اسلامی معلوماتی سوال و جواب

سوال نمبر۱۔ رسول اکرم ﷺٗ کا نسب نامہ ’’ عدن‘‘ لکھیں ؟
جواب: محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خذیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نذار بن معد بن عدن یا عدنان

سوال نمبر2:نبی اکرم ﷺٗ کی پیدائش کے وقت کون سا دریا خشک ہوگیا تھا ؟
جواب: دریا ئے سارہ

سوال نمبر3: نبی اکرم ﷺٗ کی پیدائش کے وقت وہ کون سا آتش کدہ تھا جو بجھ گیا (جو ایک ہزار برس سے روشن تھا) ؟
جواب:فارس کا آتش کدہ جو ایک ہزار برس سے روشن تھا

سوال نمبر4:نبی ملاحم ﷺٗ کا نام مبارک توریت اور زبور میں کیا آیا ہے ؟
جواب :فار قلیط

سوال نمبر5: ہمارے پیارے نبی ﷺٗ نے کتنی مرتبہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصلی حالت میں دیکھا۔اور کہاں کہاں دیکھا؟
جواب۔چار مرتبہ
۱۔اس وقت جب آپ ﷺٗ غار حرا میں موجود تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے تو آقائے مدنی ﷺٗ نے فرمایا اے جبرائیل مجھ کو اپنی اصلی شکل دکھلاؤ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اپنی اصلی شکل دیکھائی
۲۔دوسری مرتبہ معراج میں سدرۃالمنتہی پر دیکھا
۳۔تیسری مرتبہ مکہ کے ایک مقام ’’ جیاد ‘‘ پر ۔اور یہ واقع زمانہ نبوت کے قریب پیش آیا ۔
۴۔چوتھی مرتبہ اس وقت جب کہ آپ ﷺ کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔اول تو آپ ﷺ نے منع فرمایا کہ تم نہیں دیکھ سکو گے۔انہوں نے عرض کی آپ ﷺ دکھا دیجئے ۔آپ ﷺ نے فرمایا بیٹھ جاؤ اور وہ بیٹھ گئے حضرت جبرائیل علیہ السلام کعبہ پر اترے آپ ﷺ نے فرمایا نگاہ اٹھا ؤ انہوں نے نگاہ اٹھا کر دیکھا ۔حضرت جبرائیل علیہ السلام کا جسم مانند زبر جد احضر یعنی زمرد سبز چمکتے ہو ئے تھا ۔حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ تاب نہ لاسکے اور غش کھا کر گر گئے۔حوالہ جات (فتح الباری جلد ۱ صفحہ ۱۸ ،۱۹، معارف القران جلد ۱ صفحہ ۲۴ ، تفسیر حازن جلد ۴ صفحہ ۱۹۱ ، نشتر الطیب صفحہ ۱۷۳)

سوال نمبر 6۔جنت میں آپ ﷺٗ کا نکا ح اس دنیا کی کن کن عورتوں سے ہوگا؟
جواب۔۱۔مریم بنت عمران ۔۲۔آسیہ فرعون کی بیوی ۔۳۔کلثوم (حضرت موسی علیہ السلام کی بہن جس نے فرعون کو موسی علیہ السلام کے لئے دودھ پیلانے والیو ں کی طرف رہنمائی کی تھی۔(حاشیہ تفسیر جلالین پارہ ۲۰ جلد۲ صفحہ ۳۲۷)

سوال نمبر 7۔شق صدر (سینہ چاک کرنے کا واقعہ )کتنی مرتبہ اور کہا ں کہاں واقع ہوا۔اور کس نے کیا ؟
جواب۔حضرت محمد عربی ﷺٗ کا سینہ مبارک ۴ مرتبہ چاک کیا گیا ۔
۱۔بچپن میں جب آپ ﷺ کی عمر مبارک ۳ سال کی تھی تاکہ کھیل کود اور طفولیت کا شوق و رغبت دل سے نکل جائے
۲۔جنگل میں بعمر ۱۰ سال تاکہ زمانہ شباب کی قوت شہونیہ اور غضبیہ ختم ہوجائیں ۔
۳۔غار حرا میں جب نبوت ملنے کا وقت قریب آیا تاکہ آپ ﷺ کے اندر وحی خدا وندی کے انوارات و برکات برداشت کرنے کی قوت پیدا ہوجائے یہ واقع ماہ رمضان یا ماہ ربیع الاول میں پیش آیا
۴۔معراج کی رات میں تاکہ آپ ﷺ کے قلب مبارک میں عالم ملکوت کی سیر ، عالم ارواح اور ان کی تجلیات اور چمکتے ہوئے انوارات کا مشاہدہ کرنے کی قوت پیدا ہوجائے جن کے دیکھنے سے دل میں وحشت آجاتی ہے (شرف المکالمہ مصنف مولا نا مسیح اللہ خان صاحب)

سوال نمبر8۔امت رسول ﷺ کا فرعون کسے کہا جاتا ہے؟
جواب۔عمرو بن ہشام (ابو جہل )کو

سوال نمبر 9۔وہ کون سے صحابی ہیں جو رسول اللہ ﷺٗ کے مشابہ تھے؟
جواب ۔حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ

سوال نمبر 10۔قیصر روم ، کسریٰ ایران (فارس ) ، شاہ حبشہ ،شاہ مصر و اسکندریہ،شا ہ بحرین ،شاہ عمان،رئیس یمامہ ،امیر دمشق ،ان تما م بادشاہان کو نبی محترم ﷺٗ نے دعوتی خطوط لکھے تھے۔ان بادشاہان کے نام بتائیں ؟
جواب ۔قیصر روم کا نام ہرقل تھا
کسری ایران کا نام خسرو پرویز تھا
شاہ حبشہ کا نام نجاشی تھا
شاہ مصر و اسکندریہ کا نام مقوقس تھا
شا ہ بحرین کا نام منذر بن ساوٰی تھا
شاہ عمان کا نام جیفرتھا
رئیس یمامہ کا نام ہوذۃ بن علی تھا
امیر دمشق کا نام حارث بن غسانی تھا

سوال نمبر11۔غروہ خیبر کس سن میں واقع ہوا ہے؟
جواب۔سن ۷ ہجری محرام الحرام میں

سوال نمبر 12۔جنگ بدر میں جب ابو جہل قتل ہوا تو اس کی تلوار آپ ﷺٗ نے اپنے کس صحابی کو مرحمت فرمائی؟
جواب۔عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو

سوال نمبر 13۔حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کس سن ہجری میں مشرف بہ اسلام ہوئے؟
جواب۔۸ ہجری ماہ صفر میں

سوال نمبر 14۔کعب بن اشرف کون تھا اور اس کو کیو ں قتل گیا اور کس نے قتل کیا ؟
جو اب ۔کعب بن اشرف یہودی تھا اور اس کو اس لئے قتل گیا تھا کہ یہ بد بخت آپ ﷺٗ کی شان اقدس میں گستاخیا ں کرتا تھااور ہجویانہ اشعار پڑھا کرتا تھا مسلمان عورتوں کے متعلق عشقیہ اشعار پڑھا کرتا تھا لہذا اس کو۱۴ ربیع الاول سن ۲ ہجری کو حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کعب بن اشرف یہودی کی گردن قلم کردی ۔

سوال نمبر 15۔اس غزوہ کا نام بتائیں جس میں امام الانبیاء خاتم المعصومین محمد عربی ﷺٗ خود بھی زخمی ہوئے تھے اور خُود کی کڑیا ں آپ ﷺکے رخسار مبارک میں پیوست ہوگئیں تھیں؟
جواب ۔غزوہ احد

سوال نمبر 16۔آپ ﷺٗ کے دامادوں کے نام بتائیں ؟
جواب ۔۱۔حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا نکاح ابو العاص سے ہوا۔ ۲۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہاکا نکاح حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ ۳۔حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح بھی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ ۴ ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ہوا۔

سوال نمبر 17۔آنحضرت ﷺٗ کی کس زوجہ محترمہ کا نکاح آسمان پر ہوا؟
جواب۔حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا (حاشیہ تفسیر جلالین صفحہ ۳۵۵)

سوال نمبر 18۔آنحضرت ﷺٗ کے پاس کتنے گھوڑے اور خچر تھے اور ان کے نام کیا تھے؟
جواب۔آنحضرت ﷺٗ کے پاس سات گھوڑے تھے ۔گھوڑوں کے نام یہ ہیں ۱۔سکب ۲۔مرتجز ۳۔طیف ۴۔لزار ۵۔ ظرب ۶۔سبحہ ۷۔دار (حوالہ نشتر الطیب و زاد المعاد)
آنحضرت ﷺٗ کے پاس پانچ خچر تھے ۔ان کے خچروں کے نام یہ ہیں ۱۔دُلدُل ۔یہ مقوقس (مصر کے بادشاہ نے بھیجا تھا) ۲۔فضہ (یہ فزوہ نامی شخص نے جو قبیلہ جذام سے بھیجا تھا) ۳۔ایک سفید خچر تھا جو حاکم ایلہ نے پیش کیا تھا ۴۔ چوتھا خچر حاکم دومتہ الجندل نے بھیجا تھا ۵۔پانچواں حضرت اصمحہ رضی اللہ عنہ (یہ شا ہ حبشہ نجاشی کا نام ہے )نے بھیجا تھا (حوالہ نشترالطیب صفحہ ۱۹۲)

سوال نمبر 19۔غزوہ احزاب میں آنحضرت ﷺٗ اور آپ ﷺ کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے جو خندق کھودی تھی اس کی لمبائی کتنے دنو ں میں اور اس خندق کی مقدار کیا تھی۔ اور اس خندق کا مشورہ کس صحابی نے دیا تھا؟
جواب۔خندق کھودنے کا مشورہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے دیا تھا اور اس خندق کی کھدائی 6دنوں میں مکمل ہوئی تھی اس کی لمبائی ساڑھے تین میل لمبی اور تقریباًپانچ گز گہرائی تھی۔(حوالہ تفسیر معارف القران پارہ ۲۱ صفحہ ۱۰۳ اور ۱۰۷ )

سوال نمبر 20۔نبی ملاحم ﷺٗ کے کل کتنے غزوات پیش آئے ؟
جواب۔کل غزوات کی 29ہے (حوالہ صحیح بخاری شریف جلد ۱ صفحہ ۵۶۳)

سوال نمبر21۔حضرت آدم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی تعمیر کن کن پہاڑوں کے پتھروں سے کی؟
جواب۔۱۔ طور سینا ۲۔ طور زیتون ۳۔ جبل لبنان ۴۔ جبل جودی ۵ ۔ اور اس کے علاوہ کھمبے حراء پہاڑ کے پتھر سے بنائے (حوالہ حیات آدم صفحہ ۲۲ ماکوز از طبقات ابن سعد)

سوال نمبر 22۔وہ کون سے صحابی رسول ﷺٗ ہیں جن کی عمر مبارک 250سال تھی؟
جواب۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ

سوال نمبر23۔مشہور مفسر قرآن اور مشہور مؤرخ امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالٰی کا پورا نام کیا ہے ؟
جواب۔اسماعیل بن عمر بن کثیر بن ضوء بن قیسی بصروی دمشقی لقب عماد الدین اور کنیت ابو الفداء ہے

سوال نمبر24۔غا ر حرا جس پہاڑ پر واقع ہے اس کا نام بتائیں ؟
جواب۔جبل نور

سوال نمبر 25۔آنحضرت ﷺٗ کی اونٹی کا نام بتائیں ؟
جواب۔قصوی
Muhammad Ali Checha
About the Author: Muhammad Ali Checha Read More Articles by Muhammad Ali Checha: 25 Articles with 95578 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.