دنیا کے سب سے گرم ترین مقامات٬ درجہ حرارت آپ کے تصور سے بھی زیادہ!

image
 
دنیا بھر میں متعدد ایسی جگہیں پائی جاتی ہیں جہاں کا درجہ حرارت خاصا گرم رہتا ہے۔ ان مقامات پر پڑنے والی گرمی انسان کو جھلسا دینے کے لیے کافی ہوتی ہے- ہم یہاں دنیا کے چند سب سے گرم ترین مقامات اور ان کے سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ذکر کر رہے ہیں-آئیے تفصیلات جانیے:
 
Oodnadatta, Australia
یہ آسٹریلیا کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور اس کا شمار بھی دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں میں کیا جاتا ہے- جنوری 1960 میں اس علاقے کا سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تھا-
image
 
Wadi Halfa, Sudan
اس سوڈانی شہر کا سب سے بلند ترین درجہ حرارت اپریل 1967 میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ 53 ڈگری سینٹی گریڈ تھا- یہ شہر دریائے نیل کے مشرقی ساحل کے کنارے آباد ہے اور اسے مٹی کے طوفانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے-
image
 
Mitribah, Kuwait
جولائی 2016 میں اس شہر کا 54 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایشیاﺀ کا سب سے گرم ترین دن تھا- اس شہر کا محکمہ موسمیات کا دفتر ملک کے ایک دور دراز شمال مغربی حصے میں واقع ہے ، حالانکہ یہ ریکارڈ ہیٹ ویو کے دوران قائم کیا گیا تھا۔
image
 
Timbuktu, Mali
یہ مالی کا ایک قدیم ترین شہر ہے جو کہ عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے- یہاں بھی درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ یہاں اوسطاً درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے-
image
 
Kebili, Tunisia
تیونس کے اس علاقے کو افریقہ میں سب سے بلند ترین درجہ حرارت رکھنے کا اعزاز حاصل ہے- یہاں کا درجہ حرارت جولائی 1931 میں 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے- یہ مقام اس براعظم کے سب سے سے زیادہ آباد ترین مقامات میں سے ایک ہے-
image
 
Ghadames, Libya
یہ علاقہ تکنیکی اعتبار سے لیبیا کا ایک نخلستان ہے جو کہ لیبا کے صحرا کے وسط میں واقع ہے- اس علاقے اوسطاً درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے لیکن چند رپورٹس کے مطابق یہاں کا درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے-
image
 
Death Valley, California
ڈیتھ ویلی یا موت کی وادی موجوی نیشنل پارک کا ایک خشک ترین علاقہ ہے اور یہ صرف گرم نہیں ہوتا بلکہ گرمی ترین ہوتا ہے- اس علاقے کا سب سے بلند درجہ حرارت 57 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا-
image
 
Queensland, Australia
ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت ضرور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درجہ ہے لیکن اس کے علاوہ بھی 2 علاقے سب سے گرم ترین علاقے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں- ان میں سے ایک کوئنز لینڈ ہے جس کا درجہ حرارت ناسا کی سیٹیلائٹ سال 2003 میں 69 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کر چکی ہے-
image
 
Lut Desert, Iran
اس فہرست میں سب سے زیادہ بلند ترین درجہ حرارت والا علاقہ ایران کا یہ صحرا ہے- لیکن یہ غیر آباد علاقہ ہے اور اس کا درجہ حرارت سال 2005 میں 71 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاچکا ہے- یہ درجہ حرارت بھی ناسا نے ریکارڈ کیا تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: