مروہ کے والد سے سوالات، ندا یاسر کی شامت۔۔ ندا نے کیا کہہ دیا، دیکھئے ان کا ویڈیو پیغام!
|
|
گزشتہ دنوں کراچی میں ایک معصوم بچی مروہ کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا
تھا، اس واقعے پر ملک بھر میں شدید عوامی رد عمل دیکھنے میں آیاتھا۔ اس کے بعد مروہ
کی فیملی ایک مارننگ شو میں نظر آئی تھی، جس میں شو کی ہوسٹ ندا یاسر کی جانب سے
کئے گئے سوالات پر ان کے مداحوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیاتھا کہ انہوں نے مروہ
کے والد سے کیسے عجیب قسم کے سوالات کئے، انہوں نے شو کے دوران پوچھا کہ آپ کو مروہ
کی لاش کیسے ملی؟ آپ نے لاش کو کیسے شناخت کیا؟ کیا اس کی شکل پہچاننے کے قابل تھی؟
وغیرہ وغیرہ۔ اس طرح کے سوالات شو میں پوچھے جانے کے بعد ندا پر تنقید کا ایک سلسلہ
شروع ہوگیا، جو اب تک جاری ہے۔ |
|
اب جب ندا یاسر سے اس بارے میں رابطہ کیاگیا اور ان سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی
گئی تو ندا نے کہا: |
”دیکھنے میں آرہاہے کہ کچھ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، کیونکہ ان کو ایسا لگتاہے کہ مروہ
کے والد کو بلا کرمیں نے ان سے ایسے سوالات کئے جو کہ مجھے نہیں کرنے چاہئے تھے۔ سب
سے پہلے تو میں معافی مانگنا چاہوں گی، کیونکہ میں آپ لوگوں کو ناراض نہیں دیکھ
سکتی۔ اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسی بات ہوئی ہے یا ایسے سوالات ہوئے ہیں تو میں
آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں۔“ انہوں نے مزید کیا کہا، آئیے اس ویڈیو
پیغام میں دیکھ کر جانئے۔ |
|
|
|