لاک ڈاؤن کے بعد۔۔ وہ ستارے جو پاکستان کی حسین وادیوں میں گھومنے نکلے!

image
 
 مارچ سے لگائے جانے والے کئی ماہ پر محیط لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کئی شخصیات پاکستان کی حسین وادیوں میں گھومنے کی غرض سے نکلتی دکھائی دیں۔ وجہ یہی تھی کہ مہینوں سے گھر میں بیٹھنے کے بعد انسان ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتاہے، اس ذہنی تناؤ اور بوریت کو ختم کرنے کیلئے ان شخصیات نے پاکستان کی حسین وادیوں کی سیر کرنے کا فیصلہ کیا، ان میں عروہ حسین، کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس عامر، اداکارہ منال اور ایمن خان شامل ہیں۔
 
ان شخصیات کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورت تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر ہر انسان کا ان حسین وادیوں میں گھومنے کا دل کررہاہے۔ آئیے دیکھئے ستاروں نے کس طرح اپنی چھٹیاں ان علاقوں میں گزاریں۔
 

عروہ حسین:

 
حال ہی میں عروہ حسین کی ایک تصویر بہت مشہور ہورہی ہے، جس میں وہ ثقافتی انداز کی ایک ٹوپی سر پر پہن کر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ دراصل یہ تصویر انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو ہوا میں بلند کرکے خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”دیوسائی سمندر کی سطح سے 12ہزار فٹ کی بلندی پر ہے،یہ دنیا کا دوسرا بلندترین میدانی مقام ہے، جہاں پہنچ کرانہیں ایسا محسوس ہورہاہے کہ جیسے انہوں نے کوئی سنگ میل عبور کرلیا ہو۔“
 
image
 

عروہ نے اس سے قبل ایک اور تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کی اور بتایا کہ ”یہ وہ لمحہ تھا جب وہ دیوسائی جارہی تھیں، یہ خوبصورت مقام ست پارہ گاؤں ہے، راستے میں انہیں ست پارہ ڈیم دیکھنے کا بھی موقع ملاہے۔

 
image
 

کچھ دن قبل وہ”اسکردو“ میں موجود تھیں۔ انہوں نے وہاں کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ اسکردو میں جھیل کی سیر کررہی تھیں، کشتی پر بنائی گئی اس تصویر میں انہوں نے نارنجی رنگ کی حفاظتی جیکٹ پہن رکھی ہے، ساتھ ہی ان کے عقب میں جھیل کے آس پاس موجود حسین سرسبز وادی، پہاڑ، شنگریلا ریزورٹ اور نیلا آسمان نظر آرہاہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں وہ اکیلے ہی نظر آرہی ہیں، اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستان کی ان حسین وادیوں میں اکیلے ہی گھومنے نکل پڑی ہیں، کیونکہ ان کے شوہر گلوکار فرحان سعید تصاویر میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

 
image
 
کرکٹر محمد عامر اور ان کی فیملی:
 
گزشتہ دنوں کرکٹر محمد عامراور ان کی اہلیہ نرجس عامر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے کئی سرسبز وادیوں میں گھومنے کے دوران کھینچی جانے والی تصاویر کو شئیر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان تصاویر کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند بھی کیا۔ عامرنے 2016میں برٹش نژاد بنگلہ دیشی لڑکی نرجس سے شادی کی تھی، ان کی دو بیٹیاں منسا اور زویا ہیں، جنہیں وہ اپنے ساتھ ہی شمالی علاقہ جا ت کے اس ٹور میں لے کر گئے ہیں۔
 
image
 
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عامر نے ان علاقوں کا اپنی فیملی کے ساتھ ٹور کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی اہلیہ بھی پاکستان کے ان خوبصورت وادیوں کی دلدادہ نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کئی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں۔جن میں سے کچھ تصاویر مندرجہ ذیل ہیں۔
 
image
 
image
 
منال اور ایمن خان:
 
لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جڑواں اداکارہ بہنیں ایمن اور منال خان بھی سوات کی حسین وادیوں میں سیر کرنے کی غرض سے فیملی کے ساتھ نکل پڑی تھیں۔ اس سفر کے دوران ایمن، منال اور ان کی فیملی نے سوات کی حسین وادیوں کی سیر کی.
 
image
 
 ان کی ایک تصویر سوات کی مقامی ندی سے پانی پینے کی بھی بہت مشہور ہوئی، جس میں وہ نلکے سے چلو بھر کر پانی پیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وہاں کے مقامی کھانے بھی کھائے اور اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت وادیوں میں یادگار وقت گزارا۔ انہوں نے اپنی والدہ اور دیگر افراد کے ساتھ کھینچی جانے والی کئی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں۔
 
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: