ایسا ٹوٹکہ کہ مکھیاں بھی پریشان ہوجائیں۔۔۔مکھیوں کو بھگانے کے آزمودہ طریقے

image
 
کچھ دنوں سے ہر شخص ایک ہی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ مکھیوں نے پریشان کردیا ہے۔۔یہ مکھیاں اتنی ڈھیٹ ہیں کہ اگر ایک بار گھر میں داخل ہوجائیں تو انسان ہی باہر جائے گا لیکن یہ اپنی جگہ چھوڑتی ہی نہیں۔۔۔لیکن ان مکھیوں سے گھر میں رہتے ہوئے بھی نجات پاسکتے ہیں کچھ آسان اور آزمودہ ٹوٹکوں سے
 
تھیلی کا ٹوٹکہ
یہ ٹوٹکا سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے نتائج سو فیصد موصول ہوئے ہیں۔۔۔ایک درمیانے سائز کی سفید تھیلی میں پانی بھریں۔۔۔یاد رکھئے پانی کھارا نا ہو۔۔۔اب اس پانی میں چار سے پانچ سکے ڈال دیں دو روپے والے یا پانچ روپے والے ۔۔۔اس تھیلی کو کچن یا لاؤنج میں جہاں مکھیاں زیادہ ہوں لٹکا دیں کسی اونچی جگہ پر یا کھونٹی میں ۔۔۔یاد رکھیں صبر سے کام لیں یہ نا ہو کہ لٹکاتے ہی سوچیں کہ مکھیاں فٹ سے ختم ہوجائیں گی۔۔ایک گھنٹے بعد اس کمرے سے مکھیوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔۔۔کیونکہ وہ وہاں ٹہر ہی نہیں پائیں گی۔۔۔ہوسکتا ہے کہ دورانیہ اس سے بھی کم ہو لیکن انتظار کریں کیونکہ نتیجہ آپ کے ہی حق میں ہوگا۔۔۔
image
 
گلابی چینی
پنساری کی دکان سے گلابی چینی لے آئیں اور یہ ٹوٹکا اس گھر میں نا کریں جہاں چھوٹے بچے موجود ہیں۔۔۔اگر پھر بھی کرنا ہے تو کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں بچوں کا ہاتھ پہنچنا ناممکن ہو۔۔ایک اسٹیل کی پلیٹ میں گلابی چینی ڈالیں اور اسے گھر کے صحن میں یا لاؤنج میں رکھ دیں۔۔۔گلابی چینی ان مکھیوں کا زہر ہے جس پر بیٹھتے ہی یہ بچ نہیں پاتیں۔۔۔تھوڑی ہی دیر میں مکھیوں کے ڈھیر پڑے ہوں گے لیکن وہ ساری مرچکی ہوں گی
image
 
سرکے کا ٹوٹکہ
ایک گلاس میں ایپل سائڈر کا سرکہ ڈال کر اس میں کاغذ کی چمنی بنا کر رکھ دیں۔۔۔اس سرکہ کی خوشبو مکھیوں کو پاس آنے پر مجبور کرے گی لیکن جیسے ہی وہ اس کے اندر آئیں گیں تو باہر نکل نہیں پائیں گی۔۔۔
image
 
لیموں کا ٹوٹکہ
لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر اس میں لونگیں بھر دیں۔۔۔بیس سے پچیس لونگیں گھسائیں اور یہ لیموں ان جگہوں پر رکھیں جہاں مکھیاں آتی ہوں۔۔۔یہ لونگ والا لیموں مکھیوں کے لئے جان لیوا ہے۔۔۔
image
 
یوکلپٹس کا تیل
ایک لمبی ربن کا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس پر کئی قطرے یوکلیپٹس کے تیل کے ڈال دیں اور اسے دروازے کے ساتھ لٹکا دیں۔۔۔مکھیاں تو کیا کوئی کیڑہ بھی نہیں آئے گا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: