|
|
حالیہ دنوں میں ملک بھر میں خواتین اور
معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے واقعات تیزی سے رپورٹ ہوئے ہیں
جس کے سبب انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا
ہے کہ اس جرم کے مرتکب شخص کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے قانون سازی کی
جائے- جس کا عندیہ وزیر اعظم پاکستان نے بھی اپنے کئی پیغامات میں دیا ہے
کہ حکومت اس نازک معاملے کے لیے قانون سازی کی تیاری کر رہی ہے اور سخت سے
سخت سزا کو نافذ کرنے کے لیے قوانین بنائے جا رہے ہیں- مگر کیا آپ جانتے
ہیں کہ اس جرم کی سزا دنیا کے مختلف ممالک میں کیا ہے اور وہ اس جرم کو کس
طرح روکتے ہیں آج ہم آپ کو اسی حوالے سے بتائيں گے- |
|
1: بھارت |
بھارت کے اندر پے در پے ہونے والے جنسی
زيادتی کے واقعات کے بعد 2013 میں انہوں نے اپنی پارلیمنٹ سے اینٹی ریپ بل
پاس کروایا جس کے مطابق اس جرم کے مرتکب شخص کو عمر قید (چودہ سال بامشقت
سزا) یا پو بعض صورتوں میں سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے ۔ اس سزا کا فیصلہ
جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے- |
|
|
2: فرانس
|
فرانس کے اندر جبری طور پر زیادتی کا
ارتکاب کرنے والے شخص کو بدترین مجرم قرار دیا جاتا ہے اور اس کی سزا پندرہ
سال تک قید ہے جو کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 30 سال تک بڑھائی بھی
جا سکتی ہے- |
|
|
3: چین
|
چین کے اندر جرائم کے حوالے سے سخت ترین
سزاؤں کا نظام رائج ہے چین کے اندر اس زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دے دی
جاتی ہے اور اس سزا پر فوری عمل درامد بھی کیا جاتا ہے جس سے اس سزا کی شدت
میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ بعض کیسز میں چین کے اندر اس جرم
کے سزا کے طور پر مجرم کی جنسی صلاحیتوں کو بھی ختم کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ
اس جرم کا ارتکاب دوبارہ کرنے کے قابل ہی نہ رہے- |
|
|
4: سعودی
عرب |
سعودی عرب میں اسلامی قوانین کا نفاذ ہے اس
وجہ سے جرائم کی سزا بھی اسلامی قوانین کے مطابق دی جاتی ہے- یہ جرم مذہبی
نقطہ نظر سے بھی ایک ناقابل معافی جرم ہے اس وجہ سے اس جرم کے مرتکب مجرم
کو جرم ثابت ہونے کے بعد فوری طور پر اس کا سر قلم کر دیا جاتا ہے- |
|
|
5: شمالی
کوریا |
شمالی کوریا جہاں پر ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے
وہاں اس جرم کے مرتکب شخص کو ڈيتھ اسکواڈ کے سامنے پیش کر دیا جاتا ہے جو
کہ زیادتی کے مجرم کو گولی مار کر ختم کر دیتے ہیں- |
|
|
6:
افغانستان |
افغانستان کے اندر جب تک طالبان حکومت قائم
تھی وہاں اس جرم کے مرتکب شخص کو سنگسار کر دینے کی سزا دی جاتی تھی مگر
موجودہ حکومت میں بھی اس جرم کے حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھائی جاتی
بلکہ اس جرم کے ارتکاب کرنے والے کے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا
ہے یا پھر اس کو سر عام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنا دیا جاتا ہے- |
|
|
7: ایران |
پڑوسی ملک ایران میں اس جرم کے مرتکب شخص
کو سنگسار کر دینے کا حکم ہے یہ سزا صرف جنسی زیادتی کرنے والوں کو ہی نہیں
بلکہ زنا کرنے والے افراد کو بھی دی جاتی ہے- اس کے علاوہ اس ملک میں جنسی
زیادتی کرنے والے کو سزائے موت کا قانون بھی ہے- |
|