یہ ہیں پاکستانی سیاستدان۔۔۔ جنہوں نے 3 یا اس سے زائد شادیاں کیں!

image
 
یوں تو شادی کرنا ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن جب انسان مشہور شخصیت ہو تو اس کی زندگی میں ہونے والی ہر چھوٹی بڑی تبدیلی عوام کی نظروں میں آجاتی ہے۔ اب جیسے سیاست دانوں کی شادیوں کے معاملے کو ہی دیکھ لیا جائے، ویسے تو عموماً ان کی شادیوں کے بارے میں اس وقت پتا چلتا ہے، جب الیکشن کے موقع پر انہیں اپنے کاغذات میں ساری باتیں سچائی سے بتانی پڑ جاتی ہیں۔ سیاستدان جنہوں نے خفیہ شادی کررکھی ہو، ایسے وقت میں لوگوں کی نظروں میں آجاتے ہیں۔
 
ملکی سیاسی شخصیات کو دیکھاجائے تو کئی سیاستدان ایسے ہیں، جنہوں نے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 3شادیاں کررکھی ہیں۔ اس مضمون میں ان چند پاکستانی سیاست دانوں کے بارے میں بتایاجارہاہے، جنہوں نے تین یا اس سے زائد شادیاں کیں۔
 
وزیر اعظم عمران خان:
سب سے پہلے بات کرلیتے ہیں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی، جنہوں نے تین مرتبہ شادی کا سہرا اپنے سر پر سجایا ہے۔ ان کی پہلی شادی 16مئی 1995کو21سالہ برطانوی شہری جمائمہ گولڈ اسمتھ سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔ اس جوڑے کے مابین 2004میں طلاق ہوگئی۔ عمران خان نے دوسری شادی 2015میں برٹش نژاد پاکستانی جرنلسٹ ریحام خان سے کی جوکہ بس چند مہینے ہی چل سکی۔ اسی سال اکتوبر میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ فروری2018میں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے میں عوام کو بتایاگیا کہ خان صاحب نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کرلی ہے، اس وقت ان کی یہی تیسری بیوی خاتون اول کے درجے پر فائز ہیں۔
image
 
شہباز شریف:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے والے شہباز شریف بھی شادیاں کرنے کے معاملے میں پیچھے نہیں ہیں۔ ان کی پہلی شادی بیگم نصرت سے1973میں ہوئی تھی، وہ 1993میں چل بسیں۔پھر نرگس کھوسہ سے ان کی شادی کا دعویٰ 1993میں سامنے آیا، اس کے بعد عالیہ نامی خاتون سے ان کی شادی کی اطلاعات سننے کو ملیں، جسے اب تک کنفرم نہیں کیا جاسکا، تاہم انہوں نے2003میں تہمینہ درانی سے شادی کی، جو اب تک ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا نام 2012میں کلثوم نامی خاتون کے ساتھ بھی جوڑا گیا، جن کا اب بھی یہی دعویٰ ہے کہ شہباز شریف نے ان سے خفیہ شادی کررکھی ہے، یہ خاتون اب بھی اپنے موقف پر قائم نظرآتی ہیں ۔
image
 
غلام مصطفی ٰ کھر:
سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی ٰ کھر ایسے سیاستدان ہیں، جنہوں نے سب سے زیادہ شادیاں کیں۔2002میں انہوں نے67سال کی عمر میں 8ویں شادی اپنی عمر سے بہت چھوٹی لڑکی ایونیا ممتاز مرل سے کی، جوکہ ان کے سوتیلے بھائی کی بیوی کی بھانجی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مشہور سماجی کارکن اور مصنف تہمینہ درانی سے بھی شادی کی تھی، جنہوں نے اپنی کتاب ”مائی فیوڈل لارڈ“ (جوکہ 1991میں شائع ہوئی) میں اپنی غلام مصطفی ٰ کھر سے شاد ی اور اس سے جڑے تکلیف دہ واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔ ان کی بیٹی آمنہ حق مشہور پاکستانی ماڈل رِہ چکی ہیں۔
image
 
سینیٹر اعظم خان ہوتی:
یہ اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہیں، تاہم ان کا شمار بھی پاکستان کے ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے 3یا اس سے زائد شادیاں کیں۔ ان کی پہلی شادی اے این پی کے اسفند یار ولی کی بہن سے ہوئی تھی، پھر انہوں نے شمیم اختر نامی خاتون سے شادی کی، جسے انہوں نے بعد میں طلاق دے دی تھی۔ اس کے بعد 2013میں ان کی چوتھی شادی کی خبریں منظرعام پر آئیں۔ جب میڈیا میں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے پشاور کی ایک بینکر حمیرا سے شادی کرلی ہے، اس وقت اعظم ہوتی کی عمر67سال تھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: