|
|
وزن کم کرنا کوئی مذاق نہیں ہے- خوراک میں کچھ سخت تبدیلیاں کرنے سے لے کر خود کو
باقاعدگی سے ورزش کرنے پر مجبور کرنے تک، وزن کم کرنے کے دوران ایسے کئی معاملات
میں سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران آپ کو
پٹھوں کو مضبوط جبکہ جسم میں موجود چربی کو کم کرنا ہوتا ہے- لیکن بعض اوقات ہم
چربی گھلانے کے بجائے پٹھوں کو کمزور کر رہے ہوتے ہیں یا ان کے وزن میں کمی کا سبب
بن رہے ہوتے ہیں جو کہ ہمارے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- پٹھوں کی کمزوری سے
ہماری طاقت اور برداشت پر منفی اثر پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے عملی کارکردگی میں کمی
آتی ہے۔ وزن میں کمی کی کوششوں کے دوران پٹھوں میں کمزوری اس وقت واقع ہونا شروع
ہوتی ہے جب آپ جسم کو مطلوبہ مقدار میں پروٹین فراہم نہیں کرتے اور نہ ہی مکمل اور
بھرپور نیند سوتے ہیں- اس صورتحال میں آپ کے جسم سے چربی کم ہونے کے بجائے آپ کے
پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں- ہم یہاں آپ کو 5 ایسی علامات بتا رہے ہیں جن سے آپ
اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ اپنے جسمانی وزن کو کم کرنے کے دوران چربی گھلانے کے
بجائے اپنے پٹھوں کے گوشت کو کم کررہے ہیں جس سے آپ کی طاقت ختم ہوسکتی ہے- |
|
ورزش کے دوران تھکن |
اگر آپ کو دوران تھکن محسوس ہوتی ہے یہاں تک کہ آپ دوبارہ ورزش کرنا بھی
نہیں چاہتے تو یہ اس جانب اشارہ ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے پٹھوں کو کمزور کر
رہے ہیں- ورزش کے دوران طاقت کی کمی محسوس کرنا اور ایک ہی جتنا وزن دوبارہ
اٹھانے کے قابل نہ ہونا اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ چربی گھلانے کے
بجائے اپنے پٹھوں کو بڑے پیمانے پر کمزور کر رہے ہیں- |
|
|
سارا دن سستی محسوس کرنا |
اگر آپ بھرپور کھانا بھی نہیں کھاتے اور ساتھ ہی پٹھوں کو کمزور بھی بنا
رہے ہوتے ہیں تو یہ چیزیں آپ پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں- یہ سب کچھ
توانائی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے یا پھر بعض اوقات ایسا بہت زیادہ ورزش
کرنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے- اگر کسی شخص کا وزن تو کم ہورہا ہے لیکن ساتھ
اس کی کارکردگی میں میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے تو اس کی ایک وجہ بہت زیادہ
ورزش یا پھر وزن کم کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ کوششیں بھی ہوسکتی ہیں- |
|
|
جسم میں چربی کا تناسب یکساں |
اگر آپ کے جسم میں تبدیلی آرہی ہے لیکن آپ کے جسم میں موجود چربی کا تناسب
اتنا ہی ہے یعنی چربی ایک فیصد بھی کم نہیں ہوئی تو یہ بھی اس بات کی علامت
ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے پٹھوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ جسم میں موجود چربی کا
تناسب میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے جانچا جاسکتا ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ وزن کم
کرنے کی کوششوں کے دوران چربی کتنے فیصد کم ہوئی؟ اس کے علاوہ جب پٹھے
کمزور ہورہے ہوتے ہیں تو آپ کا جسم اس شکل میں نہیں آتا جیسے آپ چاہتے ہیں-
آپ کو جلد سکڑتی ہوئی تھی نظر آئے گی لیکن چربی نہیں- اس کو آپ چٹکی لے کر
بھی چیک کرسکتے ہیں- |
|
|
وزن میں تیزی سے کمی |
یقیناً جب آپ وزن میں تیزی سے کمی ہوتا دیکھتے ہیں تو یہ آپ کے لیے خوشی کا
باعث ہوتا ہے لیکن یہ آپ کے پٹھوں کے لیے کسی صورت بھی اچھا نہیں ہے-
کیونکہ وزن میں تیزی سے کمی کبھی بھی پائیدار نہیں ہوتی- وزن میں پائیدار
کمی کے حصول کے لیے کافی وقت اور کوششیں درکار ہوتی ہیں- |
|
|
ورزش کی کارکردگی میں اضافہ نہیں |
ورزش کے دوران اگر آپ اس سے زیادہ وزن نہیں اٹھا پا رہے جتنا آپ آغاز میں
اٹھاتے تھے یا پھر وزن اٹھا کر اس سے زیادہ وزن نہیں کر پا رہے جتنی آپ
شروعات میں کرتے تھے تو یہ بھی اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ کے پٹھے
کمزور ہورہے ہیں- |
|