شہد کی مکھیاں کیسے بات کرتی ہیں؟

image
 
اگر آپ کو کسی باٖغ میں یا کسی اور جگہ پر شہد کی مکھیاں نظر آتی ہوں تو انسان کے ذہن میں اسے دیکھ کر کئی سوالات آسکتے ہیں۔ پہلا سوال یہی ہوسکتا ہے کہ ”آخر شہد کی مکھیاں ایک دوسرے سے بات کیسے کرتی ہوں گی؟
 
شہد کی مکھی کا بات چیت کا طریقہ ”ویگل ڈانس“:
ان کا ایک مخصوص ڈانس کا طریقہ ہوتا ہے، جس سے وہ ایک دوسرے سے بات کرتی ہیں، شہد کے چھتے پر کام کرتی ہوئی یہ مکھیاں بظاہر اپنے کام میں مصروف دکھائی دیتی ہیں،لیکن ساتھ ہی ان کے درمیان بات چیت کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔ ان کی بات چیت کا طریقہ رقص پر مبنی ہوتا ہے، جوکہ ”ویگل ڈانس(waggle Dance)کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جب بھی آپ شہد کی مکھیوں کو ایک دوسرے گروپ کی صورت میں جمع دیکھیں اور وہ اوپر نیچے ہورہی ہوں، کبھی آرہی ہوں کبھی جارہی ہوں، اس ہل جل کے دوران بھی ویگل ڈانس یعنی بات چیت کررہی ہوتی ہیں۔ ان کی پیغام رسانی کا عمل بھی اسی طرح جاری ہوتا ہے۔
 
image
 
ذائقہ دار پھول کی تلاش کیسے؟
جب بھی کوئی ایک شہد کی مکھی کسی باغ میں پھول کی تلاش کے دوران ایک ایسا پھول دیکھ لیتی ہے، جس کا ذائقہ سب سے اچھا ہوتا ہے، تو وہ فوراً جاکر ویگل ڈانس کے ذریعے اس کے بارے میں دوسری شہد کی مکھیوں کو بتادیتی ہیں۔یوں اس پھول کے گرد اس کے گروہ میں موجود مکھیاں آجاتی ہیں، جوکہ مل کر اس ذائقے دار پھول کا رس چوستی ہیں۔ ایک ساتھ کئی پیغامات بات چیت (ویگل ڈانس) کے ذریعے سامنے آتے ہیں، لیکن اس میں کبھی بھول چوک نہیں ہوتی، سب پیغامات شہد کی مکھیاں سن لیتی ہیں، اگر وہ ایک جگہ چھتے پر کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور کئی مکھیاں ان کے ساتھ آکر مل رہی ہیں تو اس وقت ان کا کام اور بات چیت دونوں ہی چل رہی ہوتی ہے۔
 
اس پھول کی جگہ بتانے کیلئے شہد کی مکھی رقص کرتی ہوئی آتی ہے، اس رقص کے دوران وہ مستقل 8کاہندسہ بناتی ہے۔ان ہندسے میں بننے والے زاوئیے کے ذریعے وہ سورج اور چھتے کے درمیانی لائن کی وضاحت کرکے خوراک کی صحیح سمت کا تعین کردیتی ہے، وہ خوراک تک کا فاصلہ بھی اسی دوران سمجھادیتی ہے، جیسے اگر پھول 250میٹر کے فاصلے پر ہوتو اپنے جسم کے نچلے حصے کو آدھے منٹ میں پانچ مرتبہ حرکت دیتی ہے۔
 
image
 

مکھیوں کو پھولوں کا رس چوسنے اورخوارک لانے میں وقت لگ سکتاہے، کیونکہ جب تک وہ واپس آتی ہے سورج اپنی جگہ سے حرکت کرچکا ہوتاہے،کیونکہ سورج ہر چارمنٹ بعد ایک ڈگری حرکت کرتاہے۔ اس طرح اگر شہد کی مکھی کو چھتے تک آنے میں 4منٹ لگتے ہیں تو پھر ان کی بتائی گئی ڈگری کی سمت میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور وہ غلط جگہ پہنچ سکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ کیونکہ اس کی آنکھیں اتنی تیز ہوتی ہیں کہ وہ بتائی گئی جگہ یا اپنی منزل پر پہنچنے کے دوران شعاعوں میں تبدیلی کو دیکھ کر بتائے گئے فاصلے میں اسے جمع، تفریق کرلیتی ہیں اور اپنی سمت درست کرلیتی ہیں،اس طرح انہیں کبھی بھی غلط سمت جانا نہیں پڑتا۔شہد کی مکھیوں میں اللہ تعالیٰ نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ اپنی منزل کی صحیح سمت کا تعین کرنے میں کوئی گڑبڑ نہیں کرسکتیں، جب بہت مکھیاں رس چوسنے آچکی ہوں اور اس پھول سے رس ختم ہوگیا ہو تو وہ آخری مکھی اس پھول پر ایک خوشبودار مادہ چھوڑدیتی ہے، جس کے بعد آنے والی مکھیاں سمجھ جاتی ہیں کہ اس پھول میں اب رس ختم ہوگیا ہے او ر وہ کسی دوسرے پھول کی تلاش میں نکل پڑتی ہیں۔یوں پھولوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ ان کے گروہ کے خوارک کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔

 
image
 
شہد کی مکھیوں میں یہ خاص صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ 6کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود دوسری مکھیوں کو ہدایات دیتی رہیں۔ یہ ایسے وقت میں زیادہ دیکھنے میں آتاہے کہ جب 6کلومیٹرکے فاصلے پر دو الگ الگ کام کررہی ہوں،اس دوران یہ ایک دوسرے کو ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔اس طرح دونوں کام ایک ساتھ جاری رہتے ہیں اور ان کا وقت بات چیت کیلئے آنے جانے میں ضائع بھی نہیں ہوتا۔
 
شہد کی مکھیوں کی اہمیت:
یہ مکھیاں ہمیں کئی فوائد پر مشتمل شہد فراہم کرتی ہیں۔تاہم شاید آپ کو اس بات کا پتا نہ ہوکہ شہد کی مکھیاں ان کئی غذاؤں کو اُگانے میں اہم کردار نبھارہی ہوتی ہیں، جو کہ ہم کھاتے ہیں۔ جی ہاں! شہد کی مکھیاں جب پھولوں کو رس چوسنے کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتی ہیں، تو اس کی مدد سے pollinationکا عمل چل رہاہوتاہے۔ کہاجاتاہے کہ دنیا کی 124مختلف فصلوں میں سے 70فیصد فصلوں کو اُگانے کی وجہ شہد کی مکھیاں بن رہی ہوتی ہیں،کیونکہ یہ پھول، پودوں اور دیگر فصلوں کے زیرے(pollen grain)کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہیں۔یوں کئی مقامات پر پھول، پودوں کے ساتھ ساتھ فصلیں اُگنا بھی شروع ہوجاتی ہیں۔تاہم اب شہد کی مکھیوں کو زراعت اور ماحول میں آتی ہوئی تبدیلیاں نقصان پہنچارہی ہیں، کیونکہ مختلف کیمیکلز اور کیڑے مارنے کی دواؤں کی وجہ سے مکھیوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں، جس کے خدشے کا اظہار کئی تحقیق میں کیا جاچکاہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: