|
|
انسان اپنی زندگی میں آسانیاں حاصل کرنے کی جدوجہد روز اول سے کرتا آیا ہے اور اس
کے لیے نت نئی ایجادات درحقیقت اسی سلسلے کی کڑی ہیں- حالیہ دنوں میں لاک ڈاؤن اور
کرونا وائرس کے خدشے کے سبب آن لائن خریداری کے رجحان میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا
ہے- اس اضافے سے ایک جانب تو صارفین کی سہولت میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب بڑی
تعداد میں نوسر بازوں نے اس کام کو عوام کو لوٹنے کا ایک ذریعہ بنا لیا ہے جس کے
سبب لوگوں کو آن لائن خریداری کی صورت میں کافی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے-
آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو کچھ ایسے نکات سے آگاہ کریں گے جن پر عمل پیرا ہو کر
آپ نہ صرف آن لائن خریداری آرام سے کر سکتے ہیں بلکہ دھوکہ بازوں کے چنگل میں
پھنسنے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں- |
|
1: خریداری ہمیشہ رجسٹرڈ برانڈ سے کریں |
ای کامرس کی ترقی کے بعد ہر نامور برانڈ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا
رکھا ہے اور جہاں سے نہ صرف آن لائن خریداری کی سہولت مہیا کی جاتی ہے بلکہ
اس برانڈ کو فالو کرتے رہنے سے آپ کو ان کی نت نئی سیل اور آفرز سے بھی
آگاہی رہتی ہے اور آپ اپنا آرڈر درست وقت پر اور پورے یقین سے کر سکتے ہیں- |
|
|
2: سستی خریداری کے لیے کلیرنس سیل کا
انتخاب کریں |
عام طور پر برانڈ اپنے پچھلے سیزن کے اسٹاک کو ختم کرنے کے لیے سیل کا
انعقاد کرتے ہیں اس وجہ سے اس وقت کا انتظار کریں جب کہ وہ سیل کا اعلان
کریں اور اس سیل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگی چیزوں کو آن لائن آرڈر دے کر
سستا خریدنے کے موقع سے فائدہ اٹھائيں- |
|
|
3: ناپسندیدہ چیز کی واپسی کی پالیسی
|
کسی بھی جگہ سے آن لائن خریداری سے قبل اس کمپنی کے خریداری کےقوائد و
ضوابط کا مطالعہ ضرور کر لیں اور یہ دیکھ لیں کہ چیز پسند نہ آنے کی صورت
میں کمپنی کی پالیسی کیا ہے- بعض کمپنیاں چیزوں کو واپس نہیں لیتی ہیں یا
پھر بعض کمپنیاں واپسی کی صورت میں ڈلیوری چارجز کی مد میں ڈبل رقم چارج
کرتی ہیں- اس وجہ سے آرڈر دینے سے قبل اس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنا
آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے- |
|
|
4: ایک سے زیادہ جگہوں سے مطلوبہ چیز کی
قیمت کی تصدیق کریں |
کسی بھی چیز کی آن لائن خریداری سے قبل ایک سے زيادہ جگہوں سے یا ویب سائٹس
سے اس چیز کی قیمت کے بارے میں تصدیق لازمی کر لیں- اس طرح سے کسی بھی قسم
کی دھوکہ دہی سے بچا جا سکتا ہے- |
|
|
5: لوگوں کی رائے اور کمنٹس ضرور پڑھیں |
کسی بھی ویب سائٹ سے آن لائن خریداری سے قبل اس کے کمنٹس سیکشن سے لوگوں کی
اس ویب سائٹ کے بارے میں رائے ضرور پڑھیں- یہ دیگر کسٹمر کی جانب سے دی
جانے والی ایک انصاف پر مبنی رائے ہوتی ہے جس سے اس برانڈ کے کام اور اس کے
حوالے سے لوگوں کی رائے سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور اس کی بنیاد پر خریداری
کا فیصلہ کریں- |
|