ایک چابی منتخب کریں اور اپنی شخصیت کے بارے میں اہم راز جانیں!

image
 
جب بھی انسان کو کئی چیزوں میں کسی ایک چیز کو منتخب کرنے کااختیار دیاجائے تو وہ اپنے ذہن کی آواز کو سن کر کسی ایک چیز کو منتخب کرلیتا ہے۔ وہ جس چیز کا انتخاب کرتا ہے، یقیناً اس کے پیچھے کوئی نا کوئی وجہ ہوتی ہے، جس کو مدنظررکھتے ہوئے وہ انسان، اُس چیز کا انتخاب کرلیتاہے۔
 
 اس وقت بھی ہم آپ سے ایک سوال کررہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ تصویر کو دیکھ کر اس میں سے کسی ایک ڈیزائن کی چابی کو منتخب کریں اور اپنی شخصیت کے بارے میں اہم راز جانیں۔ چلیں تو پھر جلدی سے تصویر دیکھیں اور کوئی ایک آپشن منتخب کرکے اُس کے جواب میں دی گئی معلومات کو پڑھ کر اپنی شخصیت کو جانچنے کی کوشش کریں۔
 
جواب:
 
پہلی چابی:
 سب سے سادہ ڈیزائن کی چابی یہی ہے۔ جس میں کوئی فینسی کٹ یا انوکھا پن نہیں ہے۔اگر آپ نے پہلی چابی کا انتخاب کیا ہے تو جان لیں کہ آپ سادہ مزاج کے حامل ہیں۔ آپ زندگی کے بارے میں حقیقت پسندانہ تجزیہ رکھتے ہیں۔ آپ زندگی کو سادہ انداز میں گزارنے کے قائل ہیں۔ آپ کو کسی بھی چیز میں چمک دمک نہیں بھاتی، آپ ہمیشہ سادگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ کسی کو اگر کوئی مشورہ کرنا ہو تو وہ سب سے پہلے آپ کی جانب نظرکرتاہے، کیونکہ آپ ہر چیز پرگہری تجزیاتی نظررکھتے ہیں اور اس کے بعد ہی کسی چیز کے نتیجے پر پہنچتے ہیں۔ بظاہر آپ باہر سے بہت سخت انسان نظر آتے ہیں، لیکن حقیقت میں آپ نرم دل رکھنے والے انسان ہیں۔
 
image
 
 دوسری چابی:
افسانوی کہانیوں میں اکثر اس انداز کی چابی ہی دکھائی جاتی ہے، جس میں خوبصورت سا تاج نما ڈیزائن بنایاگیا ہو۔ یہ جادوئی چابی کی مانند دکھائی دے رہی ہے، جو کہ شاید کسی خزانے یا محل کو کھولنے کیلئے تیار کی گئی ہو۔ اگر آپ نے اس چابی کا انتخاب کیا ہے تو جان لیں کہ آپ اپنی ہی بنائی گئی خیالی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ آپ خواب بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔ آپ وہ شخص ہیں جو ”لکی نمبرز، لکی چارم“ وغیرہ پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ کا تخیلی انداز دوسروں سے آپ کو جدا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ میں تخلیقی صلاحیتیں کوٹ کوٹ بھری ہوئی ہیں۔ آپ آرٹ کے دلدادہ ہیں۔ آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر چیز وقوع پذیر ہونے کی کوئی وجہ ہوتی ہے اور آپ کو اپنی تخیلاتی کہانی یا واقعا ت کے سچ ہونے کا انتظار رہتاہے۔
 
image
 
تیسری چابی:
اگر آپ نے اس چابی کو پسند کیا ہے تو جان لیں آپ ایک روشنی کی مانند ہیں، آپ جہاں جاتے ہیں اپنی روشنی سے اس جگہ کو منور کردیتے ہیں۔ آپ ان چیزوں میں مثبت پہلو ڈھونڈلیتے ہیں، جن کے بارے میں لوگوں کا خیال ہوتاہے کہ یہ منفی ہیں اور ان میں کوئی مثبت پہلو موجودہی نہیں ہے۔ اگرچہ آپ کے خود کے پاس کام بہت زیادہ ہو، لیکن اگر کوئی آپ سے مدد کرنے کی درخواست کرے تو آپ کبھی اسے منع نہیں کرتے، اس وجہ سے آپ کبھی کبھار کام کی زیادتی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں اور تھکنے لگتے ہیں۔ آپ لوگوں میں گھلناملنا پسند کرتے ہیں، آپ کا سوشل سرکل بہت وسیع ہوتا ہے۔ آپ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ کسی چیز کے بارے میں فوراً اپنی رائے نہیں دیتے اور ناہی دوسروں سے کسی کی باتیں شیئر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ آپ کو اپنے خفیہ راز بھی آسانی سے بتادیتے ہیں اور آپ پراندھا اعتماد کرتے ہیں۔
 
image
 
چوتھی چابی:
اگر اس چابی کو بغور دیکھاجائے تو اس پر نہایت ہی منفرد ڈیزائن بناہوا ہے، جو کہ اسے دوسری چابیوں سے الگ دکھانے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔ اگر آپ نے اس چابی کا انتخاب کیاہے تو جان لیں کہ آپ کسی بھی بات پر اپنا تجزیہ دے دیتے ہیں اور اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ سامنے والے کو وہ بات کیسی لگی۔ آپ بہت ہی ایماندار ہیں، حد سے زیادہ ایماندار ہونے کی وجہ سے کچھ معاملات میں آپ کو نقصان بھی اُٹھانا پڑتا ہے۔ آپ میں قائدانہ صلاحیت پائی جاتی ہے، آپ ہر معاملے کو خود آگے بڑھ کر دیکھتے ہیں۔ اگر کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے تو آپ ہی وہ سب سے پہلے شخص ہوتے ہیں جو اس کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔ آپ ہمیشہ حق کا ساتھ دیتے ہیں اورجو حق پر ہوں ان کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: