|
|
یوٹیوب کے آنے کے بعد وی لاگر زید علی کو گھروں میں موجود اکثر نوجوان اور بچے جانتے
ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد پنجابی والی اردو کے انداز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ
بنائی، ابتدا میں وہ زیادہ تر ویڈیوز میں اپنی امی (جنہیں وہ ”ماما بئیر“ کہتے
تھے)کے ساتھ سامنے آئے اور آناًفاناً لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔ پاکستان میں لوگ
ان کی ویڈیوز شوق سے دیکھتے ہیں، وہ رہتے کینیڈا میں ہیں، تاہم جب بھی وہ پاکستان
آتے ہیں، انہیں قومی چینلز پر انٹرویو کے لئے بلوایا جاتاہے، وہ یہاں آکراپنی شریک
حیات کے ساتھ ایک برائڈل فیشن ویک کے ریمپ پر واک بھی کرچکے ہیں، جس سے ان کی شہرت
کا اندازہ کیاجاسکتاہے۔ |
|
وی لاگر /یوٹیوبر زید علی نے محنت کرکے جہاں نام کمایا، وہیں پیسہ بھی خوب کمایا۔
2017 میں انہوں نے یمنہ سے شادی کی۔ اب وہ یمنہ کے ساتھ کینیڈا میں ایک خوبصورت
اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ کو ان دنوں نے بہت ہی خوبصورتی سے سجایا ہے۔
گزشتہ دنوں زید نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے گھر کادورہ کروایا۔ ان کے مداحوں
نے ان کے گھراور اس کی ڈیکوریشن کوبہت پسند کیا۔ |
|
|
|
زید اور یمنہ کا اپارٹمنٹ جدید انداز میں تیار شدہ ہے۔ ان کے بیڈ روم
کا فرنیچر بھی چھوٹا اور کم جگہ گھیرنے والا ہے۔ آپ کو ڈیکوریشن واز میں
پروں کی سجاوٹ بھی نمایاں دکھائی دے گی۔ان دونوں کو چونکہ پینٹنگز کا شوق
ہے، تو انہوں نے گھر کی دیواروں پر پینٹنگز بھی جابجا آویزاں کی ہیں۔ ساتھ
ہی بالکونی کوبھی پودوں کے ساتھ ساتھ کافی ٹیبل، چیئر اور صوفہ رکھ کر
سجایا ہے۔ کچن میں بھی نوٹس اوران کی تصاویر نمایاں ہیں۔ ان کے گھر میں
مختلف مواقع پر کھنچی جانے والی تصاویر لٹکی ہوئی بھی دکھائی دیں گی۔ زید
علی نے اپنے لاؤنج میں خصوصی لائٹنگ کا سسٹم کیا ہواہے، جسے وہ بوقت ضرورت
آن کرتے ہیں اور گھر میں ہی سینما جیسا ماحول بنالیتے ہیں۔ |
|
|
|
وہ لوگ جو اپنے گھر کو کم سامان کے ساتھ خوبصورتی سے سجانا چاہتے ہیں، وہ
زید کے گھر کو مثال بناکر یہ کام کرسکتے ہیں اور اپنے گھر کو سجاسکتے
ہیں۔ایسے لوگ جنہوں نے اب تک زید کا گھر نہیں دیکھا، وہ مندرجہ ذیل
تصاویرکو دیکھ کر ان کے گھر کا تصویری دورہ کرسکتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
|