وٹامن بی 12 انسانی جسم کے لیے اہم ترین، حاملہ ماں میں اس کی کمی بچے کی معذوری کا باعث کس طرح ہو سکتی ہے

image
 
وٹامن بی 12 انسانی جسم کے لیۓ ایک ایسا ضروری وٹامن ہے جو کہ انسانی جسم خود تیار نہیں کر سکتا ہے- یہ عام طور پر جانوروں سے حاصل ہونے والی غذا میں موجود ہوتا ہے یہ انسانی جسم کے لیے اس حوالے سے بہت ضروری ہے کیوںکہ اس کے ذریعے خون کے سرخ خلیے اور ڈی این اے بنتا ہے- اس کے علاوہ یہ انسان کے اعصابی نظام کے بہتر کام کرنے کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے اس کی کمی انسانی جسم پر اس طرح سے اثر انداز ہو سکتی ہے-
 
1: خون کے سرخ خلیہ بنانے کے لیے ضروری
سرخ خلیے انسانی خون کا سب سے اہم جز ہیں جن کی صحت مند تیاری میں وٹامن بی 12 کا اہم کردار ہوتا ہے- اس وٹامن کی کمی کے سبب ایک جانب تو سرخ خلیوں کی تیاری میں کمی ہو جاتی ہے اور دوسری جانب جو سرخ خلیے بنتے بھی ہیں ان کی شکل ایسی بڑی اور غیر متوازی ہو جاتی ہے- جس کے سبب سرخ خلیات کی خون میں حرکت ناممکن ہو جاتی ہے جس کے سبب جسم میں خون کی خطرناک حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے -
image
 
2: پیدا ہونے والے بچے کی معذوری کا سبب
ایک حاملہ ماں کے اندر وٹامن بی 12 کی مقدار 250ملی گرام تک ہونی لازمی ہے اس سے کم ہونے کی صورت میں بچے کے ذہنی اور جسمانی معذوری کے امکانات میں تین گنا تک اضافہ ہو سکتا ہے- اور اگر حالت حمل کے ابتدائی دنوں میں اس وٹامن کی کمی ہو تو اس صورت میں حمل کے ضائع ہونے کا اندیشہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس بات کا بھی امکان ہوتا ہے کہ اوول نال میں انفیکشن کے باعث بچہ وقت سے پہلے ہی ضائع ہو جائے گا یا اس کے ماں کی کوکھ میں ہی مرنے کا اندیشہ ہوتا ہے-
image
 
3: ہڈیوں کی کمزوری کا سبب
عورتوں کے لیے وٹامن بی 12 مردوں کے مقابلے میں زیادہ ضروری ہوتا ہے کیوں کہ حمل اور ماہواری کے سبب خواتین میں اس وٹامن کی کمی جلد واقع ہو جاتی ہے- جس کے سبب خواتین کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور بھر بھرے پن کا شکار ہو سکتی ہیں-
image
 
4: بینائی کی کمزوری کا سبب
خون کے اندر اس وٹامن کی کمی کے سبب ایک خاص قسم کے امائنو ایسڈ کی خون میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی عمر کے سبب بینائی کے مسائل ہو سکتے ہیں- ان میں آنکھ میں موتیا اتر آنا یا پھر اس کے علاوہ نظر کی کمزوری بھی شامل ہے-
image
 
5: جلد کے کئی مسائل کا سبب
جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کے سبب نہ صرف ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بال اپنی چمک دمک کھو بیٹھتے ہیں اور برص کی بیماری کا ایک سبب وٹامن بی 12 بھی ہے جس کی وجہ سے جلد اپنی اصل رنگت کھو بیٹھتی ہے-
image
 
وٹامن بی 12 کی کمی کو پورا کرنے کے ذرائع
وٹامن بی 12 کو جیسے کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے کہ جانوروں سے حاصل ہونے والی اشیا سے حاصل کیا جا سکتا ہے جن میں مچھلی ، گوشت ، انڈے دودھ اور اس سے تیار شدہ اشیا شامل ہیں- اس کے علاوہ دلیۓ کے اندر بھی وٹامن بی 12 بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ شدید کمی کی صورت میں اس کے انجکشن بھی لگوائے جا سکتے ہیں یا پھر کیپسول ک یصورت میں بھی لیا جا سکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: