چیونگم چبانے کے فائدے تو ہوتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کو چبانے سے آپ کا چہرہ بدصورت بھی ہو سکتا ہے

image
 
ایک زمانے میں بڑوں کے سامنے ببل گم کو چبانا بدتمیزی تصور کیا جاتا تھا مگر وقت کے ساتھ اس نظریے میں تبدیلی واقع ہوئی اور لوگ محفلوں میں ببل گم چبانے کی عادت کو خود کو کول ثابت کرنے کے لیے بھی کرتے ہیں- چیونگم کو چبانے کے حوالے سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ یہ کسی حد تک ایک اچھی عادت ہے اور اس کے انسانی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں آگہی بہت ضروری ہے-
 
1: چیونگم چبانے کے فوائد
امریکی ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق شوگر فری چیونگم کا استعمال انسانی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے اور میٹھی چیونگم کے مقابلے میں اس کے فوائد بھی زیادہ ہوتے ہیں- اس لیے ماہرین عام طور پر شوگر فری چیونگم ہی چبانے کو تجویز کرتے ہیں جن سے بہت سارے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں-
• شوگر فری چیوںگم کو چبانے سے دانتوں کی صفائی ہوتی ہے اس کا پلاک صاف ہوتا ہے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں اور کیڑا لگنے سے محفوظ رہتے ہیں
• چیونگم کو چبانے سے دوران خون میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے دماغ کو ملنے والے خون کی مقدار بہتر ہوتی ہے جس سے یاداشت میں بہتری آتی ہے اور دماغ کے افعال میں بہتری آتی ہے
• چیونگم کے چبانے سے منہ کے اندر زیادہ تھوک پیدا ہوتی ہے جس سے معدے کے اندر تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے اور ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے
• کھانے کے آدھے گھنٹے بعد چیونگم کو چبانے سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے
 
2: چیونگم چبانے کے نقصانات
معدے کے مسائل
کھانا کھانے کے بعد معدے کو کچھ وقت اس کھانے کو قابل ہضم بنانے کے لیے درکار ہوتا ہے جس کے لیے معدے کے اندر موجود تیزاب اثر انداز ہوتا ہے مگر اگر چیونگم چبانے کے سبب تھوک کا زیادہ اخراج اس تیزاب کے اثرات کو کمزور کر دیتا ہے جس کے سبب بعض اوقات معدے کو کھانا ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے-
 
image
 
دانتوں کا سڑنا
شوگر فری کے بجائے اگر میٹھی چیونگم چبائی جائے تو اس کی مٹھاس دانتوں کے ساتھ چپک جاتی ہے اور اس کے سبب دانت مستقل مٹھاس کے سبب گلنا اور سڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور کمزور ہو سکتے ہیں-
 
گردے کے مسائل
دانتوں کے خراب ہونے کے سبب ان میں بننے والا پس جسم کے اندر غذا کے ساتھ داخل ہوتا ہے جو کہ براہ راست گردوں کو متاثر کرتا ہے اور ان میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے-
 
image
 
چہرے کے مسلز پر اثر
مستقل طور پر چیونگم چبانے سے درحقیقت آپ کے جبڑے اور چہرے کے عضلات حالت ورزش میں رہتے ہیں جس سے چہرے کے نقش و نگار پر اثر پڑ سکتا ہے اور جبڑے کی ہڈی ابھر آتی ہے جس سے چہرہ کرخت اور بدصورت ہو سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: