|
|
دنیا کئی دلچسپ حقائق اور حیران کن معلومات سے بھری پڑی ہے، جو اکثر لوگوں کو پتہ
بھی نہیں ہوتیں۔ اس مضمون میں آپ کو دنیا میں موجود جانداروں و دیگر چیزوں کے بارے
میں چند حیرت انگیز اور دلچسپ حقائق کے بارے میں بتایا جارہا ہے، جنہیں جان کر آپ
کی معلومات میں ضرور اضافہ ہوگا اور آپ ان باتوں کو جان کر حیران رِہ جائیں گے۔ |
|
سگنل کی سرخ بتی |
ڈرائیونگ ایک تفریح اور آزادانہ سرگرمی ہوسکتی ہے جب تک کہ آپ کسی ٹریفک
سگنل پر رک نہیں جاتے-آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک شخص اوسطاً اپنی
زندگی کے 6 ماہ صرف لال روشنی کے سبز روشنی میں تبدیل ہونے کے انتظار میں
گزار دیتا ہے- |
|
|
آسمانی بجلی اور ڈبل روٹی |
آسمانی بجلی کے ایک جھٹکے میں اتنی توانائی موجود ہوتی ہے کہ وہ ڈبل روٹی
کے 1 لاکھ سے زائد سلائس کو ٹوسٹ کرسکتی ہے- آسمانی بجلی کے ہر حصے میں 5
بلین جول سے زیادہ توانائی شامل ہوتی ہے۔ |
|
|
بلیو وہیل کے دل کی دھڑکن |
بلیو وہیل کا وزن 150 ٹن ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبائی 90 فٹ تک ہوتی ہے- بلیو
وہیل کے دل کا سائز ایک چھوٹی گاڑی کے جتنا ہوتا ہے جبکہ اس کا وزن 1300
پونڈ تک ہوتا ہے- بلیو وہیل کے دل کی دھڑکن کی آواز 2 میل دور سے بھی سنی
جاسکتی ہے- |
|
|
خون کا عطیہ |
سوئیڈن میں جب عطیہ کیا گیا خون کسی مریض کو لگایا جاتا ہے تو اس بات کی
اطلاع خون عطیہ کرنے والے کو بھی فراہم کی جاتی ہے جو کہ شکریہ کے پیغام پر
مشتمل ہوتی ہے- یہ سب اس خیال سے کیا جاتا ہے کہ اس طرح خون کے عطیات دینے
والے افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ دوبارہ خون عطیہ کرتے ہیں- |
|
|
نیدر لینڈ کی جیل |
نیدر لینڈ کو ایک محفوظ ترین ملک تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہاں جرائم کی
شرح نہ ہونے کے برابر ہے- تاہم یہاں جیلیں پھر بھی قائم ہیں لیکن ان جیلوں
میں دیگر ممالک سے لائے گئے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے- سال 2015 میں ناروے سے
لائے گئے 242 قیدیوں کو یہاں جیل میں رکھا گیا- |
|
|
دنیا کا سب بڑا اہرام |
مصر اپنے اہراموں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے لیکن آپ کو یہ جان حیرت ہوگی کہ
دنیا کا سب سے اہرام مصر میں نہیں ہے- دنیا کا سب سے بڑا اہرام میکسیکو کے
شہر Puebla میں بنایا گیا ہے- اور یہ مصر کے سب سے بڑے اہرام سے بھی 4 گنا
بڑا ہے- |
|
|
جنگلی کتا کامیاب ترین شکاری |
سب سے زیادہ شکار کرنے والا کامیاب شکاری جانور شیر یا بھیڑیا نہیں بلکہ
افریقہ کا جنگلی کتا ہے- یہ کتا 85 فیصد اپنے شکار کو موت کے گھاٹ اتارنے
میں کامیاب ہوجاتا ہے جبکہ شیر 16 سے 18 فیصد تک ہی اپنے شکار کو قابو کرنے
میں کامیاب ہوپاتا ہے- |
|