کیا ہاتھی تیر سکتا ہے ، کیا آپ نے کبھی ہاتھی کو تیرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ اگر نہیں تو اس و یڈیو میں دیکھ لیجئے

image
 
زمین پر رہنے والے ممالیہ جانوروں میں ہاتھی کو دنیا کا سب سے بڑا ممالیہ جانور مانا جاتا ہے ۔ کیا اس بھاری بھرکم ممالیہ جانور کو آپ نے کبھی پانی میں تیرتے دیکھا ہے ؟ اگر نہیں دیکھا تو نیچے دی گئی ویڈیو کو دیکھئے ، اگر اس کو دیکھ کر دل خوش ہوجائے تو پھر ان بچوں کی طرح ہی مسکراہٹ اپنے چہرے پر لے آئیں کیونکہ آج کل خوشی کی باتیں اور لمحات ویسے بھی جدید دور کی تیزی کی نظر ہو رہے ہیں۔
 
">
 
کیا ہاتھی تیرسکتا ہے ؟
اس سوال کا جواب ”ہاں“ ہے ۔ ہاتھیوں کو کچھ ممالیہ جانوروں کی طرح تیرنا آتا ہے اور وہ بہت اچھے تیراک ہوتے ہیں ۔ ہاتھی گہرے پانی میں تیرنے کیلئے اپنی چاروں ٹانگوں کو استعمال کرتے ہیں ۔ وہ اپنی سونڈ میں آکسیجن جمع کرلیتے ہیں اور گہرے پانی میں جانے کے بعد دوران تیراکی اسے استعمال کرتے ہیں ۔ کچھ ہاتھی سونڈ میں پانی جمع کرلیتے ہیں او ر دوسرے ہاتھیوں پر پھینک کر کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ ہاتھی گرمی سے بچنے کیلئے پانی کی طرف جاتے ہیں ۔ زمبابوے کی ایک جھیل کریبا (Lake Kriba) کو پار کرنے کیلئے وہاں موجود ہاتھی 30 کلومیٹر پانی کو عبور کرکے جھیل کو پار کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی میوزیم میں ہاتھیوں کو پانی کے ایکوریم میں تیرنے کیلئے رکھا جاتا ہے ، جہاں آنے والے بچے اور سیاح ہاتھی کو پانی میں تیرتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ، ان میں سے ایک میوزیم Khao Kheow Open Zoo ہے جو کہ تھائی لینڈ کا ایک مشہور میوزیم ہے ۔
 
image
 
ہاتھیوں کے بارے میں کچھ اہم معلومات :
کہا جاتا ہے کہ دنیا میں اب عام طور پر ہاتھیوں کی تین اقسام پائی جاتی ہیں ۔ پہلی افریقی بش ہاتھی ، دوسری افریقی جنگلی ہاتھی اور تیسری قسم ایشیائی ہاتھی ہے ۔ ایشیائی ہاتھی کو کچھ لوگ انڈین ہاتھی کے نام سے جانتے ہیں ۔ ہاتھیوں کی ماضی میں بہت سی اقسام بتائی جاتی ہیں تاہم وہ اب معدوم ہوچکی ہیں ۔
 
 پیدائش کے وقت ہاتھی کے بچے کا عمومی وزن 120 کلوگرام ہوتا ہے ۔ ہاتھی کی طبعی زندگی تقریباً 70 سال ہوتی ہے ، تاہم کچھ ہاتھی اس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں ۔ ہاتھی کو اللہ تعالیٰ نے ناک کے بجائے سونڈ عطا کی ہے ، جس سے وہ بڑے کام لیتا ہے ، وہ اس سونڈ میں پانی جمع کرسکتا ہے اور پھر فوارے کی طرح اسے نکال سکتا ہے ۔ وہ سونڈ کے ذریعے بھاری چیزیں بھی اُٹھا سکتا ہے ۔ ہاتھی سونڈ کے ذریعے درختوں کے تنے تک اکھاڑنے کی صلاحیت و طاقت رکھتا ہے ۔ وہ سونڈ سے ہی خطرے کی بو بھی سونگھ لیتا ہے ، یعنی اگر اسے کسی دشمن کا خوف ہو تو اس کی بو میلوں دور سے ہی سونگھ لیتاہے اور اپنے ساتھی ہاتھیوں کو بھی اس خطرے سے خبردار کردیتا ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ ہاتھی افریقہ میں پائے جاتے ہیں ۔ کینیا کو ہاتھیوں کی سرزمین کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
 
ہاتھیوں کو لوگوں نے چڑیا گھر میں تو دیکھا ہی ہوگا ،جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہاتھی انسان دوست جانور ہے اور اسے آسانی سے سدھایا جاسکتا ہے ۔ اس کے دانت بہت قیمتی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی مدد سے قیمتی زیورات اور دیگرسجاوٹ کی اشیا تیار کی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہاتھیوں کا شکار بھی کیا جاتا ہے تاہم اب کئی ممالک میں اس کے شکار پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ ان کی نسل کو محفوظ بنایا جاسکے ۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: