پین، ہئیر کلپ بنیں گے ہتھیار ، اب کوئی لڑکی اغوا نہیں ہوگی! جوڈو ماسٹر ویڈیو میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کے طریقے بتا رہے ہیں، اُسے دیکھئے اور سیکھئے

image
 
آج کل لڑکیوں کو اغواکرنے کے واقعات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں اب دن کی روشنی میں بھی گھروں سے نکلتے ہوئی گھبراتی ہیں ۔ ان میں سے کئی لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی طالبہ ہوتی ہیں اور جن کا اپنے اداروں میں جانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ وہ ہر وقت اپنے گھروں میں بیٹھ بھی نہیں سکتی ہیں ۔ ایسے میں لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے طریقے پتا ہونے چاہئیں ۔ چونکہ لڑکیاں اپنے بالوں میں ہئیر کلپ لگاتی ہیں ، ان کے پاس پین بھی موجود ہوتا ہے ، ان چیزوں سے لڑکیاں خود کو اغواہونے سے بچا سکتی ہیں ۔ یہ دیکھنے میں عام چیزیں ضرور ہیں لیکن واقعی ان کی مدد سے لڑکیاں خود کو اغوا ہونے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں اور اپنی حفاظت کرسکتی ہیں۔
 
پین کے ذریعے:

مشہور انڈین جوڈو ماسٹر منور انظر ایک نامورشخصیت ہیں ، وہ جوڈو کے عالمی مقابلوں میں بطور ریفری فرائض انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے لڑکیوں کے اغواہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے لڑکیوں کو پین، ہئیر کلپ اور ہاتھوں سے حفاظت کرنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی شخص آ پ کے سامنے اچانک آئے اور آپ کو لگے کہ وہ آپ کو ہراساں یا اغوا کرنا چاہتا ہے تو پین کو ہاتھوں میں لے کر ہاتھوں کو پیچھے لے جائیں اور پھر اچانک اس پین کو آدمی کے چہرے پر ماریں اور بھاگ جائیں ۔

 

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی آدمی نے لڑکی کو پکڑ لیا ہے تو پھر وہ ہاتھوں کوپیچھے لے جاکر پین کو اس کی ٹانگوں پر تیزی سے مارکر خود کو بچا لیں ۔ اس آدمی کو اچانک اس طرح جوابی حملے کی توقع نہیں ہوگی ، لڑکیاں پین سے مارتے ہی فوراً بھاگنے کی کوشش کریں ۔ اس کے علاوہ مزید کس طرح لڑکیاں اپنی حفاظت کرسکتی ہیں، اس کے طریقے مندرجہ ذیل ویڈیو کو یکھ کر سیکھے جا سکتے ہیں ، آئیے ویڈیو کو غور سے دیکھئے اور اپنی حفاظت کرنے کے طریقے جانئے ۔

 
YOU MAY ALSO LIKE: