نند تو اچھی ہے مگر اس کی کچھ عادتیں جو بھابھی کی زندگی کو عذاب بنا ڈالتی ہیں

image
 
ایک لڑکی جب اپنے سسرال جاتی ہے تو وہاں اس کو بہت سے نئے رشتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ رشتے جو بظاہر میکے کی کمی کو محسوس ہونے نہیں دیتے ہیں مگر بعض اوقات ان رشتوں میں حسد اور جلن کی کڑواہٹ ان رشتوں کو اتنا مشکل بنا دیتے ہیں- ان رشتوں میں ایک رشتہ نند کا بھی ہوتا ہے جو مثبت طور پر سوچا جائے تو بہنوں سے بڑھ کر ہوتا ہے مگر حقیقی زندگی میں بہنوں جیسی نند کم ہی دیکھنے میں آتی ہے زیادہ تر نندیں اپنی بھابھی کی جاسوس اور ان سے حسد کرنے والی ہی ہوتی ہیں-
 
1: نند اگر سگھڑ ہو تو
اگر نند سگھڑ ہو تو وہ اپنے ہر کام کا موازنہ بھابھی سے کرتی ہے اور اس بات کی خواہش مند ہوتی ہے کہ ہر معاملے میں اس کی تعریف کی جائے اور بھابھی پر تنقید کی جائے ۔ جیسے ہر انسان یکساں صلاحیتوں کا مالک نہیں ہوتا ہے اسی طرح ہر انسان میں کوئی نہ کوئی کمی بھی ہوتی ہے اور سگھڑ نند کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بھابھی کی اس کمی کو زیادہ سے زیادہ سامنے لا کر تنقید کا نشانہ بنائے-
image
 
2: نند اگر پھوہڑ اور سست ہو
اس صورت میں بھی نند بھابھی کے لیے پریشانی کا ہی سبب بنتی ہے اور وہ گھر کے کسی بھی کام کو ہاتھ لگانے کے لیے تیار نہیں ہوتی ہے اور ہر کام کا بار بھابھی کے اوپر آجاتا ہے جب کہ اس موقع پر سسرال کے تمام لوگ اپنی سست اور پھوہڑ بہن کی حمایت میں کمر بستہ ہو جاتے ہیں کہ یہ چند دنوں کی مہمان ہے اس کو کام کرنے کی کیا ضرورت ہے اس نے تو کچھ دنوں میں چلے ہی جانا ہے اس وجہ سے اس کو گھر کے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے-
image
 
3: نند اگر خوش لباس ہو
نند کی خوش لباسی بھابھی کے لیے اس وجہ سے بھی خطرناک ثابت ہوتی ہے کہ اس کی نظر بھابھی کے اچھے اور نئے جوڑوں پر رہتی ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ بھابھی کے تمام اچھے جوڑے وہ خود ہتھیا لے اور اگر وہ ان جوڑوں پر قبضہ نہ بھی کر‌ے تو اس صورت میں وہ ان تمام جوڑوں میں اتنی مین میخ نکالتی ہے کہ مجبوراً بھابھی مستقل طور پر احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتی ہے اور اس کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہی درحقیقت کسی قسم کا ڈریس سینس نہیں رکھتی ہے-
image
 
4: نند شادی شدہ ہو تب بھی مشکل
نند اگر شادی شدہ ہو اور اپنے گھر میں خوش و خرم زندگی گزار رہی ہو تو زیادہ تر گھرانوں میں اس بات کو بھابھی کے لیے بہت مثبت سمجھا جاتا ہے کہ اس کے شوہر پر کسی قسم کی ذمہ داری نہیں ہو گی کہ بہنوں کی شادی کروانی پڑے گی- مگر ہر ہفتے بھابھی کی پرسکون زندگی میں یہ نند اپنے بچوں سمیت آکر جو طلاطم پیدا کرتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے ۔ نند کے آنے سے قبل اس کی آمد کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں اس کی پسند کے کھانے بنائے جاتے ہیں اس کی آمد کا مطلب پورے گھر میں بھونچال آنے کے برابر ہوتا ہے- اس کے بعد ہر ہر بات میں وہ اپنی اچھائی کا مقابلہ بھابھی سے جس طرح کرتی ہے اس کے سبب بھابھی کا رتبہ گھر میں بہت کم ہو جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: