سب کچھ برا نہیں٬ دنیا کے بارے میں چند مثبت حقائق جو آپ کو ضرور جاننے چاہئیں

image
 
کورونا وبا کے اس اتار چڑھاؤ لوگوں کو ایک نئی دنیا میں پہنچا دیا ہے جہاں ایسا لگتا ہے سب کچھ منفی یا برا ہورہا ہے- لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ان حالات میں بھی بہت سی اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں-
 
ایچ آئی وی سے پاک
دنیا کا دوسرا ایسا شخص بھی سامنے آگیا ہے جسے ایچ آئی وی کی بیماری تھی لیکن اب گزشتہ 36 ماہ سے اس وائرس سے پاک زندگی گزار رہا ہے- اس مریض کا تعلق لندن سے تھا اور اس چیز نے ثابت کیا ہے کہ ناقابلِ علاج سمجھے جانے والی یہ بیماری قابلِ علاج ہے-
image
 
دستانے
سائنسدانوں نے ایسے دستانے تیار کر لیے ہیں جو گونگے بہرے افراد کے اشاروں کو لفظوں میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اب قوت سماعت اور قوتِ گویائی سے محروم افراد بھی ان دستانوں کو پہن کر باآسانی عام افراد سے بات چیت کر سکیں گے وہ بھی بغیر کسی ٹرانسلیٹر کی مدد کے-
image
 
سب سے بڑا پرندہ
Sea eagles برطانیہ کا سب سے بڑا پرندہ تھا جو کہ 1780 میں ملک سے غائب ہوگیا تھا- لیکن اب 240 سال بعد یہ پرندہ دوبارہ سے دکھائی دینے لگا ہے-
image
 
ڈاؤن سنڈروم
ڈاؤن سنڈروم مبتلا ایک لڑکی نے کیلیفورنیا کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹس سے فوٹوگرافی اور میڈیا میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اس بیماری یا معذوری کے ساتھ یہ ڈگری حاصل کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے-
image
 
اوزون کی تہہ
اوزون کی تہہ کا سب سے بڑا سوراخ جو آرکٹک کے اوپر موجود تھا بند ہو گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف اب ہم زیادہ محفوظ ہیں، بلکہ ہمیں جو نقصان پہنچا تھا اس کی بھی کسی حد تک تلافی ہوچکی ہے-
image
 
تنہا ہاتھی
سال 2012 میں اپنے ساتھی کی وفات کے بعد پاکستانی چڑیا گھر موجود یہ ہاتھی کو "دنیا کا سب سے تنہا ہاتھی" قرار پایا۔ اس کے علاوہ ناقص حالات نے بھی اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے- تاہم جلد ہی اب اسے کمبوڈیا روانہ کردیا جائے گا جس کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے-
image
 
پولیو فری ملک
بغیر کسی پولیو کیس کے 4 سال گزرنے کے بعد ، نائیجیریا نے اعلان کیا کہ وہ ایک پولیو فری ملک بن چکا ہے۔ اگرچہ لوگوں کو ابھی بھی نگرانی جاری ہے اور انہیں پولیو ویکسین دی جاتی ہے-
image
 
فضائی آلودگی
گزشتہ چند دہائیوں کے دوران فضائی آلودگی میں ڈرامائی طور پر بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے- تاہم رواں سال دنیا بھر میں اس میں قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے- مثال کے طور پر امریکہ میں فضائی آلودگی میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے- جس کی ایک وجہ لاک ڈاؤن کو بھی قرار دیا جاتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: