو فرنچ فرائز ٹھنڈے ہوکر بد مزہ ہوجاتے ہیں ۔ اس لئے آپ کا
جب بھی کینیڈا کی اس نیشنل ڈش کو کھانے کا موقع ملے تو کوشش کریں کہ اسے
ٹھنڈا ہونے سے قبل ہی کھا لیا جائے۔ |
|
|
جاپان: |
جاپانی لوگ اپنے سادہ پکوان کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ، یہ لوگ
سادہ مگر صحت بخش اجزا پر مبنی کھانے کھاتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ان کی عمریں
طویل ہوتی ہیں اور یہ آخری عمر تک چاک و چوبند رہتے ہیں۔ جاپانیوں کی قومی
ڈش ’’کیٹ سو دڈن (Katsudon)ہے، جس کو تیار کرنے کیلئے ابلے ہوئے چاول کے
اوپر گوشت کے کٹلس کو سلائس میں کاٹ کر رکھا جاتا ہے، ساتھ ہی انڈے اور
سبزیوں کو اس میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس طرح کیٹ سوڈن کا پیالہ تیار ہوجاتا
ہے، جاپانی اس ڈش کو چوپ اسٹک کی مدد سے کھاتے ہیں ۔ |
|
|
آسٹریا: |
آسٹرین لوگوں کو ’’وینر شینیٹ زیل(Wiener Schnitzel)کھانا بہت پسند ہے ، یہ
کٹلس انداز کے گوشت کے پیٹیز ہوتے ہیں، جنہیں مختلف چیزوں کی کوٹنگ کر کے
فرائی کیا جاتا ہے۔ اکثر اس کے ساتھ سبزیوں اور چاولوں کو سرو کیا جاتا ہے۔ |
|
|
جنوبی کوریا: |
جنوبی کورین لوگوں کی قومی ڈش کا نام ’’بل گوگی (Bulgogi) ہے۔ اسے تیار
کرنے کیلئے گوشت کو پہلے پتلے پارچوں میں کاٹ کر باربی کیو کیا جاتا ہے پھر
اسے مختلف مصالحوں کے ساتھ اسٹر فرائی کیا جاتا ہے- کچھ کورین لوگ اس میں
سبزیاں بھی شامل کردیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ صرف گوشت سے ہی تیار کردہ بل گوگی
کھانا پسند کرتے ہیں۔ |
|
|
انڈیا: |
انڈیا میں کھچڑی کو قومی ڈش کا درجہ حاصل ہے یہ
بہت سادہ غذا ہے ،جو عموماً طبعیت خراب ہونے کی صورت میں ہمارے یہاں بھی
کھائی جاتی ہے۔ کھچڑی کو تیار کرنے کیلئے باسمتی چاول اور مونگ کی دال کی
ضرورت ہوتی ہے ، ساتھ ہی اس میں نمک اور مرچ شامل کر کے اس کا ذائقہ بڑھایا
جاتا ہے۔ انڈیا میں کچھ لوگ مختلف اقسام کی دالوں کو چاول کے ساتھ پکاکر
کھچڑی تیار کرتے ہیں اور اس پر تڑکہ بھی لگاتے ہیں ۔ |
|