گوگل کے’کلاؤڈ سیکھو‘ پروگرام کا پہلے بیچ (Batch) کامیابی سے مکمل ہو گیا

image
 
 پاکستان کے 13 شہروں سے تعلق رکھنے والے350 افراد نے شرکت کی جو روزگار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے
 
گوگل کی جانب سے حال ہی میں ورچوئل گریجویشن ایونٹ منعقد ہواجس میں،پاکستان کے لیے،افتتاحی گوگل کلاؤڈ اسٹوڈنٹ ڈیویلپر پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے دستے کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔
 
’کلاوڈ سیکھو ( CloudSeekho )‘ کے نام سے شروع کیا گیا یہ پروگرام گوگل کی جانب سے ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد کلاؤڈ کے حوالے سے، اْن کے اپنے گھروں پر اور اْن کی اپنی سہولت کے مطابق، مہارت حاصل کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کی مدد کرنا اور اْنہیں روزگار کے لیے کارآمد مہارتیں سیکھنا کرنا ہے۔
 
image
 
یہ پروگرام پاکستان ڈیویلپرز کے لیے گوگل کوئیک لیبس ( Google QwikLabs ) پلیٹ فارم کی جانب سے فراہم کردہ سیلف-اسٹڈی آن لائن لیبس پر مشتمل ہے جس کے ذریعے وہ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم ( Google Cloud Platform ) استعمال کرتے ہوئے کلاؤڈ ڈویلپر کے بارے میں مہارتیں اور ٹیکنالوجیزسیکھنے کے قابل بنتے ہیں۔
 
اس پروگرام کا آغاز جون، 2020ء میں کیا گیا تھا جس میں پورے پاکستان سے 5,000 سے زائد ڈویلپر اسٹوڈنٹس رجسٹر ہوئے۔ اِن میں سے 350 اسٹوڈنٹس نے کل 22,500 ڈیویلپر آورز ( Developer Hours ) کی تربیت کی صورت میں یہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔
 
image
 
اس اقدام کے بارے میں گوگل ایشیا پیسفک کے کنٹری ہیڈ آف ساؤتھ ایشیا، فرحان قریشی نے کہا،’’یہ چھ ماہ پاکستانیوں کے لیے ایڈجسمنٹ اور ریکوری کا عرصہ ثابت ہوئے ہیں اور، ہمیں خوشی ہے کہ گوگل میں،ہم لوگوں کو COVID-19 کے بارے میں قطعی مستند معلومات فراہم کرنے، فری ٹولز اور ریسورسز کے ذریعے آنلائن لرننگ اور Grow with Google اقدام کے ذریعے پاکستانیوں کی مہارتوں میں اضافے میں مدد کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔‘‘
 
فرحان قریشی نے مزید کہا:’’کلاؤڈسیکھو ( CouldSeekho ) اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ ہم ملک کی اقتصادی بحالی اور لوگوں کی مہارتوں میں ترقی کے لیے کس قدررجحان رکھتے ہیں تاکہ وہ ڈیجیٹل آگاہی کی بڑھتی ہوئی سطح حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔‘‘
 
image
 
کلاؤڈ سیکھو کے دوسرے سیزن کاآغاز ستمبر، 2020ء میں ہوگا جس کے بارے میں مزید تفصیلات https://events.withgoogle.com/cloudseekho/ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
گوگل کلاؤڈ سیکھو کے ساتھ ساتھ ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلبس پروگرام کے ذریعے بھی پاکستانی اسٹوڈنٹس کی معاونت کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے، 13 شہروں سے تعلق رکھنے والے،43 اسٹوڈنٹ لیڈز کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی لرننگ کلبس قائم کیے جا سکیں۔خود میں لیڈرشپ اسکلز پیدا کرنے، ماہرین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور اپنی دیگر مہارتوں میں اضافے کے لیے یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس بھی ان کلبس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: