ہلدی کو کیپسول میں بھر کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو استعمال کرنا چاہیں گے

image
 
ہلدی کی افادیت، اہمیت و استعمالات سے ہم سب ہی بہت اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ ہلدی ہمارے کھانوں کے ذائقوں سے لے کر صحت کی ضامن بھی ہے۔ ہلدی میں ایسکوربک ایسڈ، نائسن، فائبر، وٹامن سی، آئرن، پوٹاشئیم، زنک، بیٹا کیروٹن اور لیپو پولیسیکارائیڈ جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو بڑی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
 

ہلدی کو آج سے پہلے آپ نے کھانے بنانے میں استعمال کیا ہوگا، ہلدی کا دودھ پینے میں بھی لازمی کیا ہوگا مگر آج اس کے استعمال کا نیا طریقہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں جو آپ نے پہلے ضرور سنا ہوگا لیکن شاید استعمال نہ کیا ہوگا ۔

 
نیا طریقہ:
ہلدی کے استعمال کا ایک خاص طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کو کیسپول میں بھر کر استعمال کریں کیونکہ یہ اس طرح بھی آپ کی چند ایک بیماریوں میں اپنی اینٹی سیپٹک خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے مدد دے گی وہ بھی بناء کسی نقصان کے۔۔\
 
• گھٹنوں کے درد کے لئے:
گھٹنوں کا درد ان میں موجود یورک ایسڈ کے بڑھنے یا بہت زیادہ گھٹنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے جو کہ ایک عام بیماری بن گئی ہے۔ مگر اس میں دن رات کی تکلیف سےبچنا چاہتے ہیں تو کیپسول میں ہلدی ڈال کر استعمال کریں اور اس کوروزانہ رات میں سوتے وقت سادے پانی سے پئیں تاکہ آپ کو اس سے جلد فائدہ ہوسکے۔
 
image
 
• گھٹیا کا درد:
گھٹیا بھی گھٹنوں کے درد کی ایک عام بیماری ہے اس میں جسم سے یورک ایسڈ صحیح طرح خارج نہیں ہو پاتا ہے اور یوں یہ تکلیف بڑح جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہلدی آپ کو کیپسول کی صورت میں استعمال کرنے سے بڑا فائدہ دےسکتی ہے۔
 
image
 
• وزن:
وزن کو کم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے اور جو افراد وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں وہ مختلف حربے اپنالیتے ہیں لیکن اپنے کچن میں موجود ہلدی کا صحیح استعمال نہیں کر تے، ایسے افراد کے لئے کیپسول میں ہلدی کو بھر کر استعمال کرنا ایک آسان اور بہتر وزن کم کرنے کا طریقہ ہے۔
 
image
 
• دمہ:
دمہ کا مرض فوری ختم ہونے والی بیماری نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق سانس سے ہوتا ہے اور یہ بھی بہت تکلیف دہ ہے اگر کسی کو دمہ کاعارضہ پرانا ہے تو اب وہ ہلدی کو یوں کیپسول میں ڈال کر پیئے ۔ اس سےمکمل طور پر آپ کا مرض ختم نہیں ہوگا لیکن کسی حد تک کنٹرول میں ضرور آجائے گا۔
 
image
 
• وٹامن ڈی:
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی اور کئی پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے جو کہ بڑے نقصان کا سبب بنتی ہے اس سے بچنے کے لئے آپ ہلدی کا یہ طریقہ استعمال کریں اور پائیں بھرپور صحت
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: