سیل لگے تو لوٹ لو۔۔۔پاکستانی خواتین کے دماغ میں آخر چل کیا رہا ہے؟

image
 
سیل کے نام پر دنیا بھر میں رش بھی لگتا ہے اور لمبی قطاریں بھی لگتی ہیں۔۔۔لیکن کہیں بھی جانوروں کی طرح لوٹ مار نہیں دیکھی گئی۔۔۔بدقسمتی سے جب بھی پاکستان میں سیل کا نام لیا جاتا ہے تو خواتین اپنی تمام تر تمیز گھر پر رکھ کر وہاں پہنچ جاتی ہیں اور پھر ایک ایسا ہنگامہ برپا کرتی ہیں کہ دکان پر کام کرنے والے اپنی زندگی کی دعائیں مانگتے ہیں۔۔۔
 
اس سے پہلے بھی ایک بار سیل کے نام پر خواتین نے ڈیزائنر ’’آغا نور‘‘ کی دکان کا دروازہ ہی توڑ ڈالا تھا۔۔۔اور اب ایک بار پھر جب کراچی کی ایک برانڈ نے سیل لگائی تو خواتین کا جم غفیر وہاں صبح سے پہنچ گیا اور سیلز مین پر ہی حملہ کردیا۔۔۔ایک ہی آواز تھی کہ کپڑے نیچے پھینکو۔۔۔منوں کے حساب سے شاپنگ کر رہی تھیں اور لوٹنے کو تیار تھیں پوری دکان۔۔۔وہ شخص کافی دیر تک خود کو سنبھالتا رہا لیکن پھر خواتین کے اس طوفان نے اسے زمین پر ہی دھکیل دیا۔۔۔
 
یہ وہی خواتین ہیں جو بعد میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر آوازیں لگا لگا کر یہی سوٹ بیچیں گی لیکن اس سب کے لئے خود کو وہ ہر حد تک لے آتی ہیں۔۔۔جاننے کے لئے دیکھئے یہ ویڈیو
 
YOU MAY ALSO LIKE: