موبائل چارج کرتے وقت اگر آپ بھی یہ 8 غلطیاں کرتے ہیں تو فوراً رک جائیں

یقیناً آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ جس طرح سے آپ اپنے فون کو چارج کرتے ہیں وہ نہ صرف آپ کے بجلی کے بل میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ موبائل کی بیٹری کی عمر کو کم کرنے میں بھی اہم ہو سکتا ہے۔ آج کل استعمال ہونے والی فون کی بیٹریاں ایک خاص چارجنگ سائیکل سسٹم پر مشتمل ہوتی ہیں جو کہ طویل وقت انہیں کارآمد بناتا ہے- ہماری ویب آپ کے ساتھ اپنے فون کو چارج کرنے کے صحیح طریقہ کے بارے میں کچھ نکات بانٹنا چاہتی ہے، تاکہ آپ اسے بہترین طریقے سے استعمال کرسکیں اور کسی بھی قسم کے خطرات سے بچ سکیں۔
 
بجلی کے ساکٹ
چارجر مسلسل اس وقت بھی توانائی خرچ کر رہا ہوتا ہے جب وہ بجلی کے ساکٹ میں ہو چاہے اس کے ساتھ موبائل نہ بھی منسلک ہو- اس کے علاوہ چارجر سے آہستہ آہستہ گرمائش بھی خارج ہورہی ہوتی ہے جو کسی بھی وقت آگ پکڑنے کا باعث بن سکتی ہے- اس کے علاوہ شارٹ سرکٹ بھی آگ کی وجہ بن سکتا ہے- اگر آپ چارجر استعمال نہیں کر رہے تو اسے ساکٹ سے نکال کر رکھ دیجیے-
image
 
100 فیصد چارجنگ
اگر آپ اپنے فون کی بیٹری ہر وقت 100 فیصد چارج رکھتے ہیں تو آپ اس کی زندگی کو مختصر کر رہے ہیں- درحقیقت بیٹری میں ایک چارجنگ سائیکل سسٹم ہوتا ہے لیکن ہر وقت 100 فیصد چارجنگ کی وجہ سے یہ سائیکل سسٹم جلد ختم ہوجاتا ہے- عام اصول یہ ہے کہ بیٹری کو ماہ میں ایک بار مکمل طور پر ری چارج کریں اور دوسرے اوقات میں اس کی چارجنگ 20 فیصد سے 80 فیصد کے درمیان رکھیں۔
image
 
بیٹری کا مکمل خاتمہ
بیٹری کو 0 فیصد تک جانے دینا بھی صحیح نہیں ہے کیونکہ وجہ وہی ہے کہ ان چارجنگ سائیکل سسٹم موجود ہوتا ہے- لہٰذا اگر آپ نے بیٹری کو بالکل ختم ہونے دیا تو آپ اپنی ڈیوائس کی لمبی عمر کو مرحلہ وار ختم کردیں گے۔
image
 
ساری رات چارجنگ
ساری رات موبائل چارجنگ پر لگے رہنے سے جہاں ایک جانب بجلی خرچ ہوتی ہے وہیں دوسری طرف بیٹری بھی غیر ضروری چارج ہورہی ہوتی ہے- اس طرح بیٹری کا چارجنگ سائیکل سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے جو کہ بیٹری کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہے- اس کے علاوہ ساری رات چارجنگ پر چھوڑنے سے گرمائش بھی پیدا ہوتی ہے-
image
 
چارجنگ کے دوران استعمال
کبھی بھی موبائل کو چارجنگ کے دوران استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے بیٹری دباؤ کا شکار ہوتی ہے- ایسی صورت میں بیٹری کو ایک ساتھ دو کام کرنے پڑ رہے ہوتے ہیں توانائی کا ذخیرہ بھی اور اس کا اخراج بھی- اگر آپ کوئی کال بھی کرتا ہے تو پہلے موبائل کا چارجر سے رابطہ ختم کریں پھر کال اٹھائیں-
image
 
20 فیصد سے زائد پر چارجنگ
بیٹری کو مسلسل چارج کرنا بھی غلط ہے کیونکہ اسے بیٹری جلد ختم ہوتی ہے- صحیح معنوں میں بیٹری کو چارج کرنے کا وقت وہ ہوتا ہے جب آپ کی بیٹری 20 فیصد سے بھی کم رہ جائے بالخصوص 15 فیصد بیٹری باقی ہو تو چارجنگ پر لگائیں-
image
 
فون کوور میں چارجنگ
فون کیس اس وقت بیٹری کے سب سے بڑے دشمن ثابت ہوتے ہیں جب وہ فون پر موجود ہوتے ہیں اور آپ فون کو چارجنگ پر لگا دیتے ہیں- بیٹری چارجنگ کے دوران جو گرمائش خارج کر رہی ہوتی ہے وہ فون کیس کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتی جس سے بیٹری کے اندرونی سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے- اس لیے جب بھی فون کو چارجنگ پر لگائیں یاد سے اس کا کیس اتار لیں-
image
 
ہم آہنگ چارجر
ہمیشہ موبائل فون کو اس کے اپنے اور معیاری چارجر سے ہی چارج کریں- کسی دوسرے برانڈ یا ماڈل کے چارجر سے چارج نہیں کرنا چاہیے- اگر آپ صحیح چارجر استعمال نہیں کرتے ہیں تو ، بیٹری میں منتقل ہونے والی توانائی کی طاقت بہت زیادہ یا بہت کم ہوسکتی ہے۔ اس سے زیادہ گرمی پیدا ہوسکتی ہے یا واقعی سست چارجنگ کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سب سے بہترین چارجر وہ ہے جو کمپنی کی جانب سے آپ کو فون کے ساتھ مہیا کیا گیا ہے لیکن اگر وہ استعمال کے قابل نہیں رہا تو آپ اپنے موبائل کے ماڈل کے حساب سے ہی دوسرا چارجر خریدیے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: