|
|
”گھی“ ہمارے کچن میں موجود ایک لازمی شے ہے
جو کہ مختلف ڈشز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن گھی کا کام صرف
چیزوں کو تلنا یا کھانوں کو پکانا نہیں ہوتا ، بلکہ اس میں کئی طرح کی
خاصیتیں پائی جاتی ہیں ۔ اب چونکہ موسم تبدیل ہو رہا ہے اور سردیوں کی آمد
آمد ہے ، ایسے میں جلد کے خشک ہوجانے کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے ۔ کئی لوگوں کی
جلد تو اس حد تک خشک ہوجاتی ہے کہ اس میں دراڑ سی پڑنے کے بعد خون رسنے
لگتا ہے ۔ ایسے میں خشک جلد تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہوجاتی ہے ۔ لوگ
جلد کے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے طرح طرح کی مہنگی کریمیں خریدکر استعمال
کرتے ہیں ۔جس سے ان کا بجٹ بھی متاثر ہوتا ہے۔ آیورویدک طریقہ علاج میں گھی
کو جلد کی مختلف بیماریوں کو دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے
فوائد کو مانا جاتا ہے ۔ |
|
اس مضمون میں ایسے 4 ایسے طریقے بتائے
جارہے ہیں، جس میں تھوڑا سا گھی استعمال ہوگا اور وہ بہترین موسچرائزر کا
کام دے گا ۔آئیے طریقے جانئے ۔ |
|
موئسچرائزر
اور جلد کو نکھارنے کا باعث : |
گھی ایک بہترین موسچرائزر ہے ، جو کہ
خشک جلد کی تہہ تک مناسب نمی فراہم کرتا ہے تاکہ جلد کی خشکی ختم ہوسکے ۔
یہ چہرے کو نکھارتا ہے اور بے جان جلد میں جان سی ڈال دیتا ہے ۔ |
|
طریقہ
استعمال : |
جتنی آپ کو ضرورت ہو اتنا بیسن اور کچا
دودھ لیں، اس میں تھوڑا سا گھی ملائیں ۔ اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ سا بنا لیں
۔ اس پیسٹ کو چہرے پر 15منٹ لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے اس کا مساج کریں۔
سردیوں میں روزانہ اس عمل کو دہرائیں ۔ اس عمل کی وجہ سے جہاں چہرے کی خشکی
دور ہوگی وہیں چہرے کی جلد میں نکھار بھی آئے گا ۔ |
|
|
|
خشک ہونٹوں
کیلئے کارآمد : |
خشک موسم میں چہرے کی جلد کے ساتھ ساتھ
ہونٹ بھی خشک ہوجاتے ہیں ، انہیں نمی فراہم کرنے کیلئے چپ اسٹک وغیرہ لگائی
جاتی ہے ۔ جبکہ گھی میں یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ ہونٹوں کی خشکی کو دور
کردے ۔ |
|
طریقہ
استعمال: |
گھی کو روزانہ تھوڑی سی مقدار میں رات کو
سونے سے قبل ہونٹوں پر انگلی کی مدد سے لگا لیں ۔ پھر اس انگلی کو گولائی
میں ہلکے ہاتھوں سے ہونٹوں پر گھماتے ہوئے چند منٹ تک مساج کریں تاکہ بے
جان جلد ہٹ جائے اور خون کا دورانیہ تیز ہوجائے ۔ صبح چہرہ دھولیں ۔ اس
نسخے کو خشک موسم میں باقاعدگی سے آزمائیں اور ہونٹوں کو خشک ہونے سے بچاکر
چپ اسٹک کا خرچہ بھی بچا لیں ۔ اس کے علاوہ گھی کا استعمال کرنے سے کالے
رنگ کے ہونٹ بھی گلابی ہوجاتے ہیں ۔ |
|
گھی بالوں
کیلئے کنڈیشنر ہے: |
خشک موسم میں جلد کے ساتھ ساتھ بال بھی بے
جان اور روکھے ہوجاتے ہیں۔ سردیوں میں یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ گھی میں
فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے ، جو کہ سر کی جلد کو مناسب نمی
فراہم کرتا ہے۔ انگلیوں کی مدد سے تھوڑا سا گھی بالوں کی تہہ اور جڑوں میں
لگایا جائے تو اس سے بال چمکدار ہوجاتے ہیں ، یہ بالوں کیلئے بطور کنڈیشنر
کام دیتا ہے ۔ ساتھ ہی اس کی وجہ سے بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے
۔ |
|
طریقہ
استعمال: |
بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار
بنانا ہے تو گھی کو مناسب مقدار میں لے کر بالوں میں لگالیں ۔ 2 گھنٹے تک
لگائے رکھیں اور پھر سر کو دھولیں ۔ |
|
|
|
لٹکتی ہوئی
جلد کو ٹائٹ کرنے کیلئے : |
کچھ لوگوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ لٹکتی
ہوئی جلد جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے گھی
بہترین رہتا ہے ۔ یہ جلد میں وقوع پذیر ہونے والے ایجنگ پروسیس یعنی بوڑھا
ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے اور جلد کو لٹکنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اسی طرح
اگر جلد لٹکنا شروع ہوگئی ہے توگھی اسے بھی آہستہ آہستہ ٹائٹ کرکے بہتری کی
جانب لاتا ہے ۔ |
|
طریقہ
استعمال: |
چند قطرے گھی کے لیں اور اسے چہرے پر
لگائیں ۔ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور چہرے پر کچھ منٹ کیلئے گھی کو لگاکر
چھوڑ دیں ۔ اس کے بعد چہر ے کو سادہ پانی سے دھولیں۔ |
|
نوٹ: نسخوں کو آزمانے کیلئے دیسی گھی کا
استعمال کریں تو زیادہ بہتر اور جلدی نتائج دکھائی دیں گے۔ |