رسوئی میں کون تھا؟ سوشل میڈیا پر یہ سوال سب کی زبان پر کیوں ہے اور اس کا پس منظر کیا ہے؟

image
 
ماضی میں ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ہر گھر میں اسٹار پلس کے ڈراموں کی طوطی بولتی تھی اور ہر گھر کے اندر اسٹار پلس کے کردار گھر کا ہی حصہ لگتے تھے ، ڈرامہ کسوٹی زندگی کی ، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور ساس بھی کبھی بہو تھی ایسے ڈرامے تھے جن کے کردار سب گھروں میں بستے تھے- ان ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ساتھ نبھانا ساتھیا بھی تھا جس میں سب سے اہم کردار کوکلیا بین کا تھا- مگر پاکستان کی جانب سے انڈین ڈراموں اور فلموں پر پابندی لگنے کے سبب اور پاکستانی ڈراموں کے بہترین معیار کو دیکھتے ہوئے ناظرین نے اب انڈین ڈراموں کو دیکھنا بھی چھوڑ دیا ہے- مگر حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا ایک سوال سے گونج رہا ہے کہ رسوئی میں کون تھا ؟ تم تھی ! میں تھی یا راشی بہو تھی ؟
 
رسوئی میں کون تھا کا پس منظر !
یہ سین درحقیقت ڈرامہ ساتھ نبھانا ساتھیا کا سین ہے جس میں کوکلیا بین اپنی دونوں بہوؤں سے بات چیت کر رہی ہیں کہ کوکر میں سے چنے نکال کر خالی کوکر کو چولہے پر چڑھا کر گوپی کو مارنے کی سازش کس نے کی تھی؟ مگر اس سوال کو ایک انڈین ڈی جے کی طرف سے اس کا ری میک بنایا گیا جس نے سب لوگوں کو ایک طوفان کی طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کی طرح طرح کی میمز بنا لیں -
 
رسوئی میں کون تھا ؟
یہ سوال اتنا دہرایا جا رہا ہے کہ ہر انسان کو اس سوال کے بجائے کچھ بھی یاد نہیں رہا ہے اسی لیے کسی نے اس پر بھی میم بنا ڈالی کہ امتحان میں بیٹھے لوگ سب کچھ بھول کر صرف یہی یاد رکھ پائے کہ رسوئی میں کون تھا؟
 
دیا پتہ لگاؤ کہ رسوئی میں کون تھا ؟
مشہور انڈین ڈرامہ سی آئی ڈی کی تحقیقات کی زد میں بھی یہ سوال آگیا کہ رسوئی میں کون تھا اور یہاں تک کہ ان کے چیف نے اپنے ماتحتوں سے کہنا شروع کر دیا کہ دیا پتہ لگاؤ کہ رسوئی میں کون تھا؟
 
اپنے اپنے لیپ ٹاپ اور کوکر راشی بہو سے بچائیں
کچھ لوگوں نے تو راشی بہو اور گوپی بہو کو اپنے لیپ ٹاپ اور کوکر کے لیے خطرہ قرار دے دیا کہ وہ کسی کے بھی گھر میں گھس کو کچھ بھی کر ڈالتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: