|
|
ہم میں سے اکثر افراد مشہور شخصیات کے بارے میں جاننا
چاہتے ہیں- بالخصوص ہم اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں سب کچھ جاننا
چاہتے ہیں لیکن ہم بہت کم جانتے ہیں- مثال کے طور پر ، کیا آپ جانتے ہیں کہ
ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی یہ 5 مشہور شخصیات مسلمان ہیں؟ |
|
Mehmet Oz |
اکثر افراد مہمت کو ایک ڈاکٹر کے طور پر جانتے ہیں جو
ڈاکٹر اوز شو میں میزبان کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں- مہمت ایک
cardiothoracic سرجن ہیں لیکن ساتھ ہی ایک مسلمان بھی ہیں- ان کی والدہ
ترکی کے سیکولر حصے سے تعلق رکھتی ہیں- مہمت کہتے ہیں کہ میں نے اپنی مسلم
شناخت کے ساتھ بہت جدوجہد کی ہے- |
|
|
Mahershala Ali |
اداکار Mahershala Ali ایک متاثر کن کیریر کے مالک ہیں-
انہوں نے مقبول ترین فلموں Moonlight٬ Hidden Figures اور Green Book میں
اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے- یہ آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں- سال 2017
میں انہیں اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور یہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے
پہلے مسلمان فنکار تھے- |
|
|
Dave Chapelle |
سی بی ایس نیوز کے مطابق ، ڈیو چیپل طویل عرصے سے امریکہ
میں سب سے زیادہ دلچسپ شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ کئی مقبول ترین
فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں جن میں Nutty Professor٬ Con Air اور Half
Baked بھی شامل ہیں- یہ اب بھی ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر اپنی
کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں- یہ بھی ایک مسلمان فنکار ہیں لیکن ان کا
کہنا ہے کہ “ میں کبھی اپنے مذہب کے بارے میں بات نہیں کرتا کیونکہ میں
نہیں چاہتا کہ لوگ میری خامیوں کو اتنی خوبصورت چیز سے جوڑیں“- |
|
|
Amal Clooney |
اگر ہم امل کلونی کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تو ، وہ یہ
ہے کہ وہ ایک ذہین وکیل اور سماجی کارکن ہے۔ بطورِ وکیل بین الاقوامی قانون
اور انسانی حقوق کے قانون میں مہارت رکھتی ہیں- انہوں نے ہالی ووڈ کے مشہور
اداکار جارج کلونی سے شادی۔ امل ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں لیکن وہ
اپنے مذہب کی موجودہ حیثیت کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں۔ |
|
|
Ice Cube |
آئس کیوب کو نہ صرف زیادہ تر لوگ ایک کامیاب اداکار کے
طور پر جانتے ہیں ، بلکہ ان کے بہت سارے پرستار بھی ہیں جو انہیں ان کی
مہارتوں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں اسلام قبول کیا
اور 2000 میں دی گارجین کو انٹرویو کے دوران اس بات کا اعلان بھی کیا- |
|