مارننگ شوز کا ثقافتی رجحان میں کردار

ثقافت اور میڈیا کی اگر بات کی جائے تو یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں لیکن آپس میں ان کا بہت گہرا تعلق ہے ۔معاشرے میں ثقافت کو فروغ دینے میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر میڈیا اپنی یہ ذمہ داری پوری نہ کرے تو اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔

کسی بھی ملک کی ثقافت اس کے میڈیا کے ذریعے نشوونما پاتی ہے ۔میڈیا لوگوں کی سوچ اور رائے تبدیل کرنے کا ایک انتہائی موثر ذریعہ ہے لیکن یہ کہنا ہرگز غلط نہ ہوگا کہ پاکستانی میڈیا اس کے برعکس ہے ۔

آج کل تقریباً ہر چینل پر مارننگ شوز نشر کیے جاتے ہیں لیکن ان مارننگ شوز میں سوائے فیشن ، شادی بیاہ کی تقریبات اور برانڈ پروموشن کے علاوہ کسی اور چیز پر توجہ نہیں دی جاتی ۔پاکستانی ثقافت کا کوئی رنگ ان مارننگ شوز میں دکھائی نہیں دیتا ۔دیکھا جائے تو ان مارننگ شوز کو دیکھنے والوں میں متوسط طبقے کے لوگ شامل ہیں لیکن ان شوز میں دکھایا جانے والا مواد اس طبقے کے معیار زندگی کے مطابق نہیں ہوتا ۔

ہر خاص و عام شخص کو ٹی وی تک رسائی حاصل ہے ۔چاہے شہر ہو یا دیہات ٹی وی تقریباً ہر جگہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے ۔جبکہ ایسے افراد جو کہ ناخواندہ ہیں وہ ٹی وی بہت شوق سے دیکھتے ہیں ۔ایسے افراد کے لیے معلومات اور تفریح حاصل کرنے کا واحد اور موثر ذریعہ ٹی وی پر نشر ہونے والا مواد ہے ۔ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مارننگ شوز میں ایسا مواد ہونا چاہیے جو پاکستانی ثقافت کی صحیح عکاسی کرے اور جس سے ناخواندہ افراد اور نوجوان نسل کی بہتر تربیت ہو سکے ۔
 

AMNA KHAN
About the Author: AMNA KHAN Read More Articles by AMNA KHAN: 5 Articles with 4070 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.