باہر سے خوفناک دکھائی دینے والا “ ماؤنٹین ہاؤس “ اندر سے انتہائی دلچسپ

image
 
ایرانی آرکیٹیکٹ اور ڈیزائنر Milad Eshtiyaghi نے حال ہی میں ایک فیملی کے لیے "ماؤنٹین ہاؤس" کا ڈیزائن بنایا ہے- یہ گھر کینیڈا کے علاقے برطانوی کولمبیا میں کواڈرا جزیرے پر واقع ہے۔ اس گھر کا ڈیزائن تیار ہوچکا ہے لیکن اس پر تعمیراتی کام ابھی بھی جاری ہے-
 
Milad کا کہنا ہے کہ “ اس ڈیزائن کی بنیاد پہلے سے ہی 4 پرانے درختوں کی صورت میں اس مقام پر موجود تھی، اور ہم اپنے منصوبے کو بغیر درختوں کو کاٹے ہوئے آگے بڑھانا چاہتے تھے- لہٰذا ہم نے اپنا منصوبہ درختوں کے گرد اور اس کے درمیان کی جگہ پر بنایا۔ درختوں کے سامنے ہم نے ایک صحن بنایا“۔
 
image
 
“ ہم نے کلائنٹ کی ضرورت کے مطابق پروجیکٹ کو تین منزل میں تقسیم کیا- ایک منزل خاندان میں موجود بوڑھے والدین کے لیے تیار کی گئی دوسری منزل ان کے بیٹے اور اس کی بیوی کے لیے جبکہ تیسری منزل انڈور گیمز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے“-
 
image
 
ماؤنٹین ہاؤس جزیرے پر موجود ایک بلند چٹان پر واقع ہے اور اس گھر کے نیچے سمندر ہے- بظاہر یہ گھر اپنے اس انوکھے مقام کی وجہ سے انتہائی خوفناک لگتا ہے لیکن درحقیقت یہ دلچسپ بھی ہے-
 
اس گھر کی کھڑکیوں وادی کی جانب کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے کھڑکیاں ٹیرس میں تبدیل ہوسکتی ہیں یا ٹیرس کھڑکیوں میں تبدیل ہوسکتا ہے- اور اس جدید سسٹم کا اسٹرکچر ایک کیبل اسٹرکچر ہے-
 
image
 
اس گھر میں ایک ایسا سسٹم بھی موجود ہے کہ جس کی مدد سے رہائشی جب سورج کی کرنیں گھر میں داخل کروا سکتے ہیں اور جب چاہیں ان کرنوں کو گھر میں داخل ہونے سے روک سکتے ہیں-
 
image
 
اس گھر کے نیچے ایک آبشار بھی بہتا ہے جبکہ اس بڑے گھر کے ساتھ چند اور گھر بھی تعمیر ہیں جن میں جم٬ ٹیرس اور بالکونیاں موجود ہیں- یہاں ایک سوئمنگ پول بھی موجود ہے جس میں تیراکی کرتے ہوئے آپ نیچے سمندر کو دیکھ سکتے ہیں-
 
image
 
یہ گھر باہر سے تو ایک خطرناک مقام پر بنا معلوم ہوتا ہے جبکہ اس کا اندرونی ڈیزائن جیمز بانڈ کی فلم کی مانند ہے- گھر کے رنگ اور فرنیچر سے لے کر کافی ٹیبل اور کتابوں تک ہر چیز یہاں پرکشش اور دلچسپ ہے-
 
image
 
یہ گھر دیہات اور جدت کا حسین امتزاج ہے جہاں سہولیات بھی ایک مناسب تعداد بھی موجود ہیں- تاہم اس گھر کو مکمل ہونے میں ابھی 7 ماہ لگیں گے اور ابھی اس گھر کے بعض حصے سے صرف کمپیوٹر سے ڈیزائن کردہ ہیں-
 
image
 
image
 
image
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: