|
|
اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے گزشتہ 11 سالوں سے
اہم 500 مسلم شخصیات کی فہرست ہر سال باقاعدگی سے جاری کی جاتی ہے۔ جس میں
مسلم دنیا کے مختلف شعبوں جیسے سیاسی، مذہبی، سماجی ،ذرائع ابلاغ
ودیگرشعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینی والی اہم شخصیات کے ناموں کو چنا
جاتا ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ |
|
اس سال بھی اس ادارے کی جانب سے 500 اہم مسلم شخصیات کہ فہرست جاری کردی
گئی ہے ۔ جس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو "مین آف دی ائیر" قرار
دیا گیا ہے، جبکہ "وومن آف دی ائیر " کا اعزاز امریکن کانگریس کی رہنما
راشدہ طالب کے نام رہا۔ |
|
گزشتہ دنوں دنیا بھر کے500 بااثرترین مسلم شخصیات کی ایک فہرست کتابی شکل میں جاری
کردی گئی ہے۔اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے عالم دین شیخ محمد تقی
عثمانی ہیں۔اس فہرست میں ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی
کمانڈر فوج شیخ محمد بن زائد النہیان،خادم حرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز ،ترکی
کے صدر رجب طیب اردوان ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، بھارت کے مشہور عالم
دین مولانا سید ارشد مدنی ، پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل، فلسطین کے
صدر محمود عباس ودیگر کے نام موجود ہیں ۔ |
|
|
|
اردن کے اس تحقیقی ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دیگر پاکستانیوں
میں سابق وزیراعظم نواز شریف، جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل
الرحمان، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر طاہر القادری، جماعت اسلامی کے سربراہ
سراج الحق، جاوید غامدی، بلقیس ایدھی، منیبہ مزاری، شرمین عبید چنائے،
ملالہ یوسف زئی، مولانا الیاس عطاری اورعابدہ پروین شامل ہیں۔ |
|
2020 ء کی 500 با اثر مسلم شخصیات پر مشتمل کتاب میں پہلی 50 شخصیات ،مذہبی
رہنما ہیں یا مسلم ممالک کے سربراہان و سیاسی شخصیات ہیں ۔ جبکہ دیگر 450
کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 دیگر شعبوں سے ہے۔ |
|
رائل اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر اور رائل البیت انسٹی ٹیوٹ کی شراکت سے
اہم مسلم شخصیات کی یہ فہرست جاری کی جاتی ہے۔ |
|
|
|
قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں صحافت کے پروفیسر عبد اللہ شلیفر نے
کہاکہ اگر "دی مسلم 500، 1992میں شائع ہوتی اور میں اس وقت چیف ایڈیٹر ہوتا
تو میں نے عمران خان کو کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف ائر نامزد
کیا ہوتا ۔" |
|
واضح رہے کہ عبداللہ نے ہی مین آف دی ائیر اور وومن آف دی ائیر2020
کے ایوارڈز کیلئے شخصیات کا چناؤ کیا ہے۔ |
|
عمران خان کو پرسن آف دا ائیر کا اعزاز ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے
سوشل میڈیا اکائونٹس سے اس خبر کو واضح طور پر شائع کیا گیا اور عمران خان
کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ |
|