بار بار ہاتھ دھونا، چیزوں کو ترتیب سے رکھنا اچھی عادت ضرور مگر یہ ایک ایسی بیماری کی ابتدا بھی ہو سکتی ہے جو انسان کا جینا دوبھر کر دے

image
 
ہمارے اردگرد اکثر ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جن کو ہم خبطی کے نام سے پکارتے ہیں یہ وہ افراد ہوتے ہیں جنہیں کسی نہ کسی کام کو جنون سوار ہوتا ہے ۔ اکثر خواتین گھر کی صفائی کے جنون میں مبتلا ہوتی ہیں اور ہر چیز کو رگڑ رگڑ کر صاف کرنے کے باوجود ان کی تسلی نہیں ہوتی ہے- یا پھر کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اس بات کا وہم ہوتا ہے کہ کسی بھی چیز کو چھونے سے ان کا لباس یا ہاتھ نا پاک ہو گئے ہیں اس وجہ سے وہ بار بار ہاتھ دھوتے ہیں- یہاں تک کہ ان کے ہاتھوں کی جلد بھی بار بار دھونے کی وجہ سے اترنا شروع ہو جاتی ہے- بظاہر بے ضرر نظر آنے والی یہ عادات حقیقت میں ایک بڑی اور خطرنا ک بیماری کی ابتدا بھی ہو سکتی ہیں-
 
او سی ڈی یا آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر کیا ہے ؟
دنیا بھر کے دو فی صد افراد زندگی میں کم از کم ایک بار لازمی طور پر اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اس بیماری کا حملہ اگر کمزور ہو تو انسان اپنی مضبوط قوت ارادی کے باعث اس بیماری سے خود ہی نجات حاصل کر لیتا ہے- مگر اگر حالات موافق نہ ہوں تو اس بیماری کی شدت میں اس حد تک بھی اضافہ ہو سکتا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا مریض خودکشی کی کوشش کر کے خود کو مار بھی سکتا ہے- اس صورت میں اس بیماری کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخلے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہوتا ہے-
image
 
او سی ڈی کی علامات
 
وہم ہونا
اس بیماری کی علامات دو طرح کی ہو سکتی ہیں جس میں سے پہلا حصہ وہم پر مشتمل ہوتا ہے اور انسان کو ایسے وہم یا خیالات پریشان کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا- یہ خیالات بار بار انسان کے دماغ میں لاشعوری طورپر آتے ہیں اور ان سے انسان کوشش کے باوجود اگر پیچھا نہ چھڑا سکے تو اس کا مطلب ہے کہ انسان اس مرض میں مبتلا ہو رہا ہے- جیسے کہ انسان کو یہ وہم ہو جاتا ہے کہ ہاتھ دھونے کے باوجود اس کے ہاتھ صاف نہیں ہیں اس وجہ سے وہ پہلے تو ہاتھوں کو پانی سے دھوتا ہے پھر صابن سے دھوتا ہے- یہاں تک کہ اس کے بعض مریض اپنے ہاتھوں کو بلیچ سے مل مل کر بار بار اس وقت تک دھوتے رہتے ہیں جب تک کہ جلد ہی نہ اتر جائے-
image
 
ایک ہی کام کو بار بار کرنا
اس بیماری کی دوسری علامت میں انسان ایک ہی کام کو بار بار کرتا ہے جیسے کہ کپڑوں کی الماری ایک دفعہ صاف کرنے کے بعد سب کپڑے ترتیب سے رکھنے کے بعد بھی انسان مطمئين نہیں ہوتا ہے- اور دوبارہ سب کپڑے گرا کر دوبارہ رکھتا ہے اور اس طرح سارا دن صرف الماری ہی صاف کرتا رہتا ہے مگر پھر بھی مطمئيں نہیں ہوتا-
image
 
او سی ڈي کی وجوہات
اس بیماری کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں ان میں سے کچھ افراد میں یہ بیماری ان کے جینز میں ہوتی ہے جب کہ کچھ افراد میں اس بیماری کا سبب ذہنی دباؤ یا ڈپریشن بھی ہو سکتا ہے- بعض خواتین کے اندر اس بیماری کا سبب زچگی کے بعد ہونے والا پوسٹ پارٹم ڈپریشن بھی ہوتا ہے- مگر ان تمام وجوہات کے حوالے سے ماہرین کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور ان کے بارےم یں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے-
image
 
او سی ڈی کا علاج
اس بیماری کے پہلے مرحلے میں ماہرین نفسیات اس بیماری کے علاج کو مریض کے ذریعے خود کرتے ہیں اور اس کو جس چیز کا وہم ہوتا ہے اس سے اس کا سامنا بار بار کروایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے ذہن سے اس کا ڈر اور خوف نکال سکے اور اس سے نجات حاصل کر سکے-
 
اس بیماری کے پہلے مرحلے میں ماہرین نفسیات اس بیماری کے علاج کو مریض کے ذریعے خود کرتے ہیں اور اس کو جس چیز کا وہم ہوتا ہے اس سے اس کا سامنا بار بار کروایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے ذہن سے اس کا ڈر اور خوف نکال سکے اور اس سے نجات حاصل کر سکے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: