دلہن موٹی ہو تو لوگ باتیں بناتے ہیں، اپنے اس خاص دن سے قبل وزن اس طرح کم کریں کہ وزن بھی کم ہوجائے اور چہرے کی تازگی پر بھی اثر نہ پڑے

image
 
شادی انسان کی زندگی کا ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت نظر آئے- اگر کسی لڑکی کا وزن زيادہ ہو تو اس کو اپنے وزن کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ شادی کی تاریخ کے طے ہوجانے والے دن سے ڈائٹنگ شروع کر دیتی ہے- اکثر لڑکیاں جو موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں شادی والے دن شدید ڈائٹنگ کے باعث وزن تو کم کر لیتی ہیں مگر اس کا براہ راست اثر ان کے چہرے کی تازگی پر پڑتا ہے جلد مرجھا سی جاتی ہے آنکھوں کے نیچے حلقے ہو جاتے ہیں اور اپنے اس خاص دن وہ نتائج نہیں حاصل کر پاتی ہیں جس کی وہ خواہشمند ہوتی ہیں- اس حوالے سے ہم آپ کو اس ڈائٹ پلان کے بارے میں بتائیں گے جس سے ایک جانب تو وزں کم ہو سکے گا اور دوسری جانب چہرے کی تازگی بھی متاثر نہ ہو-
 
ڈائٹنگ کرنے سے پہلے یاد رکھنے کی باتیں
شادی سے قبل اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنے کی خواہشمند ہیں تو اس کے لیے آپ کو ان چند باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا پڑے گا
بازاری کھانوں سے سختی سے پرہیز کریں
• زیادہ میٹھے کھانے نہ کھائیں
• سوڈے والے میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں
• سفید آٹے ، ڈبل روٹی ، چاول کھانے سے پرہیز کریں
• زيادہ پانی پینے کو اپنی عادت میں شامل کریں
 
ڈائٹ پلان
وزن کو کم کرنے کے لیے اوپر دی گئی احتیاطوں کے ساتھ ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دیں جس کو تشکیل دیتے ہوئے اپنے پیش نظر صرف وزن کی کمی نہ رکھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اس پلان پر شادی سے ایک مہینہ قبل سے عمل پیرا ہونا شروع کر دیں تاکہ ڈائٹ کے مثبت اثرات حاصل کر سکیں-
 
image
 
1: ڈائٹ پلان کو سادہ رکھیں
شادی سے ایک مہینے قبل شروع کیے جانے والے اس ڈائٹ پلان کو سادہ سے سادہ رکھیں اور اس میں کسی ایسے جز کا استعمال نہ کریں جس کے بارے میں آپ نے لوگوں سے تو سنا ہو مگر خود اس کا استعمال کبھی نہ کیا ہو- اس میں سبزیاں ، پھل اور پروٹین کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں مگر ان کی تیاری میں آئل کے استعمال اور فالتو نمک اور چینی کے استعمال سے پرہیز کریں-
 
2: کیلوریز کا خیال رکھیں
ایک عام صحت مند لڑکی کو دن بھر میں 2200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں ضرور استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جسم کو اتنی توانائی لازمی طور پر میسر ہو کیلوریز کی کمی کا براہ راست اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے اور اس کی تازگی متاثر ہو سکتی ہے-
 
3: جسمانی ورزش لازمی کریں
وزن کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش بہت مددگار ثابت ہوتی ہے مگر اس کو بھی حد سے زیادہ کرنا چہرے کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہوتی ہے- اس کے علاوہ شادی کی مصروفیات میں اس کے لیے وقت نکالنا بھی دشوار ہو سکتا ہے مگر اس ایک مہینے میں صبح یا شام کسی ایک وقت تیز واک ضرور کریں آدھے گھنٹے کی واک آپ کے جسم اور صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کر سکتی
 
image
 
4: ذہنی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں
شادی جس کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور اپنی خوشی کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے اور اس کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے خود کو بچائیں کیوں کہ ایک جانب تو اس کے سبب انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دوسری جانب اس سے چہرے کی چمک دمک بھی ماند پڑ سکتی ہے-
 
5: بھرپور نیند لیں
شادی سے قبل ہونے والے فنکشن اکثر جگ راتوں کا باعث ہوتے ہیں مگر اس کے سبب ایک جانب تو دلہن کی نیند پوری نہیں ہو پاتی تھکن کے سبب آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جاتے ہیں اور کم خوابی کے باعث وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے کوشش یہ کی جائے کہ نیند کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: