آج کھانے میں کیا پکاؤں۔۔۔پانچ ایسے کھانے جو ہر پاکستانی گھر میں بہت زیادہ بنتے ہیں

image
 
خواتین سے اگر پوچھا جائے کہ زندگی میں سب سے کڑا امتحان کیا ہے تو وہ یہی کہیں گی کہ ’’آج کھانے میں کیا پکاؤں‘‘۔۔۔اس سوال کا جواب وہ کچھ ایسے کھانوں کی صورت میں دیتی ہیں جو ہر پاکستانی گھر میں قریباً ہر دوسرے دن تیار ہوتے ہیں۔۔
 
آلو گوشت
یہ وہ سالن ہے جو پنجاب کی سب سے مقبول ڈش ہے لیکن کیونکہ اس کو بہت زیادہ بنایا جاتا ہے تو اب یہ پورے پاکستان کی ڈش بن چکی ہے۔۔جب بھی خواتین مشکل کا شکار ہوتی ہیں تو یہ شوربے میں ڈوبے آلو اور گوشت مسئلہ کا حل بن جاتے ہیں۔۔۔آلو گوشت پنجاب میں تو باقاعدہ شادیوں کے کھانے کے طور پر مانی جاتی ہے لیکن کراچی میں اس کی عزت تقریباً روز بنا کر کم کردی گئی ہے۔۔۔
image
 
دال چاول
بہت سارے گھرانوں میں آج بھی دوپہر کو یہ سوال ہی نہیں کیا جاتا کہ آج کھانے میں کیا پکاؤں کیونکہ دوپہر میں جب گھر کے مرد حضرات آفس میں ہوتے ہیں تو خواتین کا فیصلہ ہوتا ہے دال چاول۔۔۔جسے اچار اور لوازمات کے ساتھ پیش کردیا جاتا ہے۔۔۔شام کے وقت ہی گوشت کو بنایا جاتا ہے اور اس دال چاول کی چھٹی صرف چھٹی والے دن ہی ہوتی ہے اور اس دن کا تبادلہ بریانی یا ہلاؤ کے ساتھ کردیا جاتا ہے۔۔۔
image
 
بھنڈی
بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں ہر عمر کے افراد کھا ہی لیتے ہیں اور جب کچھ سمجھ میں نا آئے تو اس کو مختلف انداز سے پکا کر اپنی بچت کر لی جاتی ہے۔۔۔۔خواتین بھنڈی کو اپنا دوست مانتی ہیں اور مشکل وقت میں یہ بھنڈی ہی کام آتی ہے۔۔۔اب چاہے اس کی ترکاری بنائیں یا اسے گوشت میں ڈالیں۔۔یا چاہیں تو تلی ہوئی بنالیں۔۔۔بھنڈی ہر روپ میں سج جاتی ہے۔۔۔
image
 
قیمہ
قیمہ بھون کر گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ رکھ دیا جائے تو مرد حضرات کو لگتا ہے کہ پارٹی ہوگئی لیکن بیگمات کے لئے ایک آسان راستہ ہے۔۔۔قیمہ بھون کر وہ ایک بہت مشکل سوال کے جواب سے بچ جاتی ہیں۔۔۔گوشت میں کوئی نا کوئی سبزی ڈالنے کے بہانے سوچے جاتے ہیں لیکن یہ معصوم قیمہ تو تنہا بھی بھن جائے تو دعوت کا مزہ دیتا ہے۔۔۔
image
 
چکن کڑھائی
یہ وہ کھانا ہے جو مردوں کی پسندیدگی کی وجہ سے ہر گھر میں ہر دوسرے دن بن جاتا ہے ۔۔۔اور اس کو مختلف رنگ دے کر نیا کیا جاتا ہے ۔۔۔کبھی ہرے مصالحے کی چکن کڑھائی تو کبھی کالی مرچ کی چکن کڑھائی۔۔۔کبھی لال چکن کڑھائی تو کبھی سفید کڑھائی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: