ملئے دنیا کے معمر ترین جوڑے سے۔۔۔ جن کی مجموعی عمر 215برس ہے!

image
 
79سال قبل ایکواڈو سے تعلق رکھنے والے جولیو مورا کو ولدرامینا پسند آگئی تھیں، والدین ان کی شادی کے خلاف تھے، انہیں یہ ڈر تھا کہ دونوں کی شادی چل نہیں پائے گی، لیکن جولیو اور ولدرامینا نے ان کی سوچ کو غلط ثابت کیا۔ اب ان کی شادی کو 79سال ہوچکے ہیں اور بڑھاپے میں بھی وہ ایک دوسرے کا ساتھ پہلے کی طرح ہی نبھا رہے ہیں۔حال ہی میں اس جوڑے کو ”گنیز بُک آف ورلڈریکارڈ“ میں ”دنیا کے معمر ترین جوڑے“ کے طور پر شامل کرلیاگیا ہے۔ اس وقت جولیو مورا کی عمر 110سال اور ولدرامینا کی عمر104سال ہے، یوں مجموعی طور پر ان کی عمر215سال ہے، جو کہ دنیا میں کسی بھی زندہ جوڑے کی سب سے زیادہ عمر ہے۔ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 
image
 
 ان کی بیٹی سیلی سیا کا کہنا ہے کہ دونوں اس عمر میں بھی خوش دکھائی دیتے ہیں، دونوں متحرک ہیں۔ ان دنوں بس وہ دونوں رشتہ داروں سے ناملنے کی وجہ سے افسردہ دکھائی دیتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر اب بھی وہ اپنی زندگی ہنسی خوشی گزاررہے ہیں۔ ان کے 11پوتے اور نواسے ہیں، جبکہ 21پڑ پوتے ہیں، جبکہ ان کے ایک پڑپوتے کابھی ایک بیٹاہے۔یوں انہوں نے اپنی چار نسلیں اپنی نظروں کے سامنے پروان چڑھتے ہوئے دیکھی ہیں۔ جوکہ یقیناً ہر جوڑے کو نصیب نہیں ہوتیں۔ سیلی سیا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا مشغلہ ٹی وی دیکھنا ہے، جبکہ ان کا پسندیدہ مشروب دودھ ہے۔ جبکہ ان کی والدہ کو میٹھی ڈشز کھانے کا بہت شوق ہے، ساتھ ہی انہیں صبح کے وقت اب بھی اخبار پڑھنا اچھا لگتاہے۔
 
image
 
یاد رہے اس سے قبل ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جوڑے شارلیٹ ہنڈرسن اور جون ہنڈرسن کو دنیا کے معمر ترین جوڑے کا اعزاز حاصل تھا۔ اس جوڑے کی مجموعی عمر 212سال 52دن تھی۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: