یہ ”پالک“ ہے، بہت ہی کارآمد ، پالک استعمال کرکے آپ ہزاروں روپے کا خرچہ بچاسکتے ہیں!

 
پالک دیکھنے میں عام سی پتوں پر مشتمل سبزی ہے، تاہم اس کے اتنے فوائد ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو بھی چیزیں عطا کی ہیں، اگر ان چیزوں کو مناسب مقدار میں استعمال کیاجائے تو وہ انسان کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ 100گرام پالک میں 23 کیلوریز،91 فیصد پانی، 2.9گرام پروٹین ، 3.6گرام کاربز، 0.4گرام گلوکوز / فیکٹوز، 2.2گرام فائبر اور0.4گرام فیٹ ہوتا ہے۔ پالک میں وٹامن اے، وٹامن سی (جوکہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتاہے)، وٹامن k1 (جوکہ خون جمانے میں اہم کردار نبھاتاہے)، فولک ایسڈ (حاملہ خواتین کے لئے اچھا ہوتاہے او ر انسانی جسم کے خلیات کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے)، آئرن (ہیموگلوبن بنانے او ر آکسیجن کو جسم کے تمام خلیات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتاہے)، کیلشیم (جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اپناکردار نبھاتاہے) وافر موجود ہوتاہے۔
 

ان تمام چیزوں کو اگر سپلمنٹ ٹیبلٹ (دوائی)کی صورت میں لیا جائے تو اس پر ہزاروں کا خرچہ آسکتاہے، تاہم اگر پالک کو مختلف انداز سے چیزوں میں شامل کرکے وقتاً فوقتاً کھالیاجائے تو اس سے ہزاروں روپے میں دستیاب مختلف ملٹی وٹامنز جیسے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور اپنا ہزاروں روپے کا سپلمنٹس پر کیاجانے والا خرچہ بچایا جاسکتاہے۔ تاہم یہ بات ضرور مدنظررکھیں کہ اگر آپ کو کوئی بیماری یا طبی مسئلہ ہے تو ڈاکٹر یا نیوٹریشنسٹ کی اجازت سے پالک کا استعمال کریں۔ اس مضمون کے دوسرے حصے میں اب یہ بتایا جائے گاکہ پالک کو آپ کن چیزوں میں شامل کرکے اپنی غذا کا حصہ بناسکتے ہیں اور مختلف ذائقوں کے ساتھ اسے کھاسکتے ہیں۔

 
image
 
چند پتے دھو کر کھالیں :
اگر پالک کے چھوٹے پتے ہیں، تو انہیں ایسے ہی دھو کر 2 سے 3 پتے کھالیں۔ اس طرح کرنے سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جو بھولنے کی بیماری کا آغاز ہوتاہے، وہ نہیں ہوگا۔ ایک تحقیق کے مطابق پالک کو اپنی غذا میں شامل کرنے والے لوگ ذہنی بیماریوں کا جلد شکار نہیں ہوتے اور ان کا دماغ ان کی عمر سے 11سال زیادہ جوان رہتاہے۔
 
image
 
جوس یا اسموتھی بنالیں:
پالک میں مختلف وٹامنز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے اپنی کسی بھی پسندیدہ پھل و سبزیوں پر مشتمل جوس یا اسموتھی میں اسے شامل کرکے استعمال کریں۔ تاکہ ہڈیاں مضبوط رہیں، ساتھ ہی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہو۔
 
image
 
پیزا ٹاپنگ میں شامل کرلیں:
پالک کو پیزا ٹاپنگ میں ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچ کے ساتھ شامل کرلیں، اس طرح کرنے سے جہاں پیزا کا ذائقہ بڑھے گا، وہیں پالک کھانے کے بے شمار فوائد بھی آپ کو حاصل ہوں گے۔
 
image
 
چٹنی، ہمس(Hummus) میں ڈالیں:
مختلف ہری چٹنیوں یا خلیجی ممالک کے لوگوں کی پسندیدہ ڈِپ ”ہمس“ (Hummus) میں سفید چھولوں کے ساتھ پالک کی تھوڑی مقدار شامل کرکے اسے بلینڈ کریں اور مختلف کھانوں کے ساتھ اسے استعمال کریں۔
 
image
 
برگر میں شامل کریں:
جب بھی گھر میں برگر بنائیں، اس میں سلاد پتے کی جگہ پرپالک کے چھوٹے پتے شامل کریں۔ اگر چاہیں تو سلاد پتہ اور پالک دونوں ہی شامل کرکے کھائیں اور فوائد حاصل کریں۔
 
image
 
سلاد:
مختلف انداز کے سبزیوں کے سلاد میں پالک کو شامل کریں، اس سے جہاں سلاد کو ہرارنگ مل جائے گا وہیں اس کی غذائیت بڑھ جائے گی۔
 
image
 
پین کیک:
پین کیک بنائیں تو اس پر پالک سے تیار کردہ پیوری کو ڈالیں، اس سے جہاں پین کیکس کو منفرد رنگ ملے گا،وہیں آپ کو مختلف وٹامنز ملیں گے۔
 
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: