چار نابینا بچوں کے باپ نے ان کی معذوری کو ان کی کمزوری کے بجائے طاقت بنانے کے لیے ایسا کیا کر ڈالا کہ سب ہی عش عش کر اٹھے

image
 
اولاد انسان کے لیے نعمت بھی ہوتی ہے مگر بعض اوقات یہی اولاد انسان کے لیے آزمائش کا باعث بھی بن جاتی ہے- اولاد کا دکھ انسان کے لیے سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود ہر
 
ایسے ہی ایک انسان سعودی عرب کے رہائشی محمد العبد الہادی بھی ہیں جن کو اللہ نے تین بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازہ مگر بدقسمتی سے کسی عارضے کے سبب ان کی چاروں اولادیں چشم بینا سے محروم تھیں ۔ چار چار اولادوں کی معذوری ایک ایسا دکھ ہوتا ہے جس کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس کو اللہ نے یہ دکھ دیا ہوتا ہے-
 
ہر باپ کی طرح محمد العبد الہادی کی بھی خواہش تھی کہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ تعلیم حاصل کریں اور دنیا میں کامیاب انسان کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں مگر ان کی معذوری کے سبب وہ عام بچوں سے بہت مختلف بچے تھے-
 
image
 
اس وقت میں ایک باپ نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے بچوں پر زور دیا کہ اگر وہ قرآن کو دیکھ کر نہیں پڑھ سکتے تو کوئی بات نہیں ہے اس کے بجائے انہوں نے بچوں کو اس بات پر زور دیا کہ وہ قرآن کو حفظ کرنا شروع کر دیں-
 
ان کے بڑے بیٹے عباد نے قرآن کے آٹھ پارے حفظ کر لیے ہیں جب کہ باقی بیٹے عبدالہادی اور عبداللہ اور ایک بیٹی منیرہ بھی قرآن حفظ کر رہے ہیں- محمد العبد الہادی کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے صرف قرآن حفظ کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ مکمل دینی تعلیم حاصل کریں  وہ اپنی معذوری کو تعلیم کی راہ میں آڑے نہ آنے دیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ دنیا کا سامنا کریں اور ایک مکمل انسان کی صورت میں ابھریں اور چاروں بہن بھائی قرآن کی حفظ کی تکمیل کے بعد دنیا کے سامنے ایک مثال بنیں اور خود اعتمادی کے ساتھ اس دنیا کا سامنا کریں-
YOU MAY ALSO LIKE: