پرکشش شخصیت کے مالک آپ بھی بن سکتے ہیں .....مگر کیسے؟ آئیے جان لیجئے!

image
 
کہا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں میں بہت کشش ہوتی ہے ، ان کی باتوں کو لوگ دھیان سے سنتے ہیں ، ان کی طرح بننے اور دکھائی دینے کی کوشش کرتے ہیں ،یہ پُر کشش شخصیات اکثر لوگوں کے دلوں میں بہت جلدی اپنا مقام بنالیتی ہیں ، ان کے اندر لوگوں کے دلوں میں اُتر جانے کا ہنر موجود ہوتا ہے ۔ ایسی شخصیت بنی بنائی نہیں ہوتیں ، کچھ چیزیں بلاشبہ انہیں قدرتی طور پر عطا ہوتی ہیں ، تاہم کچھ عادات انسان اگر اپنے اندر پروان چڑھالے تو یقیناً اپنی شخصیت میں کشش پیدا کرسکتا ہے ، وہ عادات کیا ہیں، آئیے جانئے۔
 
اپنے آپ سے محبت:
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ آپ کو سب سے زیادہ توجہ خود اپنے آپ کو دینی ہوگی اور خود سے محبت کرنی ہوگی ، ایسے لوگ جو اپنی ذات سے مطمئن ہوتے ہیں ،ان کی شخصیت میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور یہی اعتماد ان کی شخصیت کو پُرکشش بنا دیتا ہے ، جو لوگ خود سے محبت کرتے ہیں ، وہ زندگی بھرپور انداز میں جیتے ہیں ،ان کے رشتے دار ، دوست احباب ان کی موجودگی کو پسند کرتے ہیں ، ساتھ ہی اپنے اچھے بُرے وقت میں انہیں کیا طریقے اختیار کرنے ہیں ، یہ سب باتیں وہ وقت کے ساتھ سیکھنے لگتے ہیں ۔ ان کی زندگی آسان ہونے لگتی ہے اور لوگوں کی نظروں میں بہترین شخص بن جاتے ہیں ۔
image
 
اعتماد:
اپنے اندر اعتماد پیدا کریں ، خود اعتمادی انسان کو کامیاب و پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جب بھی چلیں، اعتماد کے ساتھ چلیں ، ایسے چلیں کہ جیسے آپ دنیا فتح کرنے نکلے ہوں ۔ یاد رکھیں کہ خود اعتمادی آپ کی شخصیت سے بخوبی جھلکتی ہے اور لوگوں کی توجہ آپ کی جانب مبذول کروا دیتی ہے۔اسلئے چلتے ہوئے اپنے سر اور کندھوں کو سیدھا رکھیں اور بغیر کسی گھبراہٹ کے چلیں اور پھر نتائج دیکھیں ۔
image
 
نرمی و شائستگی سے بات چیت:
اکثر لوگوں کی شخصیت دیکھنے میں اچھی ہوتی ہے لیکن جب وہ بات کرنے کیلئے منہ کھولتے ہیں تو ان کی شخصیت کا بنا، بنایا تاثر خراب ہوجاتا ہے ۔ لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی طرف کشش محسوس کریں تو نرمی سے تمیز و تہذیب کا دامن تھامتے ہوئے بات کریں ۔ جو لوگ تلخ لہجے میں بات کرتے ہیں یا بدتمیزی سے فخریہ یا غرور والے لہجے میں بولتے ہیں ، لوگ انہیں زیادہ پسند نہیں کرتے۔ اس لئے کوشش کریں کہ کہاں ، کیسے، کب بولنا ہے ، یہ سیکھیں ۔ ہر وقت فضول نہ بولیں ، پہلے تولیں اور پھر بات کریں ۔ شائستگی کے ساتھ بات اور بہتر الفاظ کا چناؤ آپ کی شخصیت کو نکھارنے اور لوگوں کی نظر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یاد رکھیں کہ کئی لوگ مسائل کے حل یا کسی مشورے کے لئے ایسے ہی لوگوں کے پاس جانے میں کشش محسوس کرتے ہیں ، جو ان کی بات کو سنیں ، سمجھیں اور انہیں نرمی سے ان کے مسائل کا حل بتاسکیں ، اس لئے اگر اپنی شخصیت میں کشش پیدا کرنی ہے تو آپ کو اپنی ذات میں نرمی پیدا کرنی ہوگی۔
image
 
باوقار لباس کا انتخاب:
یہ حقیقت ہے کہ اچھی فطرت انسان کی شخصیت کو بیان کرتی ہے اور اچھے لباس کا انتخاب ان کا اچھا تاثر لوگوں کے سامنے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ لہٰذا جب بھی اپنے لئے ملبوسات کا انتخاب کریں تو اس پر ضرور غور کریں، آپ کے منتخب کردہ ملبوسات کسی بھی انسان کے سامنے آپ کی شخصیت کو بیان کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اگر لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے اچھا تاثر بنوانا ہے تو لباس کے انتخاب پر خاص توجہ دیں ۔ اچھے ملبوسات زیب تن کرنے والوں کو لوگ پسند کرتے ہیں ، دل ہی دل میں ان کی شخصیت کو سراہتے ہیں اور ان میں کشش محسوس کرتے ہیں ،لہٰذا آپ بھی اسی بات کو مدنظر رکھتے اچھے ملبوسات پہنیں ، تاکہ لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوسکیں ۔ جب بھی اپنے لئے ملبوسات کا انتخاب کریں تو اپنی عمر، شخصیت اور جسم کی ساخت کو مدنظررکھتے ہوئے کریں ، تاکہ آپ جو بھی لباس پہنیں ، وہ آپ پر ضرور جچے۔
image
 
صفائی ستھرائی کا خیال:
جو لوگ صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے ہیں ، وہ لوگوں میں مقبول ہوتے ہیں ، اگر آپ کے پاس سے اچھی خوشبو آتی ہوگی تو لوگ آپ کے پاس آرام سے بیٹھ سکتے ہیں ، باتیں کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتے ہوں گے تو لوگ آپ کی شخصیت کی طرف نہیں کھینچیں گے۔ اس لئے اچھی پرفیوم کا استعمال کریں ، صاف ستھرے کپڑے پہنیں ، اگر آپ کو لگتا ہے کہ لوگ براہ راست ان چیزوں پر توجہ نہیں دیتے توجان لیں یہ سب چیزیں مل کر ہی ایک اچھی پُرکشش شخصیت کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لئے ان چیزوں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
image
 
منہ کھول کر نہ ہنسیں:
ایسے لوگ جو تیز آواز میں ہنستے ہیں ، کھانستے ہیں یا چھینکتے ہیں ، ایسے لوگوں کی شخصیت مقبولیت کا درجہ حاصل نہیں کرسکتی۔ لہٰذا منہ کھول کر پورے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے نہ ہنسیں ، زیادہ تر مسکرائیں ،اچھی ہنسی آتی ہے تو تیز آواز میں قہقہے لگانے سے گریز کریں ، اگر بہت ہنسی آئے تو ہلکی آواز میں ہنس لیں ، منہ پر ہاتھ رکھ کر چھینکیں یا کھانسیں ۔اس طرح بھی آپ کی شخصیت لوگوں کی نظر میں پرکشش بنے گی اور لوگ آپ کی شخصیت کی مثالیں دے سکیں گے ۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: