خوبصورتی اور صحت دونوں کے لیے مفید پالک کا جوس ، روزانہ ایک گلاس جوس بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا ٹانک

image
 
بچپن میں ایک کارٹون تو سب نے دیکھا ہوگا جس میں پاپاۓ نامی ایک کردار جب بھی کمزوری محسوس کرتا تھا وہ ایک ڈبہ پالک کا کھا لیتا تھا اور اس کے بعد اس کے اندر ایسی طاقت محیر العقول طاقتیں پیدا ہو جاتی تھیں جن سے وہ اپنے سارے دشمنوں کا مقابلہ انتہائی بہادری سے کرتا تھا اور سب کو شکست دے دیتا تھا- اس وقت تو پالک کے فوائد کا پوری طرح ادراک نہ ہو سکا مگر گزرتے وقت نے یہ ثابت کیا کہ پالک نامی سبزی اپنے اندر ایسے فوائد رکھتی ہے جو کہ نہ صرف انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے بلکہ یہ چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا کر بڑھتی عمر کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہے-
 
پالک کے جوس کو تیار کرنے کا طریقہ
عام طور پر لوگ پالک کو پکا کر کھانا پسند کرتے ہیں جس سے اس کی غذائيت میں کافی حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ گوشت یا دیگر سبزیوں یا پنیر کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے جن کے اثرات کے سبب پالک کے وہ فوائد کہیں گم ہو جاتے ہیں جو کہ حقیقی معنوں میں موجود ہوتے ہیں- حقیقی فوائد کے حصول کے لیے پالک کو کچی حالت میں یا جوس کی شکل میں دن میں ایک بار استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے- جوس کی تیاری کے لیے پالک کے پتوں کو اچھی طرح صاف کر لیں اور اس میں تھوڑا پانی ملا کر بلینڈ کر لیں اور چھان لیں اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ نمک یا چینی کا استعمال کر سکتے ہیں-
image
 
1: خون کی کمی کو دور کرتا ہے
پالک فولاد سے بھر پور ایک سبزی ہے اس کا ایک گلاس جوس جسم میں تازہ خون پیدا کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے- جن لوگوں میں خون کی کمی ہو وہ اگر خالی پیٹ ایک گلاس پالک کے جوس کا پی لیں تو یہ طاقت کے بہت سارے ٹانک اور ڈرپس سے بہتر ثابت ہوتا ہے-
image
 
2: جوڑوں کے درد میں مفید
جوڑوں کے عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے پالک کا جوس اس وجہ سے مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس جوس کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو پٹھوں کی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں اور خون میں سے تیزابی اثرات کا خاتمہ کرتے ہیں جس کے سبب جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو درد سے نجات ملتی ہے-
image
 
3: مسوڑوں سے خون آنے کی صورت میں
عام طور پر مسوڑھوں کی جملہ بیماریوں کا بنیادی سبب جسم میں وٹامن سی کی کمی ہوتی ہے پالک کا جوس وٹامن سی کا ایک خزانہ ہوتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال اور اس سے کلیاں کرنے سے نہ صرف منہ کی بدبو کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہو جاتا ہے-
image
 
4: کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتا ہے
پالک کے جوس میں بڑی مقدار میں کلورفل ، فلونائڈ اور لیٹن موجود ہوتے ہیں جو کہ ایسے خلیات کے بننے کا راستہ روکتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بن سکتے ہیں اس وجہ سے ان کا روزانہ استعمال جسم کو کینسر سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
image
 
5: آنکھ میں موتیا کا خاتمہ کرتا ہے
بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ آنکھ میں موتیا کا بننا اب ایک عام سی بات ہو چکی ہے مگر پالک کے جوس میں موجود وٹامن اے اور کیریٹونائڈ نامی کیمیکل کے سبب نہ صرف آنکھ میں موجود موتیا کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے بننے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے-
image
 
6: معدے کے امراض میں مفید
پالک کا جوس فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے یہ ہاضمے سے جڑے تمام مسائل کے حل کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے معدے کے السر ، قبض اور ہاضمے کی کمزوری کا یہ ایک بہترین علاج ہے-
image
 
7: حاملہ خواتین کے لیے مفید
حالت حمل میں جب خواتین کو ایکسٹرا آئرن اور وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت پالک کے جوس کا استعمال ان ضروریات کی تکمیل بغیر کسی مضر اثرات کے کرتا ہے-
image
 
8: جلد اور بالوں کے لیے مفید
پالک کے جوس کے اندر یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے اس وجہ سے یہ جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے- یہ چہرے پر سے جھریوں کا خاتمہ کر کے اس کو چمکدار ، شفاف بناتا ہے بالوں کی صحت کو بہتر بنا کر ان کو لمبا اور صحت مند بناتا ہے پالک کے جوس میں موجود وٹامن بی کمپلیکس بالوں کو لمبا اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: