|
|
پاکستان میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جرائم پیشہ افراد مختلف
طریقوں شہریوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں- ان طریقوں میں ایک عام طریقہ کسی کا
تعاقب کر کے جان و مال سے محروم کرنا بھی ہے- لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تعاقب
کرنے والوں سے کسے محفوط رہا جائے؟ تو اس کے لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے 5 ایسی
باتیں جن پر عمل کر کے آپ کسی بھی مشکل سے بچ سکتے ہیں- |
|
کیا واقعی آپ کا تعاقب ہورہا ہے؟ |
سب سے پہلے جو کام آپ کو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ آپ پرسکون رہیں اور
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ چیزوں پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اب آپ
کو اس بات کا پتہ لگانا ہے کہ کیا واقعی آپ کا تعاقب کیا جارہا ہے یا پھر
یہ صرف آپ کا وہم یا کوئی اتفاق ہے؟ اس کے لیے آپ چند ایک ایسی سڑکیں تبدیل
کریں جن سے آخر پر پھر دوبارہ اپنی مطلوبہ سڑک پر آجائیں- اس کے علاوہ آپ
اپنی لین تبدیل کر کے دائیں جانب ہو کر اپنی گاڑی کی رفتار سست کر سکتے ہیں-
اگر اس دوران مشکوک گاڑی آپ کے پاس سے گزر جاتی ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں
بصورت دیگر واقعی آپ کا پیچھا کیا جارہا ہے- |
|
|
ڈرائیونگ جاری رکھیں |
ڈرائیونگ کو جاری رکھیں اور گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس
طرح آپ پر حملہ بھی ہوسکتا ہے- گاڑی کے دروازے وغیرہ اچھی طرح لاک کرلیں اس
طرح کوئی بھی گاڑی میں داخل نہیں ہوپائے گا- |
|
|
گھر نہ جائیں |
ممکن ہے کہ آپ کا پیچھا کرنے والا شخص آپ کے بارے میں زیادہ معلومات نہ
رکھتا ہو- ایسے میں آپ بھی گھر کی جانب نہ جائیے اور گاڑی مصروف ترین سڑک
پر گامزن رکھیں- سب سے بہتر یہ ہے کہ اپنا رخ کسی پولیس اسٹیشن کی جانب
کرلیں اور وہاں پہنچ کر تب تک گاڑی سے باہر نہ آئیں جب تک کوئی افسر آپ تک
نہ پہنچ جائے- وہ آپ کو حفاظت کے ساتھ اندر لے جائیں گے- |
|
|
ظاہر مت کریں |
تعاقب کرنے والے پر یہ ظاہر نہ ہونے دیں کہ آپ حقیقت جان چکے ہیں- گاڑی کے
شیشوں میں بار بار نہ دیکھیں اور معمول کے انداز میں گاڑی چلاتے رہیں- یہ
بہتر ہوگا کہ اگر وہ یہ سوچے کہ وہ اب تک بے نقاب نہیں ہوا۔ |
|
|
پولیس بلانے کی تیاری کریں |
یہ ظاہر کیے بغیر کہ آپ کو پیچھے آنے والی گاڑی میں کوئی دلچسپی ہے اس گاڑی
کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکھٹی کریں- جیسے کہ ڈرائیور کا حلیہ٬
گاڑی کا ماڈل اور رنگ ساتھ ہی گاڑی کا نمبر وغیرہ- اس کے علاوہ اس علاقے کا
بھی بغور جائزہ لے لیں جہاں آپ اس وقت ڈرائیونگ کر رہے ہیں تاکہ آپ پولیس
کو اپنی موجودگی کے مقام کے بارے میں درست انداز میں آگاہ کرسکیں- |
|