ایسی 7 ناقابلِ یقین چیزیں جو حقیقت میں اپنا وجود رکھتی ہیں، نمبر 4 سب سے عجیب

image
 
بعض اوقات حقیقت افسانوں کہانیوں سے زیادہ عجیب ہوتی ہے- دوسری جانب یہ حقیقت ہمیں کسی افسانے کی مانند لگتی ہے- ہم کسی جادو یا جل پریوں کے بارے میں بات نہیں کر رہے بلکہ ہم اس دنیا میں پائی جانے والی چند ایسی عجیب و غریب اور ناقابلِ یقین چیزوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو حقیقت میں اپنا وجود رکھتی ہیں-
 
ہزاروں سال زندہ رہنے والا پودا
یہ پودا افریقہ کے نمب صحرا میں پایا جاتا ہے اور ہزاروں سال تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس پودے کو Welwitschia Mirabilis کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 400 سے 500 سال تک زندہ رہتے ہیں- لیکن ماہرین کے مطابق اس پودے چند بڑی اقسام ایسی بھی ہیں جو 2000 ہزار سال پرانی ہیں- ایک اندازے کے مطابق ان کی زندگی 400 سے 1500 سال کے درمیان ہوتی ہے-
image
 
کوکاس
اس جانور کی معصومیت دیکھ کر کہا جاسکتا ہے اس کا شمار دنیا کے مقبول ترین جانوروں میں ہونا چاہیے تھا- لیکن بدقسمتی سے بہت کم لوگ اس جانور کے بارے میں جانتے ہیں- اسے quokkas کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ مغربی آسٹریلیا کے چھوٹے جزیروں پر پایا جاتا ہے- اکثر افراد اس جانور کا شمار دنیا کے سب سے خوش جانوروں میں کرتے ہیں-
image
 
سڑک پرنٹ کرنے والی مشین
اپنے ہاتھوں سے اینٹوں کی مدد سے سڑک تیار کرنے میں آپ کو ہفتوں لگ سکتے ہیں لیکن یہی کام آپ اس مشین کے ذریعے بہت تیزی سے سرانجام دے سکتے ہیں- ورکرز ہاپر نامی اس مشین میں اینٹیں لوڈ کر دیتے ہیں جس کے بعد مشین خود آپ کے مطلوبہ ڈیزائن کے مطابق اینٹوں کو ترتیب دیتی ہے اور پرنٹ کرتی ہے-
image
 
اغواﺀ کار خلائی مخلوق اور انشورنس پالیسی
آپ نے آج تک گھر کی انشورنس٬ کار کی انشورنس یا پھر زندگی کی انشورنس کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی خلائی مخلوق کے اغواﺀ کرنے کی انشورنس پالیسی کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں فلوریڈا میں سینٹ لارنس ایجنسی ایک ایسی ہی انشورنس پالیسی فروخت کرتی ہے جو کہ صرف 20 ڈالر میں حاصل کی جاسکتی ہے- یہ کمپنی اب تک 6 ہزار پالیسیاں فروخت کرچکی ہے- تاہم اگر آپ کو خلائی مخلوق اغواﺀ کرلیتی ہے تو انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے آپ کو زمین پر واپس آنا ہوگا اور ساتھ خلائی مخلوق کے دستخط کی ضرورت بھی ہوگی-
image
 
ایسی غار جس میں 40 منزلہ عمارت سما سکتی ہے
Hang Son Doong نامی غار ویتنام میں واقع ہے اور دنیا کی سب سے بڑی غار بھی ہے- اس غار کے بعض حصے انتہائی خوبصورت ہیں اور دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- اس غار کی لمبائی 2.5 میل ہے جبکہ بعض مقامات پر اس کی چوڑائی 300 فٹ تک ہوجاتی ہے- اس غار کی بلندی 600 فٹ ہے جس میں ایک 40 منزلہ عمارت باآسانی سما سکتی ہے-
image
 
ببل گم گلابی جھیل
اگر آپ آسٹریلیا کی Hillier نامی جھیل یا Hutt Lagoon کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کچھ نہیں جانتے- ان دونوں مقامات پر پایا جانے والا پانی انتہائی گلابی رنگ کا ہے- اس انوکھے رنگ کی وجہ اس پانی میں پائی جانے والی نمک کی بھاری مقدار ہے-
image
 
انسانی سائز کا حامل چوہا
خوش قسمتی سے اس قسم کے چوہوں کی بڑی تعداد کا خاتمہ 10 ہزار سال قبل ہوچکا ہے- اس چوہے کا وزن 200 پونڈ ہوتا ہے جبکہ اس کا سائز آج کے دور کے کالو بھالو جتنا- سائنسدانوں کو شمالی امریکہ کی جیلوں سے اس beavers نامی چوہوں کے ڈھانچے دریافت ہوچکے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: